فلسطین کا المیہ اسرائیل کی زبانی

رضوان عابد
میں اسرائیل ہوں۔ میں فلسطین کی سرزمین پر وہاں کے لوگوں کے لیے عذاب الٰہی کی شکل میں نازل ہوا۔ مجھے بے زمین یہودیوں کے لیے ایک سرزمین چاہیے تھی، جو لوگ فلسطین میں آباد تھے، انہیں وہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ میرے لوگوں نے دکھا دیا کہ فلسطینی مسلمانوں کو فلسطین سے یا تو نکال دیا جائے گا یا پھر موت کی نیند سلا دیا جائے گا۔ میں نے 480 فلسطینی آبادیوں کو نیست و نابود کردیا۔ میرے جن لوگوں نے مسلمانوں کا قتل عام بڑے پیمانے پر کیا بعد میں وہ میرے وزی

Read more

کمیونزم کی جیت لیکن کمیونسٹوں کی ہار

ڈاکٹر منیش کمار
بایاں بازو کا صفایا کیوں ہوا؟ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح کیا ہندوستان کے نقطۂ نظر میں بھی کمیونسٹ غیر موزوںہو گیا ہے۔ کیا مغربی بنگال اور کیرالا کی ہار سے لیفٹ کا خاتمہ ہو گیا ہے ؟ کیا مستقبل میںبایاں بازو مضبوط ہو سکتا ہے؟کیا ہندوستان میں لیفٹ سیاست کا مقام نہیں رہا؟کیااس شکست کے بعد بایاں بازو کے پاس متبادل بچ گیا ہے؟ آنے والے وقت میں کمیونزم کی مشکلیں کیا کیا ہیں۔ ایسے کئی سوال ہیں جنہیں سمجھنا اہم ہے۔
برلن کی دیوارمہندم ہونے اور سوویت یونین کی توڑ پھوڑکے کئی سال بعد ہندوستان میں پہلی بار ایسا لگنے لگا ہے کہ ہتھوڑے اور ہنسیا والا لال جھنڈا خلیج بنگال میں گم ہونے والا ہے۔

Read more

اب تبدیلی کرنے کی باری ممتا کی ہے

راجیش ایس کمار
عوام نے تو اقتدار بدل دیا ہے، اب تبدیلی کرنے کی باری ممتا بنرجی کی ہے۔ اکیلے دم پر تقریباً دو تہائی سیٹیں جیتنے کے بعد بھی اگر ممتا بنرجی کانگریس کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہیں تو اسے صرف ان کی دلجوئی یا اتحادی رسم نبھانے کی بات نہیں مانا جانا چاہیے۔ ویسے بھی سیاست میں دلجوئی جیسے لفظ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ مغربی بنگال میں سالوں تک اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی ممتا بنرجی کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ عوام نے جو تبدیلی کی ہے، وہ محض34سال پرانے اقتدار کی وجہ سے ہی نہیں کی ہے۔ عوام نے یہ تبدیلی اس امید کے ساتھ بھی کی ہے کہ ممتا اب ان کی زندگی اور مغربی بن

Read more

میرے زمانہ کی دلی

سید ضمیر حسن دہلوی
دلی کے سیلانی جوڑے بڑے مشہور تھے۔ یہاں کے لوگوں کو سیر سپاٹے بڑے عزیز تھے۔ ایمانداری سے کمانا اور کھانا اڑانا دلی والوں کی زندگی کا بنیادی اصول تھا۔ کرخندار جب تک اپنی کمائی کا پیسہ پیسہ خرچ نہ کردیتے تھے کارخانے کا رخ نہیں کرتے تھے۔ عرس، فاتحہ، میلے ٹھیلے، بسنت، پھول والوں کی سیر، سلطان جی کی سترہویں، اوکھلے اور محلدار خاں کی ٹر سب شاہی زمانے کی طرز پر کل تک برقرار تھے۔ سڑکوں پر موٹریں تو کم دکھائی دیتی تھیں تانگے اور ریڑھ

Read more

کیا اب بھوٹان کی بجلی کرے گی بہار کو روشن

اشرف استھانوی
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار این ڈی اے کی حکومت والی دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی طرح ہی باتیں بہت بڑی بڑی کرتے ہیں، مگر کام کے معاملے میں عموماً پیچھے رہ جاتے ہیں۔ نتیش کمار گذشتہ 5 برسوں سے بہار کو بجلی کے معاملے میں خود کفیل بنانے کی بات کر رہے ہیں مگر خود کفیل بنانا تو دور رہا وہ ابھی تک ایک میگا واٹ اضافی بجلی کی پیداوار کا بھی انتظام نہیں کر پائے ہیں۔ ایسے میں ان کا یہ دعویٰ کہ بہار میں صنعتوں کا جال بچھایا جائے گا اور ہر گھر میں بجلی پہنچائی جائے گی ، اپنی معنویت کھوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ریاست بہار کو فی الوقت یومیہ 2200میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے۔ مگر بڑی مشکل سے وہ مختلف ذرائع س

Read more

بارش ہونے کے سائنسی رموز اور قرآنی آیات

وصی احمد نعمانی
پانی برسنے کے سائنسی حقائق اور قرآنی آیات میں تال میل کو سمجھنے کے لیے بادلوں کی قسموں اور ان کی کارکردگی کو سمجھنا ضروری ہوگا۔ ہمیں معلوم ہے کہ سورج کی نہایت تیز کرنوں کی وجہ سے سمندر کا پانی نہایت تیزی سے بڑی مقدار میں بھاپ بن کر فضا میں اڑتا رہتا ہے۔ گرم بھاپ اوپر اٹھ جاتی ہے اور پھر ٹھنڈی ہوا سے جاکر ٹکراتی ہے۔ اس عمل سے بھاپ اور ٹھنڈی ہوا میں زبردست تصادم ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہی بھاپ جو ٹھنڈی ہوا سے جا ملی تھی بادل میں بدل جاتی ہے۔ اسی بھاپ سے نو قسم کے بادل کی تخلیق ہوتی ہے۔ ان نو قسم کے بادلوں کی فطرت بالکل الگ الگ ہوتی ہے۔ ان کی فطرت کی تشکیل، اس میں موج

Read more

ممتا کی جیت میں مسلم ووٹوں کی حصہ داری

وسیم راشد
لیجئے 5 ریاستوں کے انتخابی نتائج آچکے ہیں، اس سے پہلے کہ مختلف ریاستوں میں انتخابی عمل اور عوامی رجحان پر بات کی جائے، سب سے پہلے مبارکباد دیتے ہیں الیکشن کمیشن کو اور اس میں صحیح معنوں میں اگر کوئی قابل مبارک باد ہے تو وہ ہیں چیف الیکشن کمشنر جناب ایس وائی قریشی صاحب۔ بہار کا انتخاب جس طرح پر سکون ہوا اور اس کے بعد 5 ریاستوں کے انتخابات جس طرح بغیر کسی بھی پریشانی اور دنگے فساد کے گزر گئے، وہ اس بات کی علامت ہے کہ اب الیکشن کمیشن ہر ریاست میں وہاں کے عوام کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کراتی ہے۔ ان دنوں جب کہ سبھی اخبارات اور چینلز ریاستوں کے نتائج پر بحث و مباحثہ میں لگے ہ

Read more