یہ مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی سازش ہے

وسیم راشد
چھپن سالہ سام باسیل کی ڈائرکشن میں امریکہ میں تیار کی گئی120 منٹ کی اسلام مخالف فلم’’انوسنسن آف مسلمس‘‘ کے ریلیز ہوتے ہی پورے عالم عرب میں تشدد کی لہرپھوٹ پڑی ۔لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ میں امریکی سفیر سمیت چار

Read more

عوام کامذاق مت اڑایئے ، عوام سے ڈریے

سنتوش بھارتیہ
شاید حکومتیں کبھی نہیں سمجھیں گی کہ ان کے اَن سنے پن یا ان کی بے حسی کا لوگوں پر کیا اثر پڑتا ہے،چاہے وہ حکومت دہلی کی ہو یا مدھیہ پردیش کی ہو یا پھر وہ حکومت تمل ناڈو کی ہو۔ کشمیر میں ہم کشمیر کی ریاستی حکومت کی بات اس لیے نہیں کر سکتے، کیوں کہ کشمیر کی ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ جو کہتی ہے مرکزی حکومت کے کہنے پر کہتی ہے اور جو کرتی ہے وہ مرکزی حکومت کے کرنے پر کرتی ہے۔ پر نتیجہ ایک ہی ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھی طبقہ اپنے مطالبات پرامن طریقے سے

Read more

میں بھی حاضر تھا وہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مشاعرے گنگا جمنی تہذیب کے امین ہیں
پٹنہ: گزشتہ دنوں ایک شاندار مشاعرہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ مشاعرے گنگا جمنی تہذیب کے امین ہوتے ہیں۔ اس سے مختلف فرقے کے لوگوں کو تہذیبی وراثت سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس موقع پر اپنی صدارتی تقریر میں گلزار دہلوی نے مشاعرے میں شامل لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی مجمع اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ اردو کے عاشق ہیں ،لیکن اردو سے محبت کا فرض اس وقت ادا ہوگا جب آپ میں سے ہر شخص یہ عہد کرکے اٹھے کہ وہ اپنے بچوں کو کم سے

Read more

ہمارا اعلیٰ تعلیمی نظام ہندوستانی عوام کے موافق نہیں ہے

جسٹس مارکنڈے کاٹجو
مجھے حال ہی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) جانے کا اتفاق ہوا۔ رات کے کھانے سے پہلے ہماری بات چیت وہاں پر دہلی کے چند سینئر اکیڈمیشین کے ساتھ ہو رہی تھی۔ مجھے بتایا گیا کہ پنج سالہ منصوبہ میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کا موجودہ بجٹ 41 ہزار کروڑ روپے ہے، جس میں سے جے این یو کا سالانہ بجٹ 150 کروڑ روپے ہے۔ اس پر میرا فوری ردِ عمل یہ تھا کہ ’’اس سے

Read more

منٹو اور عصمت کے یہاں عورت کا تصور

اردو ادب میں شروع سے عورت کا تصور، معشوق کے لب و رخسار سے آگے نہیں بڑھ پایا تھا۔ فارسی ادب کے زیر اثر اردو نثر میں بھی عورت کا ذکر حافظؔ کے معشوق کی نزاکت اور لطافت سے تجاوز نہیں کر سکا۔ عورت کو نورانی حسن کا پیکر بناکر پیش کیاجاتا رہا ہے۔ حافظؔ کا ’حسن‘ مجازی اور حقیقی دونوں تھا، اس لیے نورانی پیکر ہوسکتا تھا، لیکن بیسویں صدی کے اوئل میں مغرب کی رومانیت سے متاثر ہو کر جو لوگ ادب لطیف تخلیق کر رہے تھے، ان کے ہاں عورت کو سماوی اور نورانی پیکر بناکر پیش

Read more

مسجدیں مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہے

شیخ مقبول احمد ہبلی
ابھی ماہ رمضان المبارک ہم سے رخصت ہوا ہے۔ شعبان المکرم کے آتے ہی تمام مسلمانوں نے رمضان کی تیاریاں شروع کردیں۔ شعبان کا مہینہ پورا ہوتے ہی غروب آفتاب کے ساتھ دنیا کے سارے مسلمانوں کی نگاہیں ہلال رمضان کے دیدار کیلئے آسمان کی جانب اٹھ گئیں۔ مطلع ابر الود ہونے کی وجہ سے اکثر مقامات پر رمضان کا چاند بادلوں میں چھپ گیاتھا۔ اس کے باوجود قرب و جوار سے موبائیل،

Read more

آسمان زمین کے لئے محفوظ چھت ہے

وصی احمد نعمانی
اللہ تعالیٰ بندوں کا خالق ،مالک ،رب اور بے پناہ محسن ہے۔ اس کا ہر عمل انسانوں کی بھلائی اور فائدے کے لئے ہوتا ہے ۔جو کچھ بھی مالک حقیقی نے تخلیق کی ہے ان سب میں خدا کی شان اور اس کی عظمت و بڑائی کی نشانی ہے۔ زمین کی تخلیق اور اس میں موجود تمام اشیاء انسان کے لئے بنائی گئی ہیں۔ اس طرح زمین کو بھی چاند تاروں،آسمان اور کہکشائوں کی طرح انسان کے لئے مسخر کردیا گیا

Read more

خواتین کے تئیں، مسلم ملکوں کا بدلتا رجحان

وسیم احمد
معاشرے کو ترقی دینے میں عورت کا کردار اہم ہوتا ہے۔جس قوم یا ملک نے اس حقیقت کو سمجھ لیا ،اس نے ترقی کرلی اور جس نے اس حقیقت کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کی وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔اس کی مثال ان مسلم ملکوں سے دی جاسکتی ہے جو ہیں تو ایسے سائنسی دور میں ،جس میں وقت کے ایک ایک پل کی بڑی قیمت ہوتی ہے ،جس میں معاشرے کا ہر فرد چاہے مرد ہو یا عورت، قیمتی اور بارآور ہوتا ہے، مگران میں ماضی کی روایت اور قدامت پسندی اس طرح رچ بس گئی ہے کہ وہ سائنسی دور م

Read more

صدر زرداری کا پانچواں سال

اعجاز حفیظ خان
زرداری صاحب نے بطور ِ صدر ِ پاکستان اپنے چار سال بھی مکمل کر لئے ہیں ۔ اب اُن کا پانچواں سال شروع ہو چکا ہے ۔شروع میں ہی یہ عرض کرتے چلیں کہ پانچ سال کے بعد بھی اگلے پانچ سال ان ہی کے ہیں ،اگروہ عوام کی جان لوڈ شیڈنگ سے کسی نہ کسی طرح سے چھڑا دیں ۔اس حوالے سے اُن کے وعدوں اور ارادوں سے تو روز ہی دل کو کچھ نہ کچھ دلاسا ملتا رہتا ہے، لیکن اُسے قرار اُس وقت ملے گا کہ جب لوڈ شیڈنگ کو ہمیشہ کے لئے ’’داخل ِ دفتر ‘‘ کر دیا جا ئے گا ۔میاں نواز شریف اپن

Read more