دولت مشترکہ کھیلوں کا حساب مانگیں

دولت مشترکہ کھیل ختم ہوگئے ہیں۔ ان کھیلوں پر جو پیسہ خرچ ہوا ہے وہ ہمارا اور آپ کا پیسہ تھا۔ اگر یہ پیسہ ٹیکسز کی شکل میں وصول نہ کیا گیا ہوتا تو ہم اور آپ اسے اپنے کنبہ کے لیے کئی طرح کی سہولیات اور سامان خریدنے پر خرچ کر سکتے تھے۔ اسے اپنے علاقے، اپنے گائوںیا شہر کی ترقی پر خرچ کر سکتے تھے۔ حکومت نے ملک کی ترقی کے نام پر ہم سے وہ پیسہ ٹیکسز کی شکل میں لیا اور ہوا کیا؟ ہم لوگ سبزی والے،دودھ والے اور رکشے والے کو دئے گئے ایک ایک روپے کا حساب کتاب کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنے بچوں کو پیسہ دیتے ہیں تو ان سے بھی حساب پوچھتے ہیں۔ ایسے میں کیا اپنی محنت کے اربوں روپے کی چوری پر سوال نہیں اٹھائیں گے؟ کیا صرف تفتیشی کونسل ، سی وی سی اور سی بی آئی کے سہارے بیٹھے رہیں گے۔ان کھیلوں میں ہوئے گھپلوں کی جانچ حکومت کی سطح پر کی جا رہی ہے، لیکن ایک جانچ ملک کے عوام کو بھی کرنی چاہئے۔ آر ٹی آئی قانون کا استعمال کرتے ہوئے ہم سب کو یعنی ملک کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سوال اٹھانے ہونگے۔ یہاں ہم کچھ ایسے ہی سوال شائع کر رہے ہیں، تاکہ آپ اس مسئلے پر زیادہ سے زیادہ سوال پوچھ سکیں۔
گاڑیوں پر ہوا خرچ
-1 25ستمبر سے15اکتوبر تک کامن ویلتھ آرگنائزیشن کمیٹی کے پاس کل کتنی گاڑیاں رہیں؟
-2اس بارے میں مندرجہ ذیل تفصیلات بھی مہیا کرائیں:
الف: کتنی گاڑیاں کرائے پر لی گئیں تھیں؟
ب: کتنی گاڑیاں کمیٹی کے پاس تھیں؟
ج: کتنی گاڑیاںکسی دیگر ڈپارٹمنٹ یا ادارے کی جانب سے دستیاب تھیں؟
-3 مذکورہ گاڑیوں کی فہرست مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ مہیا کرائیں۔
الف:گاڑی کیا تھی(بس ، کار وغیرہ)
ب: گاڑی رجسٹریشن کی تعداد
-4 25ستمبر2010سے15اکتوبر2010کے درمیان ہر گاڑی کتنے کتنے کلو میٹر چلی؟
طبی سہولیات
-1کامن ویلتھ ولیج میں کل کتنے طبی مراکز بنائے گئے تھے؟
-2کل کتنے لوگوں نے ان مراکز پر دستیاب سہولیات کا فائدہ اٹھایا؟
-3ان مراکز کی آپریٹنگ پر کل کتنی رقم خرچ کی گئی؟
-4 ان مراکز پر کل کتنے طبی اہلکار تعینات کئے گئے؟
-5ان مراکز سے کل کتنے لوگوں کے لئے آگے علاج کے لیے کسی دیگر اسپتال میں منتقل کیا گیا؟
افتتاحی تقریب کے ٹکٹ:
-1 دولت مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں ٹکٹوں سے کل کتنی رقم حاصل ہوئی؟
-2افتتاحی تقریب کے لیے قیمت کی بنیاد پر کل کتنی طرح کے ٹکٹ سلیب بنائے گئے؟
-3ان میں سے ہر سلیب کی تفصیل مندرجہ ذیل معلومات کے ساتھ دیں:
الف: ٹکٹ کی شرح
ب: ہر سلیب میں فروخت کے لیے دستیاب کل ٹکٹوں کی تعداد۔
ج: ہر سلیب میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل رقم۔
-4افتتاحی تقریب کے دوران اسٹیڈیم میں کل کتنے لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام تھا؟
-5 مذکورہ میں سے کل کتنی سیٹیںٹکٹوں کی فروخت کے ذریعہ دستیاب کرانے کا انتظام تھا۔اسی طرح اختتامی تقریب کے حوالے سے بھی سوال پوچھے جا سکتے ہیں۔
اشتہارات پر ہوا خرچ
دولت مشترکہ کھیل منتظمہ کمیٹی کے ذریعہ یکم اپریل2010سے لیکر اس خط کا جواب دئے جاے تک مختلف اخبارات، رسائل اور نیوز چینلوں کو دئے گئے اشتہارات کے تعلق سے مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرائیں:
-1اس دوران کمیٹی کے ذریعہ اشتہارات پر کل کتنی رقم خرچ کی گئی؟
-2کمیٹی کے ذریعہ اشتہارات دینے کا کام کن ایجنسیوں کے ذریعہ سے کرایا گیا؟ ان کے حوالے سے مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرائیں:
الف: اشتہار کا عنوان/نام۔
ب: اشتہار شائع/نشر ہونے کی تاریخ
ج: جس کمپنی، اخبار، میگزین یا ٹیلی ویزن چینل کو اشتہار دیا گیا، اس کا نام اور پتہ۔
د: اشتہار کے لیے ادا کی گئی رقم، ادائیگی کا ذریعہ نقد، چیک یا کوئی دیگر ذریعہ، تفصیل بتائیں۔(اگر ادائیگی چیک سے کی گئی ہے تو چیک نمبر دیں، اگر نقد یا کسی دیگر ذریعہ سے کی گئی ہو تو رسید کی کاپی دیں۔)
(یہی سوالات حکومت دہلی سے بھی پوچھے جانے ہیں۔)
خط و کتابت
پی ایم او

وزیر اعظم کے دفتر کے ذریعہ اگست سے اکتوبر کے درمیان دولت مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کے تعلق سے مختلف محکموں کے ساتھ کئے گئے خط و کتابت کی فوٹو کاپی مہیا کرائیں۔ (عنوان سے متعلق مختلف ای میل، احکامات و ہدایات وغیرہ کی فوٹو کاپیاں بھی دستیاب کرائیں۔)
ایل جی دفتر
ڈپٹی گورنر کے ذریعہ اگست سے اکتوبر کے درمیان دولت مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کے تعلق سے مختلف محکموں کے ساتھ کی گئی خط و کتابت کی فوٹو کاپیاں مہیا کرائیں۔ (عنوان سے متعلق مختلف ای میل، احکامات و ہدایات وغیرہ کی فوٹو کاپیاں دستیاب کرائیں۔)
او سی
اگست سے اکتوبر کے درمیان دولت مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کے تعلق سے وزیر اعظم کے دفتر، وزیر اعلیٰ کے دفتر( حکومت دہلی) و ڈپٹی گورنر کے دفتر(دہلی) کے ساتھ کی گئی خط و کتابت کی فوٹو کاپی فراہم کرائیں۔(عنوان سے متعلق مختلف ای میل، احکامات  اور ہدایات وغیرہ کی فوٹو کاپیاں بھی فراہم کرائیں۔)
افتتاحی/اختتامی تقریب پر خرچ
-1کامن ویلتھ گیمس کی افتتاحی تقریب پرمنتظمہ کمیٹی کی جانب سے کل کتنی رقم خرچ کی گئی؟
-2اس خرچ کی مد کے تحت تفصیل فراہم کرائیں۔
-3دولت مشترکہ کھیلوں کی اختتامی تقریب پرمنتظمہ کمیٹی کی جانب سے کل کتنی رقم خرچ کی گئی؟
-4اس خرچ کی مد کے تحت تفصیل فراہم کرائیں۔
ہوٹلوں پر خرچ
-1دولت مشترکہ منتظمہ کمیٹی کے ریکارڈ کے مطابق کھیلوں میں شامل ہونے کے لیے کل کتنے غیر ملکی کھلاڑی و دیگر نمائندے سرکاری طور پر ہندوستان آئے؟
-2ان میںسے کتنے کھلاڑی یانمائندے کامن ویلتھ کھیل ولیج میں رہے؟
-3ان میںسے کتنے لوگوں کو سرکاری خرچ پر ہوٹل میں ٹھہرایا گیا؟
-4منتظمہ کمیٹی کے خرچ پرہوٹلوں میں ٹھہرائے گئے لوگوں کی معلومات مندجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ شائع کرائیں:
الف: مہمان کا نام    ب:مہمان کا ملک     ج:ہوٹل کا نام
د: ہوٹل میں ٹھہرنے کی مدت( کس تاریخ سے کس تاریخ تک)
ہ:ہوٹل کی ادا کی گئی رقم

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *