پنچایت کی اراضی اور پٹے کی معلومات

ہندوستان کے دیہی علاقوں کے لیے اہم وسیلہ اراضی ہے۔ ایسے میں گرام پنچایت کی زمین کی کافی اہمیت ہے۔ گرام پنچایت کی زمین اکثر کئی کاموں کے لیے پٹے پر دی جاتی ہے۔ جیسے بے زمین لوگوں کو رہائش، زراعت، کان کنی یا شجر کاری کے لیے۔ ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ درحقیقت کتنی زمین کسے اور کب تک کے لیے پٹے پر دی گئی ہے؟ درحقیقت پنچایت کے پاس کتنی زمین ہے۔ کہیں اس کی تقسیم(پٹے دینے) میں کوئی گڑبڑی تو نہیں ہوئی ہے۔ ان سوالوں کا جواب جاننے کے لیے آپ کے پاس حق اطلاعات قانون ہے، جس کے تحت آپ ایک درخواست دے کر مذکورہ تمام اطلاعات حاصل کرسکتے ہیں۔ اپنی درخواست میں آپ یہ پوچھ سکتے ہیں کہ پنچایت کے پاس الگ الگ طرح کی کتنی زمین ہے۔ مثلاً قابل کاشت زمین، بنجر زمین، چرا گاہ کی زمین، گرام سبھا کی زمین وغیرہ۔ اس کے علاوہ آپ یہ جانکاری بھی مانگ سکتے ہیں کہ گزشتہ چند سالوں میں کن خاندانوں کو کس کام کے لیے اور کتنی زمین پٹے پر دی گئی۔ کتنی زمین ایسی ہے، جس کا اب تک کوئی استعمال نہیں ہوسکا ہے۔ اس شمارہ میں ہم ایک ایسی ہی درخواست شائع کر رہے ہیں، جس کا استعمال کر کے آپ مذکورہ اطلاعات مانگ سکتے ہیں۔

اراضی اور پٹے سے متعلق درخواست

خدمت عالیہ میں        افسر برائے رابطہ ٔعامہ        (محکمہ کا نام)        (محکمہ کا پتہ)
عنوان:حق اطلاعات قانون 2005کے تحت درخواست
جناب،
………… میںاراضی سے متعلق مندرجہ ذیل اطلاعات دستیاب کرائیں:
1-     مذکورہ گرام پنچایت کی اراضی کے سلسلہ میں درج ذیل  تفصیلات نقشہ کے ساتھ دستیاب کرائیں:
(الف) کتنی اراضی قابل کاشت ہے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)    (ب) کتنی اراضی بنجر ہے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)        (ج) چرا گاہ کی اراضی کتنی ہے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)
(د) گرام سماج کی اراضی کتنی ہے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)    (ہ) قبرستان کی اراضی کتنی ہے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)    (و) تالاب کی اراضی کتنی ہے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)
2-     گزشتہ 25برسوں میں مذکورہ گرام پنچایت کے کتنے خاندانوں کو مندرجہ ذیل سے متعلق پٹے دیے گئے؟ تفصیلات مع نقشہ دستیاب کرائیں:
(الف) قابل زراعت پٹے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)    (ب) رہائشی پٹے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)        (ج) کان کنی کی زمین کے پٹے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)
(د) شجر کاری کے پٹے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)        (ہ) ان کے علاوہ کوئی اور پٹے(رقبہ نمبر اور مع رقبہ)
3-     سال… سے… کے دوران مذکورہ گرام پنچایت کے کتنے بے زمین خاندانوں کو پٹے دئے گئے؟ اس کی فہرست مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ دستیاب کرائیں، جس میں رقبہ نمبر اور رقبہ، نقشہ سمیت شامل ہو:
(الف) پٹہ ہولڈر کا نام        (ب) پٹہ ہولڈر کے والد کا نام        (ج) پٹہ ہولڈر کا پتہ        (د) پٹہ دئے جانے کی تاریخ
4-     سال … سے… کے دوران مذکورہ گرام پنچایت کے کتنے خاندانوں کو قابل کاشت اراضی کے پٹے دئے گئے؟ اس کی فہرست مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ دستیاب کرائیں، جس میں رقبہ نمبرا ور رقبہ، نقشہ سمیت شامل ہو:
(الف) پٹہ ہولڈر کا نام        (ب) پٹہ ہولڈر کے والد کا نام        (ج) پٹہ ہولڈر کا پتہ        (د) پٹہ دئے جانے کی تاریخ
5-     سال …سے … کے دوران مذکورہ گرام پنچایت کے کتنے خاندانوں کو رہائشی پٹے دئے گئے؟ اس کی فہرست مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ دستیاب کرائیں، جس میں رقبہ نمبر اور رقبہ، نقشہ سمیت شامل ہو:
(الف) پٹہ ہولڈر کا نام    (ب) پٹہ ہولڈر کے والد کا نام        (ج) پٹہ ہولڈر کا پتہ        (د) پٹہ دئے جانے کی تاریخ
6-     سال… سے … کے دوران مذکورہ گرام پنچایت کے کتنے خاندانوں کو کان کی زمین کے پٹے دئے گئے؟ اس کی فہرست مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ دستیاب کرائیں، جس میں رقبہ نمبر اور رقبہ، نقشہ سمیت شامل ہو:
(الف) پٹہ ہولڈر کا نام    (ب) پٹہ ہولڈر کے والد کا نام        (ج) پٹہ ہولڈر کا پتہ    (د) پٹہ دئے جانے کی تاریخ
7-     سال … سے … کے دوران مذکورہ گرام پنچایت کے کتنے خاندانوں کو شجر کاری کے پٹے دئے گئے؟ اس کی فہرست مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ دستیاب کرائیں، جس میں رقبہ نمبر اور رقبہ، نقشہ سمیت شامل ہو:
(الف) پٹہ ہولڈر کا نام    (ب) پٹہ ہولڈر کے والد کا نام        (ج) پٹہ ہولڈر کا پتہ    (د) پٹہ دئے جانے کی تاریخ
8-     موجودہ وقت میں گرام پنچایت میں گرام سماج کی ایسی کتنی اراضی باقی ہے، جس کا ابھی تک کسی پٹے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا ہے؟ رقبہ نمبر اور رقبہ، نقشہ سمیت دستیاب کرائیں۔
9-     گرام پنچایت میں بے زمین خاندانوں کو پٹہ دینے کے لیے کیا کوششیں کی گئی ہیں؟ اس کے لیے ذمہ دار افسران کے نام، عہدہ اور پتہ بتائیں۔ اس سے متعلق تمام احکامات اور ہدایات کی سرٹیفکیٹ کاپیاں دستیاب کرائیں۔
میں درخواست فیس کی شکل میں ….. روپے الگ سے جمع کر رہا / رہی ہوں۔                یا
میں بی پی ایل کارڈ ہولڈر ہوں، اس لیے تمام قابل ادا فیسوں سے آزاد ہوں۔ میرا بی پی ایل کارڈ نمبر …………. ہے۔ اگر مطلوبہ اطلاعات آپ کے محکمہ/ دفتر سے متعلق نہ ہوں تو حق اطلاعات ایکٹ 2005کی دفعہ 6(3) کو دھیان میں رکھتے ہوئے متعلقہ پبلک انفارمیشن آفیسر کو پانچ دنوں کی مدت کے اندر منتقل کریں۔ ساتھ ہی ایکٹ کی تجاویز کے تحت اطلاع دستیاب کراتے وقت فرسٹ اپیل آفیسر کا نام اور پتہ ضرور بتائیں۔
درخواست دہندہ
نام                    پتہ                    فون نمبر
منسلک(اگر کچھ ہو )

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *