ہند سری لنکا کے تعلقات کے امتحان کی گھڑی

ڈاکٹر قمر تبریز
کہتےہیں کہ مہذب معاشرے میں ایک گنہگار کو بھی سدھرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ لیکن گزشتہ دنوں سری لنکا کی فوج نے ایل ٹی ٹی ای چیف پربھاکرن کے 12 سالہ بیٹے بالا چندرن کو جس طرح ہلاک کردیا، اس نے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں، جنگی جرائم کے نام پر انسانی حقوق کی پامالی پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس بحث کے شروع ہونے کی وجہ امریکی حمایت سے اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی کونسل میں پیش کی گئی وہ قرار داد ہے، جس کے ت

Read more

فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا

وسیم احمد
مسلسل چار دنوں تک فلسطین کے بے گناہوں پر اسرائیل کا ظلم جاری رہا۔ درجنوں بے گناہوں کی جانیں گئیں۔ ان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں مگر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی فلسطین کے بے گناہوں کے بہتے خون کو دیکھتی رہی۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ عربوںنے بالکل چپکی سادھ لی ۔نہ تو فلسطین کی مدد کے لئے آگے بڑھے اور نہ ہی اسرائیل کی بربریت کے خلاف کوئی عملی اقدام کیا۔آخر اس چپکی کے پیچھے کیا رازہے۔ کیا یہ خاموشی کسی ب

Read more

افغانستان میں قتل عام:انسانی حقوق کا احترام کرنا امریکہ کب سیکھے گا ؟

عابد انور
افغانستان ہمیشہ بڑی طاقتوں کے لئے قبرستان اور ایک دلدل ثابت ہوا ہے ۔روس نے بھی بے وقوفی کی تھی جس کی قیمت اسے سپر پاور کی حیثیت گنواکرچکانی پڑی تھی۔ اسے طویل عرصہ تک جنگ لڑنے اور ہزاروں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتروانے کے بعد آخرکار نامراد ہوکر راہ فراراختیارکرنے پرمجبورہوناپڑا تھا۔ یہی غلطی امریکہ نے کی ہے ۔ امریکہ کے سابق صدر جنگی جرائم مجرم جارج ڈبلیوبش نے امریکہ کے لئے وہ کانٹے بچھائے ہیں کہ اس

Read more

مردم شماری 2011:آدھے سےز یادہ ہندوستانی بنیادی سہولیات سے محروم

شفیق عالم
اندرا گاندھی نے 1971میں’’ غریبی ہٹاؤ‘‘ کانعرہ دیاتھا۔ یہ نعرہ اتنا پراثرتھاکہ کانگریس پارٹی اندرونی بغاوت کے باوجود 1971کا لوک سبھا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔لیکن اس کے بعد غریبی تو نہیں ہٹی البتہ غریب عوام پر جبراً نسبندی اور ایمرجنسی جیسی مصیبتیں نازل کردی گئیں،اور غریب بچارے اپنی غربت کے ساتھ جیناسیکھ گئے۔ لیکن اندرا

Read more

یہ غریبوں کا نہیں امیروں کا بجٹ ہے

پہلے ریل بجٹ اور پھر عام بجٹ اور پھر بجٹ پر بحث۔یہ ہر سال ہوتا ہے جب پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔ ہر سال بجٹ عام انسان کے لئے پریشانیوں اور دکھ کے سوا کچھ نہیں لے کر آتا۔ غریب اور غریب ہوتا جاتا ہے اور امیر کو تو اس بجٹ سے کچھ فرق ہی نہیں پڑتا ۔بھلا جس کی پونجی کا کوئی حساب ہی نہ ہو ،اس پر بجٹ جیسی معمولی چیز کا کیا اثر پڑے گا۔ اب مایاوتی ایک سال میں دگنی

Read more

یہ بجٹ خطرناک ہے

سنتوش بھارتیہ
سولہ مارچ کو پرنب مکھرجی لوک سبھا میں تقریر کر رہے تھے۔ یہ عام تقریر نہیں تھی، بلکہ بجٹ 2012-13 سے متعلق تقریر تھی۔ پورا ملک اس تقریر کو غور سے سن رہا تھا۔ ہم بھی اس تقریر کو سن رہے تھے۔ اس تقریر کو جب ہم نے سننا شروع کیا تو ہمیں بہت امید تھی کہ پرنب مکھرجی اس ملک کے سامنے آنے والی تکلیفوں کو دھیان میں رکھ کر اپنی یہ بجٹ تقریر ملک کے سامنے رکھیں گے۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، پرنب مکھرجی کی تقریر

Read more

اتر پردیش: نئی حکومت کے ساتھ بدلے گا نوکر شاہی کا رنگ

اجے کمار
آخر سماجوادکے نئے اوتار بن کر ابھرے اکھلیش یادو کی تاج پوشی ہو ہی گئی۔ جشن کا ماحول ختم ہونے کے بعد اب کچھ کر دکھانے کی باری ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سنگھ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ عوام انہیں بھلے ہی پھولوں سے لاد رہے ہوں، لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ کے طور پر کانٹوں کا تاج پہن رہے ہیں۔ لوگوں نے اکھلیش سرکار سے امیدیں کچھ زیادہ ہی پال رکھی ہیں۔ نئی حکومت کو جہاں الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدو

Read more

یو پی میں نئی سرکار ، اب باری ہے وعدوں کو پورا کرنے کی

وسیم احمد
کسی کم عمر لیڈر کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے تو فطری طور پر ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ اس میں تجربات کی کمی ہوگی ۔ صوبہ یوپی میں اکھلیش کے بارے میں بھی کچھ ایسا ہی سوچا جارہا تھا ۔ وہ ریاست میں اب تک کے سب سے کم عمر وزیر اعلیٰ بنے ہیں ۔ان کی عمر صرف 38 سال ہے ۔مگروزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے جس تعمیری سوچ اور پختہ عقلی کا ثبوت دیا ہے اس سے ایسا محسوس ہونے ل

Read more

ہندوستانی فوج میں مسلمانوں کی گنتی کیوں ضروری ہے؟

عزیز اے مبارکی
ہندوستانی فوج کے بارے میں سمجھاجاتا ہے کہ یہ ادارہ پوری طرح سیکولر ہے، اور یہاں پر مذہب، ذات یا نسل کو لے کر کسی قسم کا بھید بھاؤ نہیں برتا جاتا۔ انڈین آرمی کا سربراہ اب تک جن لوگوں کو بنایا جاتا رہا ہے، ان کا تعلق مختلف مذاہب سے رہا ہے، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اب تک ہندوستان میں کسی بھی مسلم کو فوج کا سربراہ مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ سچر کمیٹی، جس کی تشکیل حکومت ہند کے ذریعے ملک کے مختلف سماجی و اقتصادی شعبو

Read more