چوتھی دنیا اردو کی مہم کا نتیجہ: یو این آئی کے تین کارکنان کو جیل

گزشتہ 12 دسمبر2013 کو نئی دہلی میں واقع پٹیالہ ہائوس عدالت کے ذریعے اسٹیٹ بمقابلہ نیرج باجپئی و دیگر مقدمہ (ایس سی نمبر 167/13 اور ایف آئی آر نمبر 61/13 ماتحت سیکشن 3،ایس سی اینڈ ایس ٹی پریوینش آف ایٹروسیٹیزایکٹ )میں یو این آئی کی ایک دلت ملازمہ کے ساتھ بد سلوکی کے معاملہ میں ملزمین نیرج باجپئی جوائنٹ ایڈیٹر، یو این آئی ، اشوک اُپادھیائے ڈپٹی چیف آف بیورو یونیوارتا اور موہن لعل جوشی کلرک کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کرکے جیل (جوڈیشیل کسٹڈی) بھیج دیے جانے پر ’’ چوتھی دنیا ‘‘(اردو و

Read more

دہلی کے ’’آپ‘‘ کی یو پی میں دستک

دہلی کی سیاست میں دھماکے دار انٹری کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) اترپردیش کی سیاست میں چھا جانے کو بے قرار ہے۔’’ آپ‘‘ نے سنجے سنگھ کو اترپردیش کا انچارج بناکر پہلا قدم بڑھا دیا ہے۔ سنجے سنگھ یوپی کے لئے کوئی نیا چہرہ نہیں ہیں۔ دو برس پہلے سماجی کارکن انا ہزارے نے ’انڈیا اگینسٹ کرپشن‘ کے بینر تلے اپنی تحریک شروع کی تھی تب بھی سنجے سنگھ نے یو پی کی کمان سنبھالی تھی۔ یوپی کے سلطان پور ضلع کے گبڑیا محلے سے نکل کر پورے ملک میں نام روشن کرنے والے سنجے سنگھ آج کی تاریخ میں عام آدمی

Read more

آزادی کے بعد مجاہدین آزادی کا خواب پورا نہیں ہوا: مولانا محمود مدنی

تحریک آزادی ہو یا تقسیم وطن کے بعد ملک و ملت کی تعمیر،شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ اور ان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ان کے بعد مولانا سید اسعد مدنی ؒ نے اپنے والد شیخ الاسلام کے مشن کو آگے بڑھایا اور 33 برس تک جمعیت علماء ہند کے صدر اور 18 برس تک راجیہ سبھا کے رکن کے علاوہ ایک عرصہ تک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے مولانا محمود اسعد مدنی بحیثیت جنرل سکریٹری جمعیت فعال ہیں۔انہوں نے دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد تجارت اور سیاست میں گہری دلچسپی لی۔سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری رہے لیکن جلد ہی مستعفی ہوکر راشٹریہ لوک دل جوائن کرلیا ۔2006 میں راجیہ سبھا کے رکن بنائے گئے۔ان کا قابل ذکر کارنامہ پورے ملک میں عالمی امن کانفرنس و دیگر کانفرسوں کے علاوہ تقریبا ً 40 دہشت گرد مخالف کانفرنسیں منعقد کرانا ہے۔یہ جمعیت کو سرگرم رکھنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ ’چوتھی دنیا‘ کی ایڈیٹر وسیم راشد مولانا محمود مدنی سے انٹرویو کرچکی ہیں اور اس بار ملک و ملت کو درپیش مسائل کے تعلق سے ان سے اے یو آصف اور وسیم احمد کے ذریعے لئے گئے انٹرویو کے اقتباسات پیش کیے جارہے ہیں۔

Read more

نوجوان لکھ رہے ہیں جمہوریت کی نئی عبارت

میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کی تقریب اسناد کے پروگرام کے دوران مرکزی الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے کہا کہ سیاستدانوں کے سیاسی کردار میں گراوٹ کی وجہ سے نوجوان طبقے کی سیاست سے دلچسپی ختم ہو رہی ہے، لیکن حالیہ الیکشن میں نوجوانوں نے زبردست حصہ لیا۔ اگر نوجوان ووٹنگ میں بڑھ

Read more

فسطائی طاقتوں کے خلاف متحد ہونے لگا بہار

قومی شاعر دنکر نے ایک موقع پر کہا تھا کہ ’’جب سیاست لڑکھڑاتی ہے تو ادب اسے سنبھالتا ہے۔‘‘ دنکر کی زبان سے نکلنے والا یہ جملہ آج پوری طرح سچ ثابت ہو رہا ہے۔ آج جہاں ایک طرف کچھ لوگ سیاست کو پراگندہ کر رہے ہیں اور سماج، مذہب، فرقہ، ذات اور زبان کی بنیاد پر تقسیم کرکے مفاد پرستی کی سیاست کر رہے ہیں، تو دوسری طرف ادیب، شاعر، صحافی، قلم کا ر اور فنکار کثرت میں وحدت کا پیغام عام کرنے کی کوشش میں مصروف ہو گئے ہیں۔ یہ لوگ سماجی ہم آہنگی کے تئیں انسانیت، محبت، رواداری اور اتحاد و اتفاق کی

Read more

عبد القادر ملا کی پھانسی حکومت بنگلہ دیش کا سیاسی انتقام

بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی کے نائب قیم عبد القادر ملا کی 12 دسمبر 2013 کی شب پھانسی پر دنیا بھر میں ماتم بچھی ہے اور پڑوسی ملکوں میں زبردست احتجاج کیا جارہا ہے۔
عبد القادر ملا سینٹرل بنگلہ دیش میں ضلع فرید پور کے ایک گائوں امیر آباد میں 14 اگست 1948 میں پیدا ہوئے۔1966 میں فریدپور کے راجندر کالج میں تعلیم کے دوران جماعت اسلامی سے جڑے۔ اس وقت اس جماعت کو ’’اسلامی چھاتر سنگھ‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔بطور صحافی ان کی خدمات قابل قدر رہی ہیں۔ روزنامہ ’’سنگرام‘‘ ڈھاکہ کے ایگزکٹو ایڈیٹر

Read more

خلیج تعاون کونسل اجلاس میں اہم پیش رفت

کویت میں خلیج تعاون کونسل کا 34 واں اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہواہے جب ملک شام میں حالات پیچیدہ تر ہوتے جارہے ہیں۔عصمت دری اور قتل کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں ۔دوسری طرف مصر میں سیاسی فضا ایک نیا رنگ لے رہی ہے۔ جامعہ ازہر کے مشہور عالم شیخ

Read more

بالی معاہدہ ہندوستان کے تجارتی مفادات کو زیادہ پورا کرتا ہے

عالمی تجارتی ادارہ (World Trade Organization) ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا پرانا نام جنرل ایگریمنٹ آن ٹیریفس اینڈ ٹریڈ (گیٹ) ہے۔ اس کا باقاعدہ آغاز 1995 میں ہوا۔اس کا مقصد عالمی سطح پر تجارت کو فروغ دینا، کسٹم کے نظام کو سادہ بنانا، زرعی سبسڈی اور غریب ممالک کو امداد کی فراہمی اور معاشی پابندیوں، ڈیوٹی، کوٹا، سبسڈی، ٹیریف وغیرہ کی نگرانی کرنا جیسے معاملات پر اتفاق رائے سے پہنچنا ہے۔نیز یہ ادارہ بین الاقوامی تجارت میں ممکنہ تنازع کی صورت میں عالمی ثالث کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس وقت ڈبلیو ٹی او کے 159 باقاعدہ ارکان ہیں اور 2013 کی اس کی تجارتی کانفرنس انڈونیشیا کی ایک ریاست بالی میں منعقد ہوئی ہے جس میں ہندوستان سمیت دنیا بھر سے وزرائے تجارت شریک ہوئے ہیں۔ اس کانفرنس کو عالمی طور پر آزاد تجارت کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Read more

کیا ہر ریاست کو آرٹیکل 370 چاہئے؟

کشمیری مردوں کے مقابلے خواتین کے حقوق کے بارے میں جانکاری بہت کم ہے۔ اگر یہ سچ ہے کہ کشمیری خواتین ریاست میں جائیداد تبھی خرید سکتی ہیں، جبکہ وہ کسی باہری آدمی سے شادی نہیں کریں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ریاست سے باہر کے مردوں کے ساتھ غیر ملکیوں کی طرح برتاؤ کیا جاتا ہے، لیکن باہری اور عوتوں کے ساتھ نہیں۔ یہ صرف جنسی امتیاز ہی نہیں، بلکہ یہ ایک نیشن کی طرح ہندوستان کی سوچ پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کشمیری خواتین کو جائیداد خریدنے کے لیے ریاست کے رہائشی سرٹیفکٹ کی ضرورت کیوں ہے؟ اگر کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے، تو ملک کا کوئی بھی شہری ریاست میں اپنی جائیداد کیوں نہیں خرید سکتا؟ کیا آرٹیکل 370 صرف مقامی خواتین اور ملک کے دیگر حصوں کے شہریوں کو آئینی حقوق کا استعمال کرنے سے روک رہا ہے، جب کہ اسی وقت میں مرکزی سرکار جب چاہے ریاست میں اپنی مرضی چلا سکتی ہے۔

Read more

دہلی کے بہاریوں نے نتیش کو خارج کیا

بڑے لیڈروں کے بارے میں کہا اور سمجھا جاتا ہے، وہ یہ ہے کہ وہ ملک میں کہیں بھی ووٹروں کو متاثر کر سکتے ہیں اور اپنے امیدواروں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ کیا دہلی اور کیا بہار، ہر جگہ جادو چلنے کی گارنٹی۔ لیکن لگتا ہے نتیش کمار اس معاملے میں چوک گئے۔ معاملہ دہلی اسمبلی الیکشن کا ہے، جہاں جے ڈی یو نے اپنے 27 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔ میدان سجانے کی ذمہ داری بڑبولے صابر علی کے پاس تھی، کیوں کہ شرد یادو تو نہ کھیلنے والے کپتان کے رول میں آ گئے ہیں۔ دعویٰ بڑا کیا گیا کہ اس بار تو دہلی میں رہ رہے

Read more
Page 1 of 712345...Last »