سمیرا کی پریشانی

بالی ووڈ میں جہاں لنک اپ اور بریک اپ کی بے شمار خبریں آتی ہیں کہ اداکار ان کی تردید کرتے کرتے تھک جاتے ہیں، لیکن سمیرا ریڈی کی پریشانی بالکل الگ ہے۔ اب تک وہ سنگل ہیں، لیکن لگتا ہے کہ اب وہ بھی عشق ، محبت کے چکر میں پڑنا چاہتی ہیں۔ جب کسی نے سمیرا سے سوال کیا کہ وہ آخر کب تک سنگل رہنے والی ہیں؟ سمیرا نے فوراً جواب دیا کہ وہ تو کسی کے ساتھ ڈیٹنگ کر نے کو تیار ہیں، لیکن ان کی توقع کے مطابق ایسا کوئی نہیں مل رہا ہے۔ دراصل سمیرا ایسا ہمسفر چاہتی ہیں، جو زندگی بھر ان کا ساتھ نبھائے۔ان کے مطابق، کسی ایسے شخص سے رشتہ جوڑنے سے کیا فائدہ، جو ایک دن پیار کا اظہار کرے اور دوسرے دن لڑائی جھگڑا شروع کر دے۔سمیرا شاید اس بات میں یقین نہیں رکھتیں کہ لڑائی پیار کی گہرائی ناپنے کا پیمانہ ہے۔ تھوڑی بہت لڑائی تو ہر جوڑی کے بیچ ہوتی ہے۔ لیکن اہم یہ ہے کہ ایک دوسرے سے محبت کرنے والے اسے کس نظرسے دیکھتے ہیں اور کس طرح ظاہر کرتے ہیں۔ سمیرا ان دنوں سیف اور کرینہ کی جوڑی سے بہت متاثر ہیں۔ انھوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ وہ سیف اور کرینہ کی طرح رشتہ رکھنا چاہتی ہیں۔ ویسے کرینہ اور سیف کے بریک اپ کی خبریں بھی کم نہیں آئیں ۔ پھر بھی سمیرا کو ان کی جوڑی کیوں پسند ہے، یہ راز کی بات ہے۔ سمیرا کو بالی ووڈ میں بھلے ہی ان دنوں کم فلمیں مل رہی ہوں، لیکن وہ سائوتھ کی کئی فلموں میںمصروف ہیں۔
مدھر کی ہمدرد تبو
یہ بالکل حقیقت ہے کہ مشکل کی گھڑی میں دوست ہی ہوتے ہیں، جو اپنے دوستوں کا غم دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ایسی ہی ہمدرد دوست ہیں تبو۔ ویسے بالی ووڈ کے چمکدار گلیاروں میں دوستی بننا بگڑنا کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن تبو نے لاکھ من مٹائو کے بعد بھی اپنے دوست کا ساتھ نہیں چھوڑا اور پہنچ گئیں ، اس کے دکھ دردپر مرہم لگانے۔ دراصل تبو کے یہ خاص دوست ہیں فلم سازمدھر بھنڈارکر۔ گزشتہ دنوں ایشوریہ رائے کے حاملہ ہونے کی خبروں نے مدھر کو پریشان کر رکھا تھا۔ایسا فطر ی تھا۔ کیونکہ فلم درمیان میں ہی اٹک جانے سے ان کا پیسہ اور وقت دونوں برباد ہوا۔ مدھر بے حد پریشان تھے، تبھی تبو ان سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئیں۔انھوں نے مدھر کے گھر جاتے ہوئے وقت کی پرواہ نہیں کی اور رات پونے آٹھ بجے وہ ککڑ انکلیو پہنچ گئیں۔ ایسے میں دوسرے لوگوں کو تو حیرانی ہوتی ہی لیکن مدھر کو ضرور اچھا لگا۔ اب ایسے دوست ہوتے ہی کتنے ہیں، جو آپ کے دکھ درد میں آپ کے پاس چلے آئیں۔ تبو اور مدھر کی یہ دوستی تب کی ہے، جب دونوں نے فلم ’’چاندنی بار‘‘ میں ساتھ ساتھ کام کیا تھا۔ تب دونوں کے رومانس کی خبریں بھی میڈیا میں خوب آئی تھیں۔ حالانکہ بھنڈارکر تبو کو لے کر فلم چاندنی بار کا سیکول بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، لیکن اب تک ایسی کوئی خبر نہیں آئی ہے۔ ویسے مدھر کے تئیں اس محبت کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ تبو کے دل میں مدھر کے لیے ابھی بھی سافٹ کارنر ہے۔
ریا اور رائما ساتھ ساتھ
ریا سین اپنی بہن رائما کے ساتھ بانگلہ فلم ’’نوکہ ڈوبی ‘‘ میں نظر آئیں۔ ہندی میں اسے ’’کشمکش‘‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے۔ اس تجربہ سے خوش ریا نے بتایا کہ وہ شرارت کرنے میں ایکسپرٹ ہیں، لیکن کام کو لے کر سنجیدہ ہیں۔ فلم ’’نوکہ ڈوبی‘‘ میں اپنی بہن کے ساتھ کام کرنے کا شرف وہ ہر اس انسان کو دیتی ہیں، جس نے اس فلم کو بنانے میں ان کی مدد کی۔ان کے پروڈیوسر نے اس پروجیکٹ کے لیے حامی بھری اور والدین نے کہا کہ دونوں بہنوں کو ساتھ کام کرنا چاہئے۔ فلم میں دونوں کسی بھی سین میں ایک ساتھ نہیں ہیں، اس لیے جب دونوں بہنیں ملتی تھیں تو اپنے سین ڈسکس نہیں کرتی تھیں۔ اصلزندگی میں ریا سین پہلی بار ریتو پرنو گھوش کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ حالانکہ ان کی بہن رائما اس معاملہ میں ان سے آگے ہیں۔ ریا کہتی ہیں کہ رائما مجھ سے سینئر ہیں۔ انھوں نے شوٹنگ کے پہلے ہی دن تمام کرو ممبرس کو بلا کر میرا خیال رکھنے کے لیے کہہ دیا تھا۔ اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ میں اداکارہ نہ ہو کر سچترا سین کی نواسی ، من من سین کی بیٹی اور رائما سین کی چھوٹی بہن ہوں۔ انہیں اس قدر راحت محسوس ہو رہی تھی کہ شوٹنگ کے دوران بھی وہ سیٹ پر شرارتیں کرنے لگیں۔ ریتو پرنو نے ریا سے کہا کہ شرارت کرنے کے بعد وہ خود کو اتنا سیدھا کیسے دکھا پاتی ہیں کہ جیسے آپ نے کچھ کیا ہی نہ ہو۔ ریا بتاتی ہیں کہ سیٹ پر میری شرارتیں تھمتی ہی نہیں تھیں۔ رہی بات خود کو شریف دکھانے کی، تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے۔ دراصل، اس میں ہماری پوری فیملی ماہر ہے، لیکن کام کو لے کر ہم سبھی بہت سنجیدہ ہیں۔
عائشہ کی دوسری پاری
عائشہ ٹاکیہ کے دیدار کے لیے ان کے مداح بے صبری سے منتظر ہیں، لیکن عائشہ ہیں کہ شادی کے بعد نظر ہی نہیں آئیں۔ آخر کہاں گم ہو گئیں عائشہ، شادی کے بعد کیا ارادہ ہے ان کا، کہیں اپنے مداحوں کو کوئی سرپرائز تو نہیں دے رہی ہیں عائشہ؟ تو چلیے ہم آپ کو بتا ہی دیتے ہیں کہ بات کیا ہے۔ دراصل سلمان خان کے مدمقابل ’’وانٹیڈ‘‘ جیسی سپرہٹ فلم دینے کے بعد شادی رچانے والی عائشہ ٹاکیہ بالی ووڈ میں دوسری پاری کے لیے تیار ہیں۔ خبریں ہیں کہ وہ فلم ’’گلی گلی میں چور ہے‘‘ سے واپسی کررہی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ناگیش کوکونور کے ساتھ فلم ’’موڑ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔شادی کے بعد یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔ رومی جعفری کی اس فلم میں وہ اکشے کھنا کے ساتھ نظر آئیں گی۔یہ  فلم بدعنوانی جیسے ایشو پر بنائی گئی طنزیہ فلم ہے  اور اسے ’’یملا پگلا دیوانہ‘‘ کے نتن منموہن سنگھ پروڈیوس کر رہے ہیں۔ جعفری کہتے ہیں کہ فلم کا ٹائٹل بدعنوانی کو دھیان میں رکھ کر طے کیا گیا ہے۔ اس کی شوٹنگ بھوپال میں کی جا رہی ہے۔ فلم 50دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔ جعفری کا کہنا ہے کہ انھوں نے اکشے اور عائشہ کو دھیان میں رکھ کر ہی کردار لکھے تھے۔اکشے فلم میں بدعنوانی سے متاثرہ شخص کے کردار میں ہوں گیجبکہ عائشہ ان کی بیوی کے شکل میں ان کا ساتھ دیں گی ۔ جعفری کہتے ہیں کہ فلم ’’آ اب لوٹ چلیں‘‘ کے دنوں سے ہی اکشے کے ساتھ میری اچھی ٹیوننگ ہے۔وہیں، ’’ڈور‘‘ جیسی فلم میں عائشہ نے بھی اچھی اداکاری کی ہے۔ اس فلم کی موسیقی انو ملک نے تیار کی ہے اور اس کا ایک گانا ریکارڈ بھی کیا جا چکا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عائشہ اپنی شادی سے پہلے بھی اکشے کے ساتھ کام کر چکی ہیں، اور اس  فلم کا نام بھی’’شادی سے پہلے‘‘تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ شادی کے بعد کیا ہوتا ہے!

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *