منریگا کا حساب کیسے طلب کریں

ریگا اب منریگا ضرور ہوگئی ہے، لیکن بدعنوانی ابھی بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک کے کروڑوں لوگوں کو روزگار دیا جارہا ہے۔ گاؤں کے غریبوں اور مزدوروںکے لئے یہ اسکیم ایک طرح سے حیاتین کا کام کررہی ہے۔ اس اسکیم پر سرکار ہر سال تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے ، لیکن ملک کی تقریباًتمام حصوں سے یہ خبریں آ تی رہی ہیں کہ کہیں فرضی مسٹر رول بنادیا گیا تو کہیں کسی مردہ شخص کے نا م پر سرپنچ اور ٹھیکدار نے پیسہ اٹھا لیا۔ سال میں 100دنوں کی جگہ کبھی کبھی صرف70-80دن ہی کام دیاجاتا ہے۔ کام کے بدلے پورا پیسہ بھی نہیں دیا جاتا۔ظاہر ہے، یہ پیسہ ان غریبوں کے حصہ کا ہوتا ہے جن کے لئے یہ اسکیم بنائی گئی ہے۔ منریگا میں بدعنوانی کا سوشل آڈٹ کرانے کی بات کی جاتی ہے توپنچائتوں اور ٹھیکداروں کے ذریعہ اس کی زبردست مخالفت کی جاتی ہے۔ کبھی تو معاملہ مارپیٹ تک پہنچ جاتاہے ، قتل تک ہوجاتی ہے۔ اب سوال یہ اٹھتاہے کہ اس بدعنوانی کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ اس کا جواب بہت آسان ہے ۔ اس مسئلہ سے لڑنے کے لئے ہتھیار بھی بہت کار گر ہے، اطلاع کا حق۔ آ پکو صر ف اپنے حق کا استعمال کرنا ہے ۔ اس دفعہ ایک درخواست منریگا سے متعلق ہے۔ یہ درخواست اس اسکیم میں ہورہی دھاندلی کو سامنے لانے اور جا ب کارڈ بنوانے میں مد د گار ثابت ہو سکتی ہے ۔ ہم قارئین سے امید کرتے ہیںکہ وہ گاؤں میں رہنے والے لو گوں کو بھی اس کالم کے متعلق بتائیں گے اور دی گئی درخواست کے خاکے کو زیادہ سے زیادوہ لوگوں تک پہنچائیں گے ۔ سرکاری اسکیموں میں جاری بدعنوانی سے نبرد آزماہو نے کی ہماری مہم میں آ پ کا ساتھ بہت اہمیت رکھتاہے ۔ یہاں ہم من ریگا اسکیم سے متعلق کچھ سوال درخواست کی شکل میں شائع کررہے ہیں۔ آ پ اس درخواست کے توسط سے منریگا کے تحت بنے جاب کارڈ، مسٹر رول، ادائیگی، کا م اور ٹھکیدار سے متعلق معلومات طلب کرسکتے ہیں۔ چوتھی دنیا آپ کو اس کالم کے توسط سے وہ طاقت دے رہا ہے جس کا استعمال کرکے آ پ پوچھ سکیں گے صحیح سوال۔ ایک صحیح سوال آ پ کی زندگی بدل سکتاہے ۔ ہم آ پ کو ہر شمارے میں بتارہے ہیں کہ کیسے حق اطلاع کے قانون کا استعمال کرکے آ پ دکھاسکتے ہیں رشوت کو اس کا صحیح مقام۔ کسی بھی طرح کی دقت یا پریشانی کی صورت میں ہم آ پ کے ساتھ ہیں۔

(درخواست کا خاکہ (منریگا کے تحت جا ب کارڈ، روزگار اور بے روزگاری بھتہ کی تفصیل
خدمت میں،
(پبلک انفارمیشن آفیسر (محکمہ کا نام ) (محکمہ کا پتہ
موضوع: حق اطلاع ایکٹ ، 2005کے تحت درخواست
عالی جناب
…………………………………………بلاک کے گاؤں……………………………سے متعلق مندرجہ ذیل معلوما ت فراہم کرائیں:
.1مندرجہ بالا گاؤں سے این آر ای جی اے کے تحت جاب کارڈ بنانے کے لئے اب تک کتنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اس کی فہرست مندرجہ ذیل تفصیل کے ساتھ دستیاب کرائیں:
(الف) درخواست گزار کا نام وپتہ (ب)درخواست نمبر (ج)درخواست کی تاریخ (د)درخواست پر کی گئی کارروائی کی مختصر تفصیل(جاب کارڈ بنا/جاب کارڈ نہیں بنا/التوا میں ہے) (ر)اگرجاب کارڈ نہیں بنا تو اس کی وجہ بتائیں (س)اگر بنا ہے تو تاریخ بتائیں
.2جن لوگوں کوجاب کارڈ دیے گئے ہیں، ان میں کتنے لوگوں نے کام کے لئے عرضی داخل کی ہے، ان کی فہرست مندرجہ ذیل اطلاع کے ساتھ دستیاب کرائیں:
(الف)درخواست گزار کا نام اور پتہ (ب)درخواست داخل کرنے کی تاریخ (ج)دیے گئے کام کانام (د)کام دیے جانے کی تاریخ (ر)کام کے لئے ادا کی گئی رقم اور ادائیگی کی تاریخ (س) ریکارڈ رجسٹر کے اس حصہ کی تصدیق شدہ کاپی جہاں ادائیگی سے متعلق جانکاری درج ہے (ص) اگر کام نہیں دیا گیا ہے تو کیوں؟ (ط)کیاانہیں بے روزگاری بھتہ دیا جارہاہے؟
.3مندرجہ بالا گاؤں سے این آر ای جی اے کے تحت روزگار کے لئے درخواست داخل کرنے والے جن درخواست گزاروں کو بے روزگاری بھتہ دیا گیا یا دیا جا رہے ، ان کی فہرست مندرجہ ذیل اطلاعات کے ساتھ دستیاب کرائیں:
(الف)درخواست گزار کانام اور پتہ (ب)بے روزگاری بھتہ دیے جانے کی تاریخ (ج)بے روزگاری بھتہ کے لئے ادا کی گئی رقم اور ادائیگی کی تاریخ (د) ریکارڈ رجسٹر کے اس حصے کی تصدیق شدہ کاپی جہاں ادائیگی سے متعلق تفصیل درج ہے۔
میں درخواست کی فیس کی شکل میں10روپے الگ سے جمع کر رہا/رہی ہوں۔ یا
میں بی پی ایل کارڈ ہولڈر ہوں، اس لئے یہ فیس مجھے معاف ہے۔ میرا بی پی ایل کارڈ نمبر……………………………. ہے۔
اگر مانگی گئی اطلاع آپ کے محکمے/آفس سے متعلق نہیںہو ، توحق اطلاع ایکٹ،2005کی دفعہ 6(3)ے مطابق میری درخواست پبلک انفارمیشن آفیسر کو پانچ دنوں کے اندرمنتقل کردیں۔ساتھ ہی اس ایکٹ کے تحت اطلاع فراہم کرا تے وقت فرسٹ اپیلٹ افسر کا نام اور پتہ ضرور بتائیں۔
مخلص نام: پتہ: فون نمبر:
(منسلک دستاویز: (اگر کچھ ہو تو

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *