طالبان کوئی اور نہیں ہم خود ہیں

عفاف اظہر
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کو بھی قتل کردیا گیا۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ناموس رسالت میں کئے گئے وفاقی وزیر کے اس قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ کیتھولک مسلک سے تعلق رکھنے والے شہباز بھٹی نے پہلے ’کرسچن لبریشن فرنٹ‘ بنایا اور بعد میں ’آل پاکستان مائنارٹیز الائنس‘ تشکیل دیا۔ سترہ کروڑ سے زیادہ آبادی والے مسلمان اکثریتی ملک پاکستان میں ہندوؤں کے بعد کرسچن دوسری بڑی اقلیت ہے، جن کی تعداد تقریبا اٹھائیس لاکھ کے قریب ہے۔شہباز ب

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی
ہر قتل عام کی طرح لیبیا کا قتل عام یا قتل عوام افسوس ناک ہے اور المناک بھی۔ اسلام نے کسی نسلی، مذہبی، مسلکی یا لسانی تمیز و تفریق کے بغیر ہر انسان کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ لاریب کہ ہمارے یہاں انسانیت لہولہان ہو رہی ہے، جنگ صرف کرسی اقتدار کے لیے ہے اور انسانیت کا سینہ پیہم چھلنی ہورہا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے اکثر ملکوں میں عوامی بیداری سے مغربی عوام و حکام بظاہر عوام کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن سب پریشان ہیں، لیبیا میں عوامی

Read more

مناتے رہئے یوم خواتین اور کرتے رہئے انہیں کا دامن داغدار

وسیم راشد
وہ ہفتہ تھا یوم خواتین کا یعنی اس ہفتے میںایک دن پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن مانا جاتا ہے اور منایا جاتا ہے یعنی 9 مارچ اور 9 مارچ کو ہی کئی خبریں ایک ساتھ سامنے آئیں۔ وہ خبریں اس طرح ہیں۔
راجدھانی میں طالبہ اور ضعیفہ کا قتل یعنی یوم خواتین کے ہی دن دہلی یونیورسٹی کی طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا اور ساتھ ہی ایک 83 سالہ بزرگ خاتون کا ب

Read more

بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کی خیز نہیں

پرینکا سنگھ
بچوںکے استحصال سے متعلق بل کو مرکزی کابینہ نے حال ہی میں منظوری دے دی ہے۔ بل میں بچوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف سخت سزا کا بندو بست کیا گیا ہے۔ بل کی ساتویں دفعہ میں 16 سے 18 سال کی عمر کے درمیان رضامندی سے ہوئے جنسی تعلقات کو جرم نہیں مانا گیا ہے۔ مجوزہ بل بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم خاص طور پر جنسی استحصال کے معاملوں پر لگام کسنے کے لیے لایا گیا ہے۔ بچوں سے زبردستی کے معاملوں میں کم سے کم 5 سال کی قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس بل میں اچھی بات یہ ہے کہ سماج میں بااثر لوگوں کے ذریعہ کیے گئے جرائم کو سنگین جرم کے زمرے میں رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے اور اگر جرم 12 سال سے کم عمر کے یا معذور بچوں

Read more

!بی ایس پی کے لئے راہ آسان نہیں ہے

سنیل کوشک
اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو گئی ہیں۔بی ایس پی اقتدار میں برقرار رہنے کے لئے کچھ بھی کرنے پر آمادہ ہے۔ وہ اس کے لئے اپنی پارٹی کے بڑے سے بڑے مہرے کو بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔بشرطیکہ اس سے پارٹی کو فائدہ مل رہا ہو۔ ریاست میں13مئی 2007کو بی ایس پی کی حکومت بنی تھی۔ پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے تبھی سے اپنے ووٹ بینک کو لبھانے اور اس پر قبضہ جمائے رکھنے کیلئے جہاں مہامایا غریب اقتصادی مدد اسکیم، کانشی رام غریب شہری رہائشی اسکیم او

Read more

برطانیہ میں اردو کے خوب چرچے ہیں: اقبال مرزا

مشہور و معروف ادیب و شاعر اور صحافی ہیں۔ موصوف ایک طویل عرصے سے لندن میں رہ کر اردو کی خدمت کر رہے ہیں۔ اب تک ان کے کئی شعری مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں۔ماہنامہ ’’صدا‘‘ اقبال صاحب کی ادارت میں لندن سے شائع ہونے والا منفرد نوعیت کا ادبی رسالہ ہے۔ دنیا بھر کے ادیب و شاعران کی بے لوث ادبی کاوشوں اور اردو نوازی کے نہ صرف مع

Read more

سیاست میں تبدیلی کی ضرورت

میگھناد دیسائی
آخر کار بجٹ پیش ہو ہی گیا اور بجٹ کاخطاب بھی بنا پریشانی مکمل ہو گیا۔ جے پی سی کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا اور پی اے سی بھی اپنی جانب سے تفتیش کرے گی۔بالآخر سی وی سی کو بھی سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بے آبرو ہو کر اپنے کوچے سے رخصت ہونا پڑا۔راجا اور کلماڈی پر بھی شکنجہ کس دیا گیا، لیکن اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی سب کچھ ٹھیک ہو جانے کا احساس نہیں ہو رہا ہے۔ بجٹ میں کچھ چھوٹی چھوٹی تجاویز کو چھوڑدیں تو ایسا کچھ بھی نہیں تھا، جو ہماری امیدوں پر کھرا اترسکے۔انکم ٹیکس کی حد ک

Read more

لگتا ہے کانگریس پر رام دیو کے الزامات صحیح ہیں

ڈاکٹر منیش کمار
سیاست اور روحانیت میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ روحانیت انسان کو خاموش کردیتی ہے، جبکہ سیاست میں خاموشی سب سے بڑا گناہ ثابت ہوتا ہے۔بابارام دیو کے حملے کے بعد کانگریس پارٹی روحانیت کی طرف چلی گئی ہے۔اس نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔یہ خاموشی کسی منصوبہ یا حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے بلکہ خوف کا نتیجہ ہے۔ بابا رام دیو اور ان کے حامیوں نے بلیک منی کی آڑ میں گاندھی کنبہ پر حملے کیے۔ ان لوگوں نے الزام لگا یا کہ راہل گاندھی کو روس کی خفیہ ایجنسی کے جی بی سے پیسے ملتے ہیں۔راجیو گاندھی نے سوئس بینک میں بلیک منی جمع کی۔کانگریس حکومت نے قطروچی کے بیٹے کو انڈمان نکوبار میں تیل کی کھدائی کا ٹھیکہ دیا۔بلیک منی جمع کرانے والوں میںمرکزی وزیر ولاس راؤ

Read more

!ایکتا پریشد یہ محض ریلی نہیں ہے

ششی شیکھر
دو ہزار سات میں جب 25 ہزار لوگ گوالیار سے پیدل چل کر دہلی آئے، تب اس وقت کے وزیر برائے دیہی ترقیات نے انہیں یقین دہانی کرائی۔ 2009 میں جب ایک بار پھر یہ لوگ دہلی آئے، تب بھی انہیں یقین دہانی ہی کرائی گئی۔ ہر بار صرف یقین دہانی۔ نتیجتاً اس بار 15 ہزار لوگ جب دہلی آئے، تب کوئی مانگ لے کر نہیں آئے۔ آئے تو صرف انتباہ دینے۔ انتباہ اس بات کا کہ اگر نئی اراضی سدھار پالیسیوں پر عمل ٹھیک سے نہیں کیا گیا، اگر نیشنل لینڈ ریفارم کونسل کو سرگرم نہیں کیا گیا تو ہم لاکھوں کی تعداد میں دہلی آکر بیٹھ جائیںگے اور ت

Read more