رنبیر کی برفی سے ناراض ہوئی مرفی

رنبیر کپور کی اداکاری میںریلیز ہونے والی فلم ’برفی‘‘ نے ہمیں 1960اور 1970کی دہائی کے ایڈ مرفی کی یاد دلاتی ہے۔یوں تو بھولی چیزوں کو یاد کرنے پر ہمیشہ خوشی ہی ملتی ہے ، لیکن مرفی اس سے ناراض ہے۔یہی وجہ ہے کہ مرفی انٹرپرائزز کے افسران نے برفی کے فلمساز کوقانو نی نوٹس بھیجا ہے۔یہی نہیں اس کے ساتھ بھیجے گئے ایک لیٹر میں کمپنی نے یہ بھی لکھا ہے کہ نوٹس کو سنجیدگی سے نہ لینے پر ہم فلم کے ریلیز ہونے پر روک لگانے کی اپیل بھی کریں گے۔کمپنی کے وکیل سجیت کروپ نے بتایا کہ فلم میں اس برانڈ کا نام خوب استعمال کیا گیا ہے۔دراصل فلم میں اس کا ہیرو مرفی منّا بننا چاہتا ہے۔بقول سجیت’فلم میں کمپنی کے نام کا استعمال کرنے کے باوجود پروڈکشن ہائوس نے نہ تو ہم کو مطلع کیااور نہ ہی ہم سے نو آبجکشن سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت محسوس کی ۔یہی نہیں فلم میں ہمارے برانڈ کی منفی شبیہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ،جس کی وجہ سے کمپنی نے پروڈکشن ہائوس سے 50کروڑ روپے کے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اگر اس نوٹس کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو ہم فلم کو رکوانے کے لئے اسٹے آرڈر لینے کی کوشش کریں گے۔دراصل مرفی برطانیہ کی مشہور ریڈیو اور ٹیلی ویژن بنانے والی کمپنی ہے ،جس کے نام کا استعمال فلم میں کیا گیا ہے۔
جب تک ہے جان ، شاہ رخ کی اگلی فلم
کافی دنوں سے شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کی اداکاری میںآنے والی فلم تذکروں میں تھی۔ آخر کار ان کی فلم کو نام مل ہی گیا۔جی ہاں یش چوپڑا کی ہدایت میں بننے والی فلم’’جب تک ہے جان‘‘ شاہ رخ خان کی اگلی فلم ہوگی۔شاہ رخ خان، کیٹرینہ کیف، انوشکا شرما کی اداکاری میں بننے والی یہ ایک رومانٹک ایکشن فلم ہوگی۔اسٹوڈیو کے ذریعہ جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آٹھ سال کے طویل عرصہ بعد ہدایتکاری کی کمان سنبھال رہے یش چوپڑا کی اس فلم کو گلزار او راے آر رحمن نے موسیقیدی ہے۔حال ہی میں اس فلم کی شوٹنگ کشمیر میں مکمل کی گئی ہے اور آئندہ 13نومبر یعنی دیوالی کے موقع پر اس فلم کے ریلیز ہونے کا امکان ہے۔یش چوپڑا اور ان کے بیٹے آدتیہ چوپڑا کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان نے اس فلم میں ایک فوجی کا کردار ادا کیا ہے۔یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ فلم انڈسٹری کی دو سرفہرست اداکارائیں ایک دوسرے کو کیسے ہینڈل کرپاتی ہیں۔
ہالی ووڈ میں دکھائی دے گا زرین کا جلوہ
ویر اور ہائوس فل2جیسی فلموں میں کام کر چکیں زرّیں خان اب ہالی ووڈ میں اپنے جلوے بکھیریں گی۔جی ہاں کیٹرینہ کی ہم شکل نظر آنے والی زریں خان کو مصنف سے ہدایت کار بنے ڈینل سلواکی ہالی ووڈ فلم ’’کیمیرا‘‘ میں کام کرنے کا آفر ملا ہے۔اب دیکھتے ہیں کہ زریں اس آفر کو قبول کرتی ہیں یا نہیں ۔بقول زریں ـ’’ مجھے فلم کے ہدایت کار ڈینل سلواکے ذریعہ آفر ملا ہے اور میں اس پر غور و خوض کر رہی ہوں ، جلدہی میں اس کا جواب دوں گی۔انھوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک رومانٹک فلم ہے، جس میں معاون اداکار بلی جین ہیں۔میں نے فلم کی کہانی بغور پڑھی ہے، جو بہت اچھی ہے۔فلم ’کیمیرا‘‘ سلوا کے ناول’دی فالن اینگل‘‘ پر مبنی ہے۔یوں تو پہلے سے ہی زریں کو اس فلم کا آفر ملنے کی افواہیں چل رہی تھیں اور زریں نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی، لیکن اب زریں نے اس پر کھل کر بات کی ہے۔ یاد رہے کہ فلم ’’ویر‘‘ سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کرنے والی زریں کا کریئر کافی سست رفتار سے چل رہا ہے اور وہ فلم انڈسٹری میں کوئی خاص مقام حاصل نہیں کر پائی ہیں۔اس پر زریں خان کا کہنا ہے کہ انہیں فلموں کے بہت سارے آفر مل رہے ہیں، لیکن وہ کئی فلمیں ایک ساتھ کرنے کے بجائے کسی ایک اچھی فلم کو کرنا پسند کریں گی۔
شلپا کے پاس فلموں کے لئے ٹائم نہیں
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے پاس فی الحال فلموں میں اداکاری کے لئے وقت نہیں ہے اور نہ ہی ابھیکچھ وقت تک ان کا فلموں میں آنے کا ارادہ ہے۔ شلپا اس وقت اپنا پورا وقت اپنے نو نہال بیٹے ویان کے ساتھ گزار رہی ہیں اور اس کی پرورش پر دھیان دے رہی ہیں،جس کی وجہ سے شلپا کا فلموں میں کرنا بے حد مشکل معلوم ہورہا ہے۔اس پر شلپا کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں فلموں میں کب دوبارہ واپسی کر پائوں گی ، لیکن فی الحال میں اپنی حقیقی زندگی میں ماں ہونے کا لطف اٹھا رہی ہوں، جو میرے لئے بے حد شاندار تجربہ ہے۔دھیان رہے کہ شلپا شیٹی نے گزشتہ 21مئی کو بیٹے کو جنم دیا تھا۔ گزشتہ دنوں شلپا ایک برانڈ کے پروموشن کے سلسلہ میں نظر آئی تھیں۔2009میں راج کندرا سے شادی کرنے والی شلپا شیٹی نے شادی کے بعد سے صرف انڈو، چائنیز فلم ’دی ڈیزائر‘‘ میں ہی کام کیا ہے،جس کا جلد ہی ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *