مختلف کرداروں کی خواہشمند انوشکا

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی اگلی فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ کے حوالے سے کافی پر اعتماد ہیں۔ اس فلم میں ان کا رول ویڈننگ پلانر کا ہے۔اس میں ان کے ہیرو رنویر کپور ہیں، جبکہ فلم سازی کے فرائض یش چوپڑہ نے انجام دیے ہیں۔انوشکا نے اپنے کریئر کی شروعات یش راج پروڈکشن کے بینر تلے ہی کی تھی۔ان کی پہلی فلم تھی رب نے بنا دی جوڑی، اس میں ان کے ہیرو شاہ رخ خان تھے اور انوشکا نے شادی سے ناخوش لڑکی کا رول ادا کیا تھا۔اس فلم کے بعد وہ یش کیمپ کی پسندیدہ اداکارائوں میں شمار ہو گئیں۔یش راج پروڈکشن کی اگلی فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ میں انھوں نے دہلی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کا رول ادا کیا ہے، جو کالج کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعدویڈننگ پلانر کا کام شروع کرتی ہے۔اس کے لیے وہ دہلی کا جنک پوری علاقہ منتخب کرتی ہے۔انوشکا کہتی ہیں کہ ان کے ذریعہ اب تک کے نبھائے گئے کرداروں میں سے یہ سب سے شاندار رول ہے۔ کم وقت میں انوشکا نے کئی طرح کے رول کئے ہیں۔وہ ایک ہی طرح کے رول میں بندھنا نہیں چاہتیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *