نئے کردار میں بپاشا

بنگالی دوشیزہ بپاشا بسو ہندی فلم انڈسٹری میں ایک دہائی پوری کر چکی ہیں اور اس دوران انھو ں نے مختلف کردار ادا کیے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بننے والی فلم سینگولرٹی نے اداکاری کے شعبے میں ان کے لیے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔بپاشا نے کہا کہ سینگولرٹی میں کام کرنا شاندار تجربہ تھا، کیونکہ میں فلم انڈسٹری میں کافی وقت بتا چکی ہوں، لیکن اس فلم نے اداکاری کے شعبے میںمیرے لیے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔اس کے علاوہ بپاشا آسکر ایوارڈ سے سرفراز فلم ساز رولینڈ جوفی کی فلم ’’مراٹھا واریئر‘‘ میں بھی نظر آئیں گی۔بپاشا کے علاوہ اس فلم میںہالی ووڈ اداکار جوش ہارٹ نیٹ بھی ہیں۔بپاشا کہتی ہیں میں مراٹھا واریئر میں18ویںصدی کے بھارت کے اینگلو مراٹھا کردار میں نظر آئوں گی۔عام طور پر یہ فلم ایک برٹش فوجی اور مراٹھا راجکماری کے عشق پر مبنی ہے۔اجنبی، اپہرن، کارپوریٹ، ریس اور بچنا اے حسینوں جیسی فلموں میں کام کر چکیں بپاشا  نے کہا کہ کوئی بھی اداکار جوفی کے ساتھ کام کرنا چاہے گا۔ انہیں میری آواز پسند تھی اور انھوں نے فلم میں لیڈ رول دے دیا۔
چھوٹے پردے پر لارا
اب چھوٹا پردہ چھوٹا نہیں رہا، تبھی تو بالی ووڈ کا ہر فنکار اب ٹی وی پر ہوسٹ یا جج بنتا نظر آرہا ہے۔ معاصر لوگوں کو چھوڑ دیں تو، اب تو بیتے زمانے کی اداکارائیں یا جن کی فلمیں نہیں چل رہی ہیں وہ سبھی ٹی وی پر نظر آ رہی ہیں۔جیسے شلپا شیٹی، مادھوری دیکشت، پرینکا چوپڑا، ملکہ شیراوت، ارملا ماتونڈکر، کاجول، روینہ ٹنڈن اورپریتی زنٹا، لیکن اگلا نمبر کس کا ہے؟ دراصل ان سب کے بعد اب جو اداکارہ ٹی وی پر آنے کی تیاری میں ہے اس کا نام ہے لارا دتہ۔خبر آ رہی ہے کہ لارا برٹش ٹیلی وژن ریئلٹی شو ایکسٹریم  میک اوور کا انڈین ایڈیشن ہوسٹ کریں گی۔اس کے لیے ان کی ان دنوں شو کے پروڈیوسرز سے بات چیت چل رہی ہے۔لارا اس شو میں دلچسپی لے رہی ہیں، لیکن ابھی تک انھوں نے حامی بھری ہے یا نہیں اس کے بارے میں آفیشیلی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شو میں 14خواتین امیدوار حصہ لیں گی، جن کا میک اوور کیا جائے گا۔آپ کو بتادیں کہ کچھ سال قبل مونا سنگھ نے ایکسٹریم میک اوور کے دیسی ورجن ’’نیا روپ نئی زندگی‘‘ کی میزبانی کی تھی۔ فی الحال ایک ٹی وی شو سے ہی اپنے مداحوں کوخوش کریں گی لارا، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی اور کریئر میں تال میل کسے قائم کریں گی۔
زرین خان کا نیا روپ
سلمان  خان فلم انڈسٹری میں اداکارئیں لانچ کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کے ہاتھوں لانچ ہونے والی اداکارائیں ان کی خوب عزت بھی کرتی ہیں۔فلم ’’ویر ‘‘میں پہلی بار پردے پر آئیںزرین خان نے کہا کہ سلمان خان کے سبب انہیں ہدایتکار انیس بزمی کی فلم ریڈی میں ایک چھوٹا سا رول کرنے کا موقع ملا۔وہ فلم میں ایک کلب گیت میں نظر آئیں گی۔سلمان نے ان سے یہ رول کرنے کی پیش کش کی تھی اور وہ سلمان کو کبھی انکار نہیں کر سکتیں۔فلم ویر میں زرین ایک ہندوستانی خاتون کے رول میں تھیں، وہیں اس فلم کے اس چھوٹے سے رول سے ان کی شبیہ میں360ڈگری کی تبدیلی آئے گی۔اس رول سے ان کی ایک گلیمر شبیہ بنے گی۔26سالہ زرین نے کہا کہ دو دیگر فلموں پر غور کیا جا رہا ہے، لیکن وہ تب تک ان کے بارے میں نہیں بولیں گی جب تک انہیں سائن نہیں کر لیں گی۔
فریڈا پنٹو کا خوف
بالی  ووڈ کی خوبی ہے کہ جس کی فلم ایک بار ہٹ ہو جاتی ہے وہ اچانک فرش سے عرش پر پہنچ جاتا ہے۔کریئر میں اچانک کامیابی حاصل کرنے والے ستاروں کو خوف بھی رہتا ہے ۔ فلم ’’سلم ڈاگ ملینئر‘‘  سے راتوں رات سرخیوں میں آئیں فریڈا پنٹو کا کہنا ہے کہ سلم ڈاگ کی کامیابی کے بعد انہیں ڈر لگتا تھا کہ مزید فلمیں ملیں گی یا نہیں۔ سلم ڈاگ میں کام کرنے سے پہلے فریڈا پنٹونے تھوڑی بہت ماڈلنگ کی تھی۔وہ ہندوستان میں کوئی جانا پہچانا چہرہ نہیں تھیں، مگر سلم ڈاگ کی کامیابی نے انہیں اسٹار بنا دیا اور ان کے لیے ہالی ووڈ کے دروازے کھل گئے۔2009میں آئی فلم سلم ڈاگ کو 8آسکر ملے تھے۔ غیر ملکی میڈیا نے فریڈا پنٹو اور فلم میں ان کے کو اسٹار و بوائے فرینڈ دیو پٹیل کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔فریڈا کا کہنا ہے کہ اس چکا چوندھ کے بعد کچھ وقت تک فلمیں نہ ملنے کے سبب انہیں اپنے کریئر کے حوالے سے خوف محسوس ہونے لگا تھا۔حالیہ ریلیز فلم میرل میں انھوں نے ایک یتیم فلسطینی لڑکی کا رول ادا کیا ہے۔اس رول کے لیے فریڈا کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔اس سے پہلے وہ ووڈی ایلن کی’’یو ول میٹ اے ٹال ڈارک اسٹرینجر‘‘ میں کام کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ فریڈا پنٹو نے مشہور اداکار جیمس فرینکو کے ساتھ ’’رائج آف دی ایپس‘‘ میں کام کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *