تعمیری کاموں کا سروے آپ کا حق ہے

کئی بار آپ کو طلب کردہ اطلاع کے بدلے غیر ضروری اطلاع تھما دی جاتی ہے یا پھر آپ کے محلے یا شہر کی سڑک بننے کے ایک ماہ کے اندر ہی ٹوٹ جاتی ہے، پھر برسوں تک اس کی مرمت نہیں ہوتی۔آخر حکومت نے تو پورا پیسہ دیا تھا، تو اتنی خراب سڑک کیوں بنی؟سڑک معین کردہ پیمانے کی بنیاد پو کیوں نہیں بنی؟ سڑک کی چوڑائی معینہ حد سے کم کیوں ہو جاتی ہے؟مسٹر رول میں بھی فرضی انٹری کی شکایتیںعام ہیں۔سڑک بنانے کے کام میں غیر موزوں اور گائوں میں نہ رہنے والے لوگوں کی انٹری بھی مسٹر رول میں دکھا دی جاتی ہے۔آخر اس سب کا حل کیا ہے؟ آر ٹی آئی قانون میں ایسے مسائل کا حل ہے۔اس کے تحت کئی طرح کے سروے کا انتظام ہے۔سروے کا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی سرکاری محکمے کا فائلوں یا کسی بھی محکمے کے ذریعہ کرائے گئے کاموں کا سروے کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ کے علاقے میںاگر کوئی سڑک بنائی گئی ہے تو آپ سڑک کی تعمیر میں استعمال کیے گئے مٹیریل یا سڑک کے معیار سے مطمئن نہیں ہیں تو آپ سروے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔آپ سرکاری فائل کا سروے کر سکتے ہیں۔کئی بار جب آپ کسی سرکاری محکمے سے انفارمیشن مانگتے ہیں تو آپ سے کہا جاتا ہے کہ فلاں انفارمیشن ہزار صفحات کی ہے اور اس کے لیے آپ کو ایک خاص فیس ادا کرنی ہوگی۔کچھ معاملوں میں تو درخواست دہندہ سے لاکھوں روپے تک کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ظاہر ہے ایک ذمہ دار بیدار شہری ہونے کے ناطہ آپ یہ ضرور جاننا چاہتے ہونگے کہ ان حالات کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟ آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ2-(جے) (1) کے تحت آپ کسی بھی سرکاری کام یا فائل کے سروے کی مانگ کر سکتے ہیں۔اس شمارے میں ہم اسی سے متعلق ایک آر ٹی آئی درخواست شائع کر رہے ہیں، جس کا استعمال آپ ایسے معاملوں کے لیے کر سکتے ہیں۔’’چوتھی دنیا‘‘ آپ کے مسائل کے حل یا مشورے کے لیے ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔آپ ہم سے خط، ای میل یا فون کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔

کاموں کا سروے

مؤرخہ
بخدمت،
پبلک انفارمیشن افسر
دفتر کانام …………………..                پتہ………………………….
ریفرنس: حق اطلاعات قانون 2005کے تحت درخواست
عزت مآب،
براہ کرم مجھے آر ٹی آئی ایکٹ2005کے تحت مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرائی جائے:
-1آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ2-(جے) (1) کے مطابق ہر شہری کو کسی بھی سرکاری کام کا سروے کرنے کاحق ہے۔ اس کے تحت میں مندرجہ ذیل کام کا سروے کرنا چاہتا ہوں۔براہ کرم مجھے تاریخ، وقت اورجگہ بتائیں، جب آکر میں اس کام کی جانچ کر سکوں۔ (کام کی تفصیل)
-2میں سروے کے دوران اس کام سے متعلقہ دستاویزوں کا بھی سروے کرنا چاہوں گا، اس لیے سروے کے وقت مندرجہ ذیل دستاویز مجھے فراہم کرائیں۔
الف: میزر مینٹ بک
ب:خرچوں کی تفصیل
ْج: کام کا خاکہ
ان دستاویزو ںکے سروے کے بعد اگر مجھے کسی دستاویز کی کاپی کی ضرورت ہوگی تو قانون کے تحت متعینہ فیس لیکر کاپیاں فراہم کرائیں۔
-3دفعہ2-(جے) (3) کے مطابق ہر ایک شہری کوسرکاری کاموں میں استعمال کیے گئے تصدیق شدہ مٹیریل کا نمونہ لینے کا حق ہے، اس کے تحت میں مذکورہ کام میںاستعال کئے گئے  مٹیریل کا محکمے کے ذریعہ تصدیق شدہ نمونہ لینا چاہتا ہوں۔ نمونہ میری موجودگی میں محکمے کے ذریعہ اکٹھا کیا جائے اور سیل بند ہو نیز محکمے کے ذریعہ یہ ثابت کیا جائے کہ سیل بند نمونہ کام کے مٹیریل کا اصلی نمونہ ہے۔براہ کرم مجھے جگہ، وقت اور تاریخ بتائیں، جب میں تصدیق شدہ نمونے کے لئے آ سکوں۔
میں درخواست فیس کی شکل میں………روپے الگ سے جمع کر رہا /رہی ہوں۔
یا
میں بی پی ایل کارڈ ہولڈر ہوں، اس لئے سبھی طرح کی فیس ادا کرنے سے آزاد ہوں۔ میرا بی پی ایل کارڈ نمبر………ہے۔

اگر طلب کردہ اطلاع آپ کے محکمے/دفتر سے متعلق نہ ہو توآر ٹی آئی ایکٹ 2005 کی دفعہ 6(3)  کے تحت میری درخواست متعلقہ پبلک انفارمیشن آفیسر کو پانچ روز کے اندر منتقل کریں۔ ساتھ ہی ایکٹ کی شقوں کے تحت اطلاع فراہم کراتے وقت اول اپیل افسر کا نام اور پتہ ضرور بتائیں۔

مخلص        نام…………    پتہ…………    فون نمبر……..    منسلک……..

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *