سبل کو راحت

دلیپ چیرین
اعلیٰ تعلیم میں اصلاح کی ان کی کوششیں بھلے ہی اٹک گئی ہوں، لیکن فروغ انسانی وسائل کے وزیر کپل سبل اور ان کی وزارت کے افسروں کے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ سبل نے گزشتہ سال بدعنوانی کے ایک معاملے میں آل انڈیا کاؤنسل فار ٹیکنکل ایجوکیشن کے متنازع صدر آر اے یادو کو معطل کردیا تھا۔ان کے اس فیصلے پر سخت تنقیدیں ہوئی تھیں اور کئی ارکان پارلیمنٹ نے یادو کو بلاوجہ پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں پھر سے بحال کرنے کے لئے دباؤ بنانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن سینٹرل ویجلنس کمیشن اور سی بی آئی نے اپنی جانچ پڑتال کے بعد سبل کے فیصلے پر مہر لگادی ہے اور یادو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ پارلیمنٹ میں تعلیمی بل پر مات کھانے کے بعد سبل اور ان کے ماتحت افسروں کے لئے یہ منہ مانگی مراد پوری ہونے سے کم نہیں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *