منی پور: اِنر لائن پر مٹ ملک، آئین و عوام مخالف

ایس بجین سنگھ
پچھلے سال 13 جولائی کو ریاستی اسمبلی میں اِنر لائن پرمٹ لانے کا فیصلہ لیے جانے کے بعد بھی اس پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے جوائنٹ کمیٹی آف انر لائن پرمٹ سسٹم نے کئی قدم اٹھانے شروع کردیے ہیں۔ یکم جون سے منی پور میں باہری لوگوں کے آنے کو روکنا اور انہیں واپس بھیجنا شروع کر دیا گیا ہے۔ حال میں نیشنل ہائی وے 39 پر گوہاٹی سے آ رہی گاڑیوں کو سیکمائی اور کنلاتومبی کے بیچ روک کر 60 باہری لوگوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ باہری لوگوں کو لے کر آنے والی گاڑیوں پر ایک مہینہ کی روک لگادی گئی۔ وزیر اعلیٰ

Read more

عزیز برنی کا اخبار: کتنا عوامی اور کتنا غیر جانبدار ؟

ڈاکٹر قمر تبریز
صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔ اسے سماج میں بہت ہی پر وقار مقام و حیثیت حاصل ہے۔یہی نہیں، ماضی میں ایک مظلوم کے لیے جب انصاف کی تمام راہیں بند ہو جاتی تھیں، تو وہ کسی اخبار کے ایڈیٹر سے ملتا تھا اور اس امید کے ساتھ اسے اپنی بات سناتا تھا کہ اخبار میں اس کی حقیقت سامنے آنے کے بعد اُسے انصاف ضرور مل جائے گا، لیکن اب لوگوں کا اعتماد صحافیوں پر سے اٹھنے لگا ہے۔ کسی بھی پیشہ میں اگر ایمانداری ختم ہو جائے، تو اس کے حاملین کا حشر ایسا ہی ہوتا ہے۔ اردو اخباروں کے بارے میں بھی لوگوں

Read more

اتر پردیش: رام مندر اور دہشت گردی کے نام پر سیاست

اجے کمار

اترپردیش کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پردیپ ماتھر کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کے مقدمے واپس لینے کے معاملے میں سماجوادی سرکار صرف کوری سیاست کر رہی ہے۔ اس کا مقصد بے گناہوں کو چھڑانا نہیں، بلکہ سیاسی ڈرامہ کرنا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا، تو وہ جیل میں بند بے گناہ مسلمانوں کو چھڑانے کے لیے پہلے سبھی قانونی پہلوؤں کا مطالعہ کرتی اور اس کے بعد کوئی فیصلہ لیتی، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ ہائی کورٹ کا فرمان آئے ہوئے بھی کافی وقت ہو چکا ہے۔ ماضی میں بھی ایس پی سرکار کو دہشت گردی کے الزام میں جیل

Read more

بہار ضمنی انتخاب: نتیش کے لئے درس عبرت

اشرف استھانوی

مہاراج گنج میں وہی ہوا، جس کا اندیشہ تھا ۔ پر بھو ناتھ سنگھ کی نتیش اور ان کی پارٹی جنتا دل یو سے علیحدگی اور ان کی جگہ مسلمانوں میں اپنے مسلم اور اردو مخالف رویہ کے سبب انتہائی نا پسندیدہ مانے جانے والے بہار کے وزیر تعلیم اور نتیش کے سب سے چہیتے پی کے شاہی کی امید واری سوشاسن بابو کو راس نہیں آئی۔ رہی سہی کسر جنتا دل یو کی حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے مودی نواز گروپ کی کارستانیوں نے پوری کر دی اور نتیش کو مہاراج گنج کے ضمنی انتخاب میں شکست فاش کاسامنا کر نا پڑا۔ نتیش کی سب سے بڑی غلطی یہ

Read more

مغربی بنگال کا ضمنی انتخاب،مسلم اقلیت کا بدلا ہوا رجحان

عبد العزیز
ترنمول کانگریس کی حکومت کا تیسرا سال شروع ہوتے ہی ایسے رجحانات سامنے آنے لگے ہیں، جن سے آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ترنمول کی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ممتا بنرجی کی مقبولیت میں کمی واقع ہونے لگی ہے۔ مسلمان، جو ترنمول کانگریس کو اقتدار کی کرسی تک پہنچانے میں پیش پیش تھے، اب ان کو ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ ترنمول کی حکومت بھی ان کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے۔ ممتا نے مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے بہت سارے جتن ضرور کیے، مگر وہ سطحی قسم کے ثاب

Read more

پارٹی کے بغیر جمہوریت ممکن ہے

ششی شیکھر
اٹھارہ سو ستاون کی بغاوت کے اسباب اور اس کے شروع ہونے کے طریقے کو سمجھنے کے لیے انگریزوں نے اپنے معروف سول سروس افسر سر اے او ہیوم کی قیادت میں ایک کمیٹی بنائی۔ اس کمیٹی نے تین سال تک گھومنے اور جانچ کرنے کے بعد کہا کہ ہندوستان میں گاؤں ایک سماج ہے، جو اپنے انتظامات خود کرتا ہے۔ وہ کسی پر منحصر نہیں ہے۔ اگر کوئی ناگہانی بات پیش آتی ہے یا خطرہ پیدا ہوتا ہے، تو گاؤں سماج اس کا حل ڈھونڈتا ہے۔ یہ سماج ایسا ہے کہ جب کوئی پریشانی آتی ہے، تو ایک ہو جاتا ہے اور اس کے بعد پھر اپنے اپنے کام میں لگ جاتا ہے۔ انگریزوں کو یہ بات سمجھ میں آ گئی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ 1860 کے بعد جتنے بھی قانون بنے، ان میں سے کسی میں بھی گاؤں سماج کو کوئی مقام نہیں دیا

Read more

اڈوانی کی چال کا راز

سنتوش بھارتیہ
گوا میں نریندر مودی کی جے جے کار کیا ہوئی کہ ہندوستان کی سیاست میں نئی اتھل پتھل شروع ہو گئی۔ نتیش کمار، ممتا بنرجی اور نوین پٹنائک کا اتحاد سامنے آگیا۔ ان کے ساتھ آنے کی شروعات بھی لال کرشن اڈوانی اور نتیش کمار کی بات چیت کے بعد ہوئی۔ ہندوستانی سیاست کے سب سے چالاک کھلاڑیوں میں سے ایک، لال کرشن اڈوانی نے آخر وہ کون سی صلاح نتیش کمار کو دی کہ جس کے بعد تیزی سے تیسرے مورچہ کی تشکیل کی بات شروع ہو گئی۔ ان کے بارے میں جانکاری تھوڑی دیر کے بعد آپ کو دیتے ہیں، پہلے آپ کو یہ بتاتے ہیں

Read more

سماج کو گمراہ کرنے میں شیطانی طاقتوں کا منصوبہ

عمر فراہی
عام طور پر ہمارے سماج کا وہ طبقہ جو مغربی تہذیب کو بہت ساری برائیوں کی جڑ سمجھتا ہے، اس کا خیال یہ ہے کہ صنف نازک نے جب سے گھر کی دہلیز کے باہر بازار میں قدم رکھا ہے ،صنعت و تجارت کو زینت بخشی ہے، یہ اندازہ لگانا بہت مشکل نہیں رہا کہ وہ برائیاں جو کبھی کبھار دیکھنے اور سننے کو ملتی تھیں ،اب اس نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے ۔پہلا سوال یہ ہے کہ عورت کیوں پردے میں رہے اور کیا واقعی اس کے باہر آنے سے اس کی عزت و آبرو خطرے میں رہتی ہے ۔دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ خود اپنی مرضی سے باہر آنا چاہتی ہے ۔پہلے سوال کا جواب ہمیں ہر منٹ اور ہر گھنٹے اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے ذریعے مل رہا ہے، دوسرے سوال کا جواب یہ کہ اس کائنات کے مال

Read more

معراج النبیﷺ : قرآن، حدیث اور سائنس کی روشنی میں

شیخ مقبول احمد ہبلی

مراحل معراج : معراج کا یہ سفر کہاں سے شروع ہوااور اس میں کون کونسے مراحل پیش آئے اس کی تفصیل احادیث اور سیرت کی کتابوںمیں ملتی ہے۔ جسے 28صحابہ کرام نے روایت کیاہے۔ یہ واقعہ ہجرت سے ایک سال پہلے پیش آیا۔ اس وقت آپ ؐ کی عمر 52 سال تھی۔ 27؍رجب کی شام آپؐ کعبہ میں سورہے تھے اچانک جبرئیل ؑ حاضر ہوئے آپؐ کو جگایا۔ آپ کا سینۂ مبارک چاک کیا۔ اسے زمزم سے دھویا اورایمان ویقین سے بھردیا۔ پھر ایک سفید جانور آپ کو سواری کیلئے پیش کیا، جو برق(بجلی) کی رفتارسے چلتاتھا۔ اسی لئے اسے براق کہاگیا۔ براق پر سوارہوکر آپؐ بیت المقدس پہنچے ۔ ہیکل سلیمانی میں آدمؑ سے لیکر عیسیٰؑ تک پیداہونے والے تمام انب

Read more