ملائکہ بنیں جج

منی جب سے بدنام ہوئی ہے، کامیابی ان کے قدم چوم رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے اپنے ٹھمکے پر سب کو نچانے کے بعد دوسروں کے ٹھمکوں کے معائنہ کی ذمہ داری مل گئی ہے۔ منی یعنی ملائکہ اروڑہ خان آج کل ایک ٹی وی چینل کے ڈانسنگ ریلٹی شو کی جج ہیں۔اس میں ان کے ساتھ مادھوری دیکشت اور کوریو گرافر ریمو ہیں۔منی بدنام ہوئی کی کامیابی کا جشن انھوں نے ابھی حال ہی میں اپنے جنم دن کے ساتھ منایا۔بہن امرتا اور بہنوئی شکیل کے ساتھ یہ ان کا پہلا ہالی ڈے تھا۔ اس موقع پرپورے کنبہ کے علاوہ شوہر ارباز خان اور بیٹا اہان بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس کے بعد ہی وہ بام کے ایک کمرشیل ایڈ میں تمل سپر اسٹار سوریہ کے ساتھ نظر آنے لگیں۔شوٹنگ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد وہ بھی سوریہ کی فین ہو گئیں۔انھوں نے کہا کہ سوریہ بہت ہی نیک دل انسان ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارکر پتہ چلا کہ مداح انہیں بھگوان کی طرح کیوںپوجتے ہیں۔اچھا ہے، ملائکہ ویسے تو آپ نے اس انڈسٹری میں کام کرنے والے اداکاروں کی عادت کے مطابق یہ کہہ دیا کہ سوریہ کے مداح انہیں ان کی نیک دلی کی وجہ سے پوجتے ہیں، لیکن یہ نہیں بتایا کہ سوریہ : دی سپر اسٹار کو وقت کب ملتاہے کہ وہ مداحوں کے درمیان جائیں اور اپنی خاص شبیہ بنائیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *