یشراج کی واپسی

نئی نسل کے بزرگ رومانٹک ڈائریکٹر یش چوپڑا اپنی رومانٹک فلمسازی کے لئے مشہور ہیں، خاص کر شاہ رخ خان کی اداکاری والی فلمیں تو انہیں بے حد راس آتی ہیں۔بطور ڈائریکٹر یشراج کی پچھلی رومانٹک فلم ’’ویرا زارا‘‘ تھی ، جس میں اداکاری شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے کی تھی۔ یا د رہے کہ فلم زبردست ہٹ ثابت ہوئی تھی۔اس کے بعد یشراج اپنے بینر تلے فلم پروڈکشن میں مصروف ہو گئے۔لیکن اب یشراج بطور ڈائریکٹر اپنی آنے والی فلم میں 8سال بعد واپس کر رہے ہیں، جس کے لئے انھوں نے شاہ رخ خاں ، انوشکا شرما، اورکیٹرینہ کیف کو کاسٹ کیا ہے۔یشراج کی یہ فلم بننے سے پہلے ہی کافی سرخیوں میں ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کئی دلچسپ پہلو ہیں ۔ جس میں پہلی بات یہ ہے کہ یہ شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی ، اور انوشکا اور کیٹرینہ کی کی بھی ۔دیکھنا یہ ہے کہ تینوں ایک دوسرے کو کیسے مینج کر پاتے ہیں، کیونکہ تینوں انڈسٹری کے سرفہرست اداکارہیں۔حالانکہ فلم کا نام ابھی تک طے نہیں کیا گیا ہے۔ g
سلمان کورومانس کرنا نہیں آتا: کیٹرینہ
فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘کی دھماکہ دار کامیابی کے بعد فلمی اداکارہ کیٹرینہ کیف نے اپنے ایکس بوائے فرینڈ اور معاون اداکار سلمان خان کے بارے میں ایک عجیب وغریب بیان دیا ہے۔ کیٹرینہ کیف کا کہنا ہے کہ سلمان کو رومانس کرنا نہیں آتا اور وہ محسوس کرتی ہیں کہ ٹائیگر (سلمان خان )کچھ بھی کر سکتے ہیں ،لیکن رومانٹک سینس ہینڈل نہیں کر سکتے۔کٹرینہ نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ان کے مداح انہیں رومانٹک اور ایکشن کے زمرے میں ہی پسند کر رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے محسوس ہوا کہ وہ رومانٹک سینس ہینڈل نہیں کر پاتے ہیں۔اب کٹرینہ آپ نے یہ بات کہہ تو دی ، اب ہمیں تو سلمان خان کے ردعمل کا انتظار ہے۔کٹرینہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا بہترین مرحلہ آنا ابھی باقی ہے۔ایک عام انسان کے طور پر میں نے زندگی میں مختلف مرحلوں کا سامنا کیا ہے۔کٹرینہ نے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کی زندگی فلم سیٹس اور گھر تک ہی محدود ہے۔28سالہ کٹرینہ نے مزید کہا کہ میری زندگی میں سب کچھ غیر متوقع طور پر ہو رہا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ خدا میرے ساتھ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کٹرینہ کی دو نوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئی تھیں ، جن میںــ” میرے برادر کی دلہن” اور” زندگی نہ ملے گی دوبارہ “شامل تھیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب سلمان اور کیٹرینہ نے ایک ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ اس سے پہلے بھی دونوں، یوراج اورپارٹنر میں ساتھ ساتھ کام کر چکے ہیں۔لیکن ابھی تک ان کی جوڑی باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیںدکھا پائی ہے۔لیکن’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ سے دونوں بے حدپر امید ہیں کہ یہ فلم ان دونوں کے کریئر کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوگی۔ g
بپاشا کا کردار امیشا کی زندگی پر مبنی!
بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے حال ہی میں دئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’’راز3‘‘کی کہانی وکرم بھٹ اور ان کی ایکس گرل فرینڈ کے حقیقی زندگی کے رشتوں پر مبنی ہے۔ جو اپنی چالاکی سے اپنے کریئر کو بڑھانے کے لئے ان کا استعمال کرتی ہے۔لیکن اگر ہم بے حد گہرائی سے سوچیں کہ وکرم بھٹ کی ایکس گرل فرینڈ کون ہوسکتی ہے تو ہمارے ذہن میں صرف ایک ہی نام آئے گا ، صرف اور صرف امیشا پاٹل۔مہیش نے گزشتہ دنوں آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’راز3‘‘ تین حقیقی اسٹوریوںکا کاکٹیل ہے۔پہلا شگفتہ کے بارے میں ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ کیسے لوگ اپنے کریئر کو آگے بڑھانے کیلئے کالے جادو کا سہارا لیتے ہیں۔مجھے معلوم ہے اس کی آوازیں عجیب و غریب لگتی ہیں، لیکن یہی حقیقت ہے۔مہیش بھٹ نے مزید کہا کہ وکرم بھٹ بھی کچھ ایسی ہی حالت میں تھے، جب ان کی ایک گرل فرینڈ نے ان کا دل توڑ دیا تھا۔کیونکہ اس نے اپنے کریئر کو فروغ دینے کے لئے ان کا استعمال کیا تھا۔ اب شاید مہیش بھٹ کہنا امیشا کو چاہتے تھے لیکن وہ نام لینے کی ہمت نہیں کر پائے کیونکہ امیشا پاٹل برطانوی نژاد کاروباری کانو پوری کے لئے وکرم بھٹ کو چھوڑ چکی ہیں۔چلئے ، تھوڑا انتظار ہی صحیح ۔ دیکھتے ہیں مہیش بھٹ نے فلم کی اسٹوری کو کتنی سچائیوں سے سجایا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *