مایوس دیا مرزا

دیا مرزا کی پہلی فلم تھی ’’رہنا ہے تیرے دل میں‘‘، ہیرو تھے آر مادھون۔ اس میں دیا رینا ملہوترہ نام کی سیدھی سادی لڑکی کے رول میں تھیں، جسے ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔ دیا کے مداحوں کی تعداد کافی ہے، لیکن انہیں بالی ووڈ میں وہ کامیابی نہیں ملی، جس کی انہیں امید تھی۔دیا نے16برس کی عمر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا۔اپنے کریئر کی شروعات انھوں نے ماڈلنگ سے کی تھی،پھر انہیں فیمینا مس انڈیا چنا گیا، لیکن یہاں تک پہنچنے کے لیے دیا نے سخت محنت اور جدو جہد کی۔ان کے والد فرینک ہینڈ رچ جرمن تھے، ان کی ماں کا نام دیپا ہے اور پیشے سے وہ انٹیریر ڈیزائنر ہیں۔6سال کی عمر میں ہی ان کے والدین کا طلاق ہو گیا۔پھر ان کی ماں نے احمد مرزا سے شادی کر لی۔ دیا نے اپنے سوتیلے والد کاسر نیم اپنایا، لیکن ان کے سر پر سوتیلے والد کا سایہ بھی زیادہ دنوں تک نہیں رہا۔ان کی ماں سے شادی کے کچھ ہی سالوں بعد احمد مرزا کا انتقال ہو گیا۔کئی فلموں میں کام کرنے کے بعد بھی بالی ووڈ میں اپنی جگہ نہ بنا پانے کے سبب دیا کو کبھی کبھی بے حد مایوسی ہوتی ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میں اپنے رول کے ساتھ پورا انصاف کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے سخت محنت بھی کرتی ہوں، لیکن مجھے تعریف نہیں ملتی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *