بالی ووڈ میں ایک اور بہاری دوشیزہ

کچھ وقت سے فلموں میں بہار کی دوشیزائوں کا جادو سر چڑھ کر  بول رہا ہے۔ ایک جانب بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکار بھوجپوری فلموں میں کام کر رہے ہیں،تو وہیں بہاری دوشیزائیں ہندی سنیما میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہی ہیں۔کچھ وقت پہلے یہ سوچنا بھی مشکل تھا کہ بہار کی کوئی لڑکی بالی ووڈ میں کام کر سکتی ہے۔ ہمیشہ سے یہی مانا جاتا رہا ہے کہ صرف میٹرو اور بڑے شہروں کی لڑکیاں ہی گلیمر ورلڈ کا حصہ بن سکتی ہیں، کیونکہ بہاری لڑکیاں شرمیلے مزاج کی ہوتی ہیں، مگر آج وہ نہ صرف فلموں میں کام کر رہی ہیں بلکہ کامیابی بھی حاصل کر رہی ہیں۔ نیتو چندرا کے بعد ایک نئی بہاری دوشیزہ اپنی پہلی ہی ہندی فلم سے بالی ووڈ میں چھا گئی ہیں۔ وہ ’’کروک‘‘ فلم کی اداکارہ نیہا شرما ہیں۔
بھاگلپور کی نیہا شرما ایک سیاستداں کی بیٹی ہیں۔ انھوں نے اپنی تعلیم بھاگلپورہی میں مکمل کی اور اے آر ایم بریلی سے فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا۔ ’’کروک‘‘ ان کی پہلی فلم نہیں ہے۔ نیہا نے کریئر کی شروعات تیلگو فلم ’’چروتھا‘‘ سے کی تھی۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل مشہور اداکار چرنجیوی کے بیٹے رام چرن تھے۔دونوں کی ہی یہ پہلی فلم تھی۔ نیہا اپنی پہلی فلم سے بالی ووڈ میں چھا گئی ہیں، مگر دیکھنا یہ ہے کہ ان کا جادو کب تک برقرار رہتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *