پیسے کے لئے فلمیں نہیں کرتی: سوناکشی

سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’’دبنگ ‘‘ سے اپنے کریئر کی دمدار شروعات کرنے والی سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ کسنگ اور ایکسپوز کرنے والے سین میں کمفرٹیبل فیل نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بکنی نہیں پہنیں گی۔ اگر کوئی ڈائریکٹر انہیں اپنی فلم میں ایسے سین کرانا چاہتا ہے، تو وہ کسی اور اداکارہ کو سائن کر سکتا ہے، میں اس کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوں۔ سوناکشی نے ہم سے خاص بات چیت کی۔

آپ نے کہا کہ آپ کبھی بکنی نہیں پہنیں گی۔ کریئر کی شروعات میں کئی اداکارائیں ایسی باتیں کرتی ہیںلیکن بعد میں اپنا فیصلہ بدل دیتی ہیں۔ کیا مستقبل میں آپ کا فیصلہ بدلنے والا نہیں ہے؟
نہیں، میرا فیصلہ کبھی نہیں بدلتا، فیصلہ ایک بار کیا ہے تو یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ دراصل میں کسنگ اور ایکسپوز سین میں کمفرٹیبل فیل نہیں کرتی۔ اس لئے میں پہلے ہی ڈائریکٹر کو بتا دیتی ہوں، تاکہ بعد میں مجھ سے کوئی امید نہ کی جائے۔ کچھ چیزوں کو لے کر میری سوچ بالکل واضح ہے۔ میرے ڈائریکٹرس بھی یہ جانتے ہیں اور پھر وہ مجھ سے اسی طرح کام لیتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میرے اس رویہ سے آگے بھی مجھے کوئی پریشانی آئے گی۔ اگر ڈائریکٹرکویہ سب فلمیں چاہئیں، تو وہ کسی دوسری اداکارہ کو لے سکتے ہیں۔
آپ ابھی تک صرف سینئر اداکاروں کے ساتھ ہی نظر آ رہی ہیں،کوئی خاص وجہ؟
میری پہلی فلم سلمان خان کے ساتھ تھی۔ اس کے بعد اکشے کمار اور پھر اجے دیوگن کے ساتھ۔ مجھے انڈسٹری کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، تو اس میں کسی کو کیا دقت ہو سکتی ہے۔ میرے لئے تو یہ بے حد خوشی کی باتہے۔
آپ کی نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ کیاہے؟
آپ کی جانکاری غلط ہے۔ آج کل میں کئی نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔رنبیر سنگھ کے ساتھ ’لٹیرا‘ ، عمران خان کے ساتھ ’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی 2‘ اور شاہد کپور کے ساتھ ’ریمبو راج کمار ‘ میری یہ فلمیں ینگ اسٹارس کے ہی ساتھ ہیں۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے مواقع محدود ہیں، کیونکہ آپ بہت زیادہ لابنگ نہیںکرتی ہیں؟
میں نے اداکاری کو کبھی کریئر کے طور پر نہیں لیا۔ میرے اوپر گھر کی کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔ مجھے کوئی اپنے والدین کے لئے کار اور گھر نہیں خریدنا ہے۔ میں اپنے کام سے خوش ہوں۔ اس لئے لابنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جسے میرا کام پسند آئے گا، وہ مجھے خود سائن کر لے گا۔ میرے والدین نے مجھے ہمیشہ بہتر زندگی دی ہے۔ اس لئے میں صرف پیسوں کے لئے کوئی فلم نہیں کروں گی۔ جو کہانی مجھے پسند آئے گی، جوکردار دمدار ہوگا، میں صرف وہی کروں گی۔
کیا یہ حقیقت ہے کہ ’’دبنگ 2‘‘ توقع کے مطابق نہیں چل پائی؟
کسی بھی فلم کا سیکول بنانا بے حد ذمہ داری بھرا کام ہوتا ہے۔ دبنگ اپنے آپ میں ایک برانڈ ہے۔ پھر جب ’’دبنگ 2‘‘ بنی تو ہر کسی کو پہلی سے زیادہ ہی توقع تھی اور مجھے لگتا ہے کہ وہ لوگوں کی توقعات پر کھری بھی اتری۔
اچانک آپ ڈانس نمبر کیوں کرنے لگیں۔ کیا اس لئے کہ ان دنوں یہ فکشن بنا ہوا ہے؟
ہاں، یہ سچ ہے کہ ساجد خان کی آنے والی فلم ’’ہمت والا‘ میں ڈسکو نمبر ’’تھینک گاڈ اٹ از فرائڈے‘ ہے ، لیکن میں اچانک اس طرح کے ڈانس نہیں کرنے لگی ہوں۔ اس سے پہلے میں ’’گو گو گووندا ‘‘ پر پربھو دیوا کے ساتھ ڈانس کر چکی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ کوئی آئٹم سانگ نہیں، بلکہ ریگولر ڈانس ہی ہے۔
کیا یہ سچ ہے کہ ’بلیٹ راجا‘‘ میں آپ کا کردار نغمہ سے متاثر ہے؟
نہیں، میں یہ بات پہلی بار آپ سے سن رہی ہوں۔ جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
کیا آپ کی پلاننگ اپنے بھائیوں لو اور کش کے ساتھ بھی کام کرنے کی ہے؟ کیا اس وینچر میں آپ کے پاپا بھی آپ کے ساتھ ہوں گے؟
کش ہمیشہ سے ہی ڈائریکشن کے شعبہ میں جاناچاہتے تھے۔ اس لئے ان دنوں لو اور کش اپنے ہوم پروڈکشن کی تیاریوںمیں بزی ہیں۔ میں بھی اس میں ان کا ساتھ دوں گی۔ جہاں تک پاپا کی بات ہے، تو میں نہیں چاہتی کہ وہ بھی اس میں شامل ہوں۔
سننے میں آیا ہے کہ فرح خان نے کہا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں ؟
مجھے نہیں لگتا کیونکہ فرح نے آج تک مجھ سے کوئی ایسی بات نہیں کی۔ میں ان کی دل سے عزت کرتی ہوں۔ وہ جب کہیں گی، میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔
فلم ’جوکر‘ کر کے آپ کو پچھتاواہے؟
نہیں مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اس فلم میں میرے کام کو پسند کیا گیا۔ سچ بتائوں، تو اس فلم کی وجہ سے مجھے اس ٹائم کئی دوسرے آفر ملے۔ ’سن آف سردار‘ بھی مجھے اسی دوران آفر کی گئی تھی۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ بنٹی سچدیوا کے ساتھ رلیشن شپ میں ہیں؟
نو کمنٹ۔ اس بارے میں میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ g

Share Article

One thought on “پیسے کے لئے فلمیں نہیں کرتی: سوناکشی

  • February 6, 2013 at 12:43 am
    Permalink

    امولڈ بوائز

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *