میں بھی حاضر تھا وہاں

مدرسہ قادریہ میں جلسۂ دستار بندی کا انعقاد
ہماچل پردیش: ’’جب حشر کے میدا ن میں اولین و آخرین کا اجتماع ہوگا، حضرت آدم ؑ سے حضرت محمدصلے اللہ علیہ وسلم تک تما م انبیا ء و اولیاء اور ساری مخلوق خداکے سامنے حاضر ہوگی اس وقت حافظ قرآن کے والدین کو بلا یا جائے گا، رب کائنات حافظ قرآن کے والدکی تاج پوشی کرے گا، جس کی روشنی عر ش اعظم کی روشنی سے زیا دہ ہو گی ۔‘‘اس فکر کا اظہار مدرسہ قادریہ، مسروالا، ہماچل پردیش کے نا ظم حضرت مولانا کبیر الدین فاران مظاہری نے جلسۂ دستار بندی کے موقع پر ہماچل پردیش ،پنجاب

Read more

پاکستان میں جاگیردارانہ نظام کی حقیقت

محمود ایاز
فیوڈل ازم یا جاگیردارانہ نظام صرف جاگیرداری کا نام نہیں ہے، جاگیردارانہ نظام ایک سوچ کانام ہے۔ ایک ایسے شخص کی سوچ اور فکر جودوسروں کو اپنے مقابلے حقیر جانتا ہو اور دوسروں کا حق غصب کرنا جائز سمجھتا ہو۔ایسے ہی منفی سوچ اورفکر کے حامل طبقہ فیوڈل نظام کو جنم دیتے ہیں۔جو نظام امیر طبقات کو کمزوروں پر احساس برتری کا گرسکھاتا ہے، جائز اور ناجائز طریقے س

Read more

لیڈر پلیڈر مردہ باد

مہتاب پیکر اعظمی
میرے اس تجربے کا ہرووٹرچشم دیدگواہ ہے کہ برسات کے زمانے میں جس طرح بے شمار مینڈک مینڈکنی کے پیٹ سے جنم لے کر عالم وجود میں نمودارہوتے ہیں اور بلاوجہ ٹرٹرکرتے رہتے ہیں بالکل اسی طرح الیکشن کے دنوں میں شکم سیاست سے لیڈرپلیڈر پیدا ہوتے ہیں اور گلی گلی میں راشن کا جھوٹا وعدہ کرکے بھاشن جھاڑتے ہیںیعنی ٹراٹراتے ہیں۔ جس طرح برسات کے رم جھم موس

Read more

میرے زمانہ کی دہلی

سید ضمیر حسن دہلوی
ماہرین یادش بخیر۔کل کی بات ہے کہ دلی میں شادی کی وہ کون سی محفل تھی جہاں دلی کے پرانے شہدے نہ پہنچتے ہوں۔ نکاح ختم ہوتے ہی ان کے یہ بول محفل میں گونجنے لگتے تھے، ’’ الٰہی سازگاری ہو، محمد کا صدقہ ،الٰہی دولہا ست پوتا ہو،دولہا باوا کو پوتے پڑپوتے کھلانے نصیب ہوں۔ اللہ کرے، آمین، دلوائیے حضور سیدھے ہاتھ سے ہزار روپے اوردوشالہ ہم شہدوں کو۔ خدا حضور کو سلامت رکھے۔ خدا کا دیدار ہو، محمد کی شفاعت، سازگاری ہو، برخورداری ہو۔‘‘ اس کے بعد شہدے اور بھاٹ مل کریہ بول گاتے

Read more

سعادت کے دن عبادت کی راتیں

وسیم احمد
رمضان المبارک کا مہینہ بس آہی چکا ہے۔ اس ماہ کے تعلق سے قرآن و حدیث میں بہت سی فضیلتیں بیان کی گئی ہیں۔اگر ہم ان فضائل کی قدرو قیمت کے بارے میں جان لیں تو دل چاہے گا کہ پورا سال رمضان کا ہی مہینہ رہے اور ہم سال بھر روزے رکھتے رہیں۔چنانچہ قرآن میں فرمایا گیا ’’ اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے، جیسے تم سے اگلی امتوں پر فرض کیے گئے تاکہ تم پرہیز گار بنو ۔‘‘ اس آیت کی روشنی میں علماء کرام نے لکھا ہے کہ آدم ؑ کے زمانے میں ایام بیض (ہر ماہ کی 13-14-15 تاریخ) کے ر

Read more

رمضان المبارک کا عظیم تحفہ کھجور

حکیم حامد تحسین
سورۃ رحمٰن میں باری تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’تم اﷲ تعالیٰ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے‘۔ کھجور باری تعالیٰ کی اُن اَن گنت نعمتوں میں سے ایک ہے جن سے خداوند کریم نے انسان کا دامن ِ زندگی بھر دیا ہے اوراس سے انکار کی گنجائش نہیںہے۔ اس کو عربی میں ’تمر‘ کہتے ہیں، ، پیڑ پر پکی ہوئی کھجور کو ’رطب‘ اورپال میں پکاکر تیار کی ہوئی کھجور کو ’تمر‘ کہتے ہیں۔ رسو

Read more

پہلے عشرے میں ہر دن کے لئے کچھ مخصوص دعائیں

پہلے دن کی دعا :
اے اللہ میرے آج کے روزے کو حقیقی روزے داروں جیسا بنادے،میری عبادت کو سچے عبادت گزاروں جیسی بنادے ، آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے گناہ بخش دے !اے جہانوں کے پالنے والے مجھ سے درگزر کر اے گناہگاروں سے در گزر کرنے والے۔

Read more

قصوروار فقط مختارن مائی ہی کیوں؟

عفاف اظہر، کناڈا
وکی لیکس کے ذریعہ مختارن مائی کے بارے میں کیے جانے والے انکشافات کے بعد سے بھانت بھانت کی بولیاں سننے کو مل رہی ہیں۔ مختارن مائی پر دکھائی جانے والے ٹی وی شوز میں آئے دن کوئی نہ کوئی انکشافات سامنے آ رہے ہیں ۔ کوئی مختارن مائی کو ظالم ثابت کر رہا ہے تو کوئی اس کے اثاثوں کی کھوج میں لگا ہے، کوئی اس کی مظلومیت کو ایک ڈرامہ بتا رہا ہے تو کوئی اس

Read more