بات سے بات چلے

انجم عثمانی
کسی بھی زبان کے ادب میں اصناف میں امتیاز و انفراد کی صورت حال ہر دور میں بدلتی رہتی ہے۔ اردو زبان میں بھی دوسری زبانوں کی طرح یہی ہوا ہے۔ جو اصناف ماضی میں اپنی مقبولیت کے عروج پر تھیں، آج اپنی تمام تر اہمیت کے باوجود مقبولیت کے ان مدارج پر قائم نہیں ہیں۔ ظاہر ہے کہ ان کی وجوہات سماجی، معاشرتی، معاشی، تہذیبی اور ثقافتی ماحول کی تبدیلیوں میں پوشیدہ ہیں۔ اتفاقاً ان دنوں جو کتابیں مجھ تک پہنچیں ان میں کئی کتابیں اردو ڈرامے کی تھیں۔ دل چاہا کہ اس مرتبہ ان کتابوں کے حوالے سے اردو ڈرامے پر کچھ بات کی جائے۔
’’ڈراما نگر‘‘ مشہور افسانہ و ڈراما نگار آفتاب حسنین کے طبع زاد یک بابی ڈراموں کا مجموعہ ہے۔ اس میں پانچ مختصر ڈرامے شامل ہیں۔ آفتاب حسنین ممبئی کے ان کامیاب اردو ڈ

Read more

دوگز زمین

عذرا قیصر نقوی
نیم غنودگی کی حالت میں ان کے کانوں میں اماں کے مناقب پڑھنے کی آواز آرہی تھی….
ساماں شتاب کردے مرے دل کے چین کا
پرور دگار واسطہ پیارے حسین علیہ السلام کا
فجرکی نماز کے بعد آنگن کے کونے میں بنے لال پتھر کے چبوترے پر بیٹھی اماں روز پْر سوز آواز میں مناقب پڑھتی ہیں……تنویر زہرا گبھرا کر اٹھ بیٹھیں ارے! فجر کی نماز قضا ہو جائے گی۔۔اماں۔۔کہاں ہیں….یہ کون سی جگہ ہے….سامنے کی کھڑکی سے برابر والے مکان کی چھت پر جمی برف کی تہہ نظر آئی….نیچے لِونگ روم سے صبح کی خبر

Read more

جاپان میں تیر ہواں سالانہ اردو مشاعرہ

ناصر ناکاگاوا
اگر ہماری مادری زبان کوئی غیرملکی روانی سے بولتا ہوا نظر آئے تو ہمیں انتہائی حیرت اور خوشی ہوتی ہے اور اگر کوئی جاپانی ہم پاکستانیوں و ہندوستانیوں کے سامنے نا صرف اردو فر فر بولے بلکہ علامہ اقبال اور غالب کی شاعری بھی کرے تو حیرت اور مسرت کے ملے جلے جھٹکے محسوس کرتے ہیں۔ جاپان قوم جو اپنی زبان کو بہت اہمیت دیتی ہے اور اس قوم کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ اس نے کبھی غیر ملکی زبان کا سہارا نہیں لیا اور اپنی زبان کو فوقیت دی ہے۔ تاہم عالمی جنگ دوم کے بعد جاپان میں غیرملکی زبانوں کو بھی اہمیت

Read more

ایڈز: دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

اسد مفتی ، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
ایک تازہ ترین خبر کے مطابق 20برس کی تحقیق کے بعد بھی سائنس دان ایڈز کی ویکسین بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ’امریکی ایسوسی ایشن برائے سائنسی ترقی‘ جس کا سالانہ بجٹ تین بلین ڈالرز سے زیادہ ہے، کے صدر بالٹی مور نے تنظیم کے سالانہ اجلاس میں کہا ہے کہ سائنس داں اس سلسلے میں خاصی مایوسی کے شکار ہیں، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ سائنس یا سائنس دانوں نے ہار مان لی ہے یا ہم نے اپنی کوششوں کو ترک کردیا، تاہم ہمیں ایڈز پر قابو پانے کے لیے کچھ نئے طریقے اپنانے پڑیںگے، ورنہ یہ موذی مرض ساری دنیا کو اپنی زد میں لے لے گا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ایچ آئی وی ایڈز نے خود کو انسانی جسم کے مدافعتی نظام سے بچائے رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ مداف

Read more

فلسطینیوں کا دکھ درد بانٹنے نکلا ایشیا کا پہلا امن کارواں

فرمان چودھری
اسرائیل کی پالیسیوں کی وجہ سے فلسطینی تشدد کا شکار ہو رہے ہیں ،جنہیں شاید اسرائیل اور فلسطین کا مطلب تک نہیں معلوم ہے۔تازہ صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل کے ہوائی حملوں کے ساتھ ساتھ فلسطین کے لوگوں کو روزمرہ کی ضروریات کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔سب سے بڑا مسئلہ دوائیوں کا ہے۔اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں۔مرنے والوں میںبچے ہیں، بوڑھے ہیں اورخواتین ہیں۔اسرائیل کی جانب سے غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی صورتحال انتہا

Read more

لندن نامہ

حیدر طبا طبائی ، لندن، یوکے
ٹھٹھرتے ہوئے برطانیہ کی یخ بستہ صبح و شام جہاں برف کی حکمرانی ہے۔ برف سے جمی ہوئی راتوں میں بھی اگر آپ سینٹرل لندن آئیں تو شہر کی رونقیں جاگتی ملیںگی۔ ان حالات میں طلبا پارلیمنٹ کے اطراف جمع ہونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے پچاس ہزار طالب علم ڈیوڈ کیمرون کی نوتشکیل حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگانے لگے۔
سردی صفر سے دو درجے نیچے تھی۔ لڑکے اور لڑکیاں کبھی مل کر ڈانس کرتے، کبھی سڑکوں پر بیٹھ جاتے جب کہ ہاؤس میں طلبا کی فیسوں میں اضافے کے بل پر بحث جاری تھی کہ اچانک پرنس آف ویلز چارلس اپنی دوسری بیوی کمیلا پارکر کے ساتھ ایک شاہی ڈاچ کار میں نظر آگئے۔ لڑکوں نے کار کو گھیرلیا اور جب تک پولس کی مزید نفری آتی کار

Read more

تذکرہ حسین و حسین

محمد آصف اقبال
شہادت امام حسینؓ ایک تاریخ ساز واقعہ ہے جس کو نہ صرف اسلامی تاریخ میں بلکہ دنیا کی تاریخ میں بھی اہم مقام حاصل رہا ہے۔ یہ شہادت کیوں پیش کی گئی؟ اس کے اسباب کیا تھے؟کیا امام تخت و تاج کے لیے اپنے کسی ذاتی استحاق کا دعویٰ رکھتے تھے۔تاریخ کے بغور مطالعے سے جو چیز ہمارے سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ یزید کی ولی عہدی اور پھر اس کی تخت نشینی سے دراصل جس خرابی کی ابتدا ہو رہی تھی وہ اسلامی ریاست کے دستور، اس کے مزاج اور اس کے مقصد کی تبدیلی تھی۔گرچہ اس کے نتائج ابھی سامنے نہیں آئے تھے لیکن ایک صاحب بصیرت انسان کی نگاہ دیکھ رہی تھی کہ اسلامی ریاست کس کروٹ تبدیل ہو رہی ہے۔اس کا راستہ بدل رہا ہے اور جس راہ پر وہ مڑ رہی ہے وہ آخر کار اسے کہاں لے

Read more

بہار کے مدارس اسلامیہ حکومت کی بے حسی کا شکار

اشرف استھانوی
بہار کے 6 ہزار مدارس اسلامیہ اور اُن سے وابستہ لاکھو ں افراد کو ریاست کی نتیش حکومت کے نیائے یعنی انصاف کا انتظار ہے۔ نیائے کے ساتھ وکاس یعنی ترقی کے ساتھ انصاف کا خوش کن نعرہ دینے والی نتیش حکومت ریاست کے اقلیتی عوام کو ترقیات کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے اور اب جب کہ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے دوبارہ زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آچکا ہے ، اقلیتوں میں اس بات کے حوالے سے بڑی بے چینی پائی جاتی ہے کہ آخر اس حکومت میں مسلمانوں کو کیا ملا۔ مسلمان اب اس بات کا محاسبہ کرنے لگے ہیں کہ نتیش حکومت کی پہلی 5 سالہ میعاد میں مسلمانوں کے کون کون سے بنیادی مسائل حل ہوئے اور اگر نہیں حل ہوسکے تو اس کی کیا وجہ رہی اور اگر بے پناہ اکثریت کے نشے

Read more

وکی لیکس: عالم اسلام کے لئے سازش تو نہیں؟

عطا بنارسی
کسی بھی ملک کی خفیہ دستاویزات اورکسی بھی حکومت کی اس کے غیرممالک سے متعلق خفیہ پالیسی اس ملک اور حکومت کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوا کرتی ہے ۔اس کی حفاظت اسی طریقے سے کی جاتی ہے جیسے سرحد پر بیٹھے فوجی ہر لمحہ چوکنے اور کسی بھی اچانک مخالف فوجوں کی کارروائی کیلئے تیاررہتے ہیں۔خصوصاً ایسے موقع پرجب کہ حکومت کو معلوم ہو کہ اس کے خفیہ راز سے کوئی واقف ہو چکا ہے اور اگر کوئی سخت قدم نہیںاٹھائے گئے تو وہ شخص راز کو افشا کر سکتا ہے۔حکومت اس بات سے بھی اچھی طرح واقف

Read more

جی! یہ آپ ہی کے چنے ہوئے نمائندے ہیں

وسیم راشد
یہ لیجیے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب رسوئی گیس کی باری ہے۔ جی ہاں! آپ کا چولہا جلے نہ جلے آپ کو لہسن 150روپے کلو اور پیاز 60روپے کلو ملے۔ آپ کے گھر ایک وقت ہی کھانا پکے، مگر حلق تک بھرے ہوئے یہ گھوٹالہ باز اسی طرح آزادانہ پھرتے رہیںگے۔ آدرش گھوٹالہ سامنے آیا، سبھی تفصیلات سامنے آگئیں، مگر چوان صاحب ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔ 2جی اسپیکٹرم گھوٹالہ جی ہاں! ہندوستان کی تاریخ کا گھوٹالوں کا راجا اور اس کا گھوٹالہ باز بھی کسی راجا سے کم نہیں۔ وہ بھی اے راجا ہے۔ یعنی جیسا نام ویسا کام

Read more
Page 1 of 1212345...10...Last »