کہیں نہ پھردیر ہو جائے

فلم ’’بھول بھلیاں‘‘کے بعد فلموں سے تقریباً غائب ہو چکیں امیشا پٹیل کی جلد ہی دو فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، جن سے کافی امیدیں بندھی ہیں۔ان کی فلمیں’’رن بھولا رن‘‘ اور ’’چتر سنگھ ٹو اسٹار‘‘ ریلیز ہونے کو تیار ہیں۔ علاوہ ازیں ان کی دو دیگر فلمیں ’’پاور‘‘ اور ’’راجدھانی ایکسپریس‘‘ بھی نئے سال کی شروعات تک ریلیز ہوں گی۔’’کہو نا پیار ہے‘‘ سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کرنے والی امیشا پٹیل نے کئی ہٹ فلمیں دی تھیں۔ جس سے یہ مانا جانے لگا تھا کہ وہ مستقبل میں بالی ووڈکی کامیاب اداکارائوں میں شمار ہوں گی، مگر کچھ ہٹ فلموں کے بعد ان کے کریئر کو گہن لگ گیا۔ بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ امیشا مشہور بیرسٹر اور سیاستداں رجنی پٹیل کی پوتی ہیں۔ امیشا اکنامس میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ ہندوستان آنے کے بعد انھوں نے ستیہ دیودوبے کا تھیٹر گروپ جوائن کر لیا۔ یہیں سے ان کی زندگی بدل گئی۔ 2002میں فلم ’’آپ مجھے اچھے لگنے لگے‘‘ کے دوران ان کی ملاقات فلم ڈائریکٹر وکرم بھٹ سے ہوئی۔ دونوں اپنے افیئر کو لے کر کافی تذکروں میں رہے۔
ہندوستانی فلم انڈسٹری کی حقیقت یہ ہے کہ یہاں رشتے روز بنتے اور بگڑتے ہیں ۔ دونوں نے عمومی اعلان کیا کہ ان کے درمیان اب کوئی رشتہ نہیں ہے۔ بعد ازیں امیشا کنو پوری کے ساتھ نظر آئیں اور پھر کنو سے اپنے رشتے توڑنے کے بعد امیشا بولیں کہ وہ اپنے کریئر پر توجہ دیناچاہتی ہیں۔ اپنے کریئر کا سنہرا دور بیکار کے کاموں میں برباد کر چکیں امیشا کو کون سمجھائے کہ اس بڑھتی عمر میں انہیں صرف آنٹی، دیدی یا بھابھی کا رول ہی مل سکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *