پہلے شادی نہیں پارٹی کروں گی: گوہر خان

p-12بگ باس سیزن 7کی فاتح بن کر گوہر خان اس وقت خوشی سے پاگل ہیں۔ اسی خوشی کے عالم میں جب ان سے ہماری بات چیت ہوئی تو انھوں نے ہمارے ساتھ دل کھو ل کر اپنی خوشی کااظہار کیا۔ ایک طرف انھوں نے کشال سے اپنی محبت کا اعتراف کیا، تو دوسری طرف وہ فاتح بننے کی خوشی میں پارٹی کرنے کو لے کر بھی پر جوش تھیں۔ پیش ہیں ان سے ہوئی بات چیت کے اہم اقتباسات:
گوہر کیا آپ کو امید تھی کہ آپ بگ باس کی فاتح بنیں گی؟
بالکل نہیں ، مجھے جیتنے کی بالکل امید نہیں تھی، لیکن دعا کر رہی تھی کہ میں کم سے کم فائنل تک پہنچ جائوں۔ میں بتانا چاہوں گی کہ کشال ٹنڈن کے بغیر یہ بہت مشکل ہوتا۔ جب گھر کے اندر ہر کوئی آپ کو برا بھلا کہہ رہا ہو، اس وقت آپ کو کم سے کم ایک ایسا شخص چاہئے ہوتا ہے، جو آپ کو سپورٹ کرے ۔ آپ کو بھروسہ دے کہ آپ ان سب سے نمٹ سکتے ہیں۔ جلد ہی مجھے یہ معلوم ہو گیا کہ مجھے یہاں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آڈینس دیکھ رہے ہیں۔ انہیں حقیقت کا علم ہے۔
آپ کو ایسا نہیں لگتا ہے کہ آپ نے کھلے عام ٹی وی پر اپنی رلیشن شپ کا اعتراف کر کے ایک بڑا سردرد مول لے لیا ہے؟
جب کوئی آپ کے لئے اتنا سپورٹیو ہو، تو اسے صرف دوست کہنا غلط ہوگا۔ جب میرا دل جانتا ہے کہ وہ میرے لئے خاص ہیں تو مکرنا کیوں؟
اب آپ اور کشال گھر سے باہر ہیں۔ ڈر نہیں لگتا کہ اب چیزیں بدل جائیں گی؟
نہیں، اگر آپ ایک شخص کو اچھی طرح سے جانتے ہیں، تو آپ اسے لے کر کانفیڈنٹ ہو سکتے ہیں، پھر وہ اندر رہے یا باہر۔ مجھے تو ایسا لگتا ہے ، دوسرے کچھ سوچیں، کیا فرق پڑتا ہے۔
آپ کشال کو پہلے سے جانتی تھیں؟
نہیں، میں اس شو پر ہی ان سے ملی تھی۔ ان سے مل کر بہت اچھا لگا۔ کشال واقعی بہت الگ ہیں۔ انھوں نے شو میں میری بھرپور حمایت کی۔
تو شادی کو لے کر کیا پلان ہے؟
(ہنستے ہوئے )ابھی تو صرف پارٹی کے بارے میں سوچ رہی ہوں، شادی کے بارے میں بعد میں سوچوں گی۔
تنیشا مکھرجی کے ساتھ آپ کے رشتے کیسے رہے؟
میں نے اسے نامی نیٹ کیا تھا تو بھی میں نے یہی کہا تھا کہ تنیشا ایک اچھی لڑکی ہیں ۔ میں ان کے ساتھ تعلقات بنانا چاہوں گی۔
لوگوں کو لگتا ہے کہ کشال اور ارمان کے جانے کے بعد آپ اور تنیشا میں نزدیکیاں بڑھیں؟
نہیں، اس میں بالکل سچائی نہیں ہے۔
کشال کا رویہ کئی بار ٹھیک نہیں رہا۔ یہاں تک کہ سلمان خان نے بھی انہیں ڈانٹا تھا؟
جب وہ واپس گھر میں آئے تو وہ غیر ضروری طور پر چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھڑک جاتے تھے۔ دراصل، اعجاز خان کا ہمارے ذاتی معاملوں میں گھسنا انہیں پریشان کر رہا تھا۔ ایسی صورت میں کشال نے جو بھی رویہ اپنا یا، وہ کسی بھی آدمی کے لئے عام ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے کبھی گھر میں کسی لڑکی کے لئے دو برے لفظ نہیں بولے۔
انھوں نے تنیشا کی انسلٹ کی تھی۔ اس پر کیا کہیں گی؟
ہاں انھوں نے تنیشا کو کچھ ایسی باتیں کہیں تھیں اور وہ ایک ٹاسک میں بھی تھوڑا اوپر چلے گئے تھے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کے لئے گھر ذمہ دار ہے۔ ورنہ وہ کمال کے انسان ہیں۔ میں ان کے بارے میں منفی سوچ کر کیا کروں۔ وہ میرے لئے تو واقعی بہت اچھے انسان ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *