رشوت کا جواب آر ٹی آئی۔چونکئے مت۔ یہ علاج ہے بد عنوانی اور رشوت خور ملازمین کا جو آپ سے کسی بھی کام کے عوض رشوت
کی مانگ کرتے ہیں۔ہر عام یا خاص آدمی کا سابقہ کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی سرکاری محکمے سے پڑتا ہی ہے۔ چاہے وہ راشن کارڈ بنوانے کے لئے ہو یا پاسپورٹ بنوانے کا کام۔ آپ چاہے شہر میں رہتے ہوں یا گائوں میں، سرکاری بابوئوں کی فائل دبانے اور فائل آگے بڑھانے کے لئے رشوت کی مانگ سے آپ سبھی کا سامنا ضرور ہوا ہوگا۔ گائووں میں ضعیفی پنشن کے لئے بزرگوں کو کتنی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے ۔ شہروں میں بھی لوگوں کو ایج؍برتھ،ڈیتھ؍ریسیڈنٹ سرٹیفکٹ بنوانے یا انکم ٹیکس ری فنڈ لینے میں ناکوں چنے چبانے پڑتے ہیں۔ اوپر سے، کام کروانے کے لئے رشوت بھی دینی پڑتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ جو آدمی رشوت دینے کی حالت میں نہیں ہے تو کیا اس کا کام نہیں ہوگا۔ ایسا نہیں ہے ۔ کام ضرور ہوگا۔ وہ بھی بغیر رشوت دیے۔ ضرورت ہے صرف اپنے اختیار کا استعمال کرنے کی۔اور وہ اختیار ہے، حق اطلاع کا قانون۔ یہ اختیار ایک قانون ہے۔ محض ایک درخواست دے کر آپ رشوت خور افسروں کی نیند حرام کر سکتے ہیں۔ یہ آزمودہ اور کامیاب نسخہ ہے۔ جیسے ہی آپ اپنے رکے ہوئے کام سے متعلق ایک آر ٹی آئی درخواست ڈالتے ہیں۔ بد عنوان اور رشوت خور افسروں اور بابوئوں کی سمجھ میں آجاتا ہے کہ جسے وہ پریشان کر رہا ہے وہ عام آدمی تو ہے، لیکن اپنے اختیار اور آئین کے تعلق سے بیدار بھی ہے۔یقین مانئے، سرکاری محکموں میں بھی عام طور پر انہی لوگوں کو زیادہ پریشان کیا جاتا ہے جنہیں اپنے اختیارات کی جانکاری نہیں ہے۔ حق اطلاع قانون میں اتنی طاقت ہے کہ چھوٹے موٹے کام تو درخواست دینے کے ساتھ ہی ہو جاتے ہیں۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے اختیار کا استعمال کریں، بجائے رشوت دے کر کام کرانے کے۔ چوتھی دنیا، آپ کے ہر قدم پر آپ کا ساتھ دینے کو تیار ہے۔ کوئی بھی مسئلہ ہو،کوئی حل چاہئے یا آپ اپنا تجربہ ہم سے بانٹنا چاہتے ہوں تو ہمیں خط لکھیں یا ای میل کریں۔ ہم آپ کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔ g
درخواست کا نمونہ (بدعنوانی سے متعلق شکایات کی صورتحال)
کسی بھی سرکاری محکمے میں رکے ہوئے کام
(راشن کارڈ، پاسپورٹ، ضعیفی پنشن، ایج،بَرتھ،ڈیتھ،ریسیڈنٹ سرٹیفکٹ بنوانے یا انکم ٹیکس ری فنڈ ملنے میں تاخیر ہونے ، رشوت مانگنے یا بنا وجہ پریشان کرنے کی حالت میں مندرجہ ذیل سوالوں کی بنیاد پر حق اطلاع کی درخواست تیار)
خدمت میں، پبلک انفارمیشن آفیسر
(محکمہ کا نام)
(محکمہ کا پتہ)
موضوع:حق اطلاع قانون 2005 کے تحت درخواست
جناب عالی،
میں نے آپ کے محکمے میں ….تاریخ کو……کے لئے درخواست دی تھی (درخواست کی تفصیل منسلک ہے)لیکن اب تک میری درخواست پر اطمینان بخش قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
برائے مہربانی اس سلسلے میں مندرجہ ذیل اطلاع فراہم کرائیں۔
1 ۔ میری درخواست پر کی گئی ہر دن کی کارروائی نیز یومیہ کارکردگی رپورٹ فراہم کرائیں۔میری درخواست کن کن افسروں کے پاس گئی اور کس افسر کے پاس کتنے دنوں تک رہی اورا س دوران ان افسروں نے اس پر کیا کارروائی کی؟پوری وضاحت فراہم کرائیں۔ 2۔ محکمے کے قانون کے مطابق میری درخواست پر زیادہ سے زیادہ کتنے دنوں میں کارروائی پوری ہو جانی چاہئے تھی؟کیا میرے معاملے میں مذکورہ بالا مقرر وقت کی تعمیل کی گئی ہے؟ 3 ۔برائے مہربانی ان افسروں کے نام اور عہدہ بتائیںجنہیں میری درخواست پر کارروائی کرنی تھی؟لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ 4۔اپنا کام ٹھیک سے نہ کرنے اور عوام کو پریشان کرنے والے ان افسروں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی؟یہ کارروائی کب تک کی جائے گی؟ 5 ۔ اب میرا کام کب تک پورا ہوگا؟ (کچھ مزید سوال: اگر ضرورت ہو)
6 ۔مہربانی کرکے مجھے سبھی درخواست؍ریٹرن؍پٹیشن؍شکایت کی اطلاع فراہم کرائیں جو میری درخواست؍ریٹرن؍پٹیشن؍شکایت کے جمع کرنے کے بعد جمع کی گئی ہے۔ اطلاع میں مندرج ذیل معلومات ہونی چاہئے: 1 ۔درخواست کنندہ؍ٹیکس دہندگان؍پٹیشن گزار؍متاثرہ کا نام 2 ۔ رسید نمبر 3 ۔ درخواست؍ریٹرن؍پٹیشن؍شکایت کی تاریخ 4۔کارروائی کی تاریخ 7 ۔ برائے مہربانی ریکارڈ کے اس حصے کی فوٹو کاپی دیں، جو مندرجہ بالا درخواست؍ریٹرن؍پٹیشن؍شکایت کی رسید کابیورا رکھتا ہو؟
8 ۔میری درخواست کے بعد اگر کسی درخواست؍ریٹرن؍پٹیشن؍شکایت کو نمبر آنے سے پہلے عملدرآمد ہوا ہو تو اس کا سبب بتائیں؟
9 ۔اس درخواست؍ریٹرن؍پٹیشن؍شکایت کے نمبر آنے سے پہلے نفاذ کے معاملے میں، اگر کوئی ہو تو پوچھ تاچھ کب تک کی جائے گی؟
میں درخواست فیس کی شکل میں 10 روپے الگ سے جمع کر رہا ہوں۔ شکر گزار:
نام—————————————————————————————————- ———– ———–
پتہ —————————————————————————– ———– ———————————
فون نمبر——————— ———– ———– منسلکہ(اگرکچھ ہو) ———– — —————————————————






