نروپما رائو کے جانشین کی تلاش

دلیپ چیرین
خارجہ سکریٹری نروپما راؤ کی مدت کار ختم ہونے میں ابھی تقریباًپانچ مہینے باقی ہیں، لیکن وزارت خارجہ کے افسران کے درمیان ان کا جانشین بننے کے لئے رساکشی تیز ہوگئی ہے۔ ایسی افواہیں بھی سننے میں آرہی ہیں کہ مرکزی حکومت کابینی سکریٹری کے ایم چندر شیکھر کی طرح راؤ کی میعاد میں توسیع کرنے کافیصلہ کرسکتی ہے ۔لیکن امیدواروں کے حوصلہ پر ان افواہوں کا کوئی اثر نہیں ہے۔ اس عہدے کے لئے اپنی دعویداری پیش کرنے والوں میں 1974کے بیچ کے خارجہ سروس کے افسر اور فرانس میں ہندوستان کے سفیر رنجن متھائی ، ڈپٹی چیف سیکورٹی ایڈوائزر آلوک پرساد، اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نمائندے ہردیپ پوری، برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نلن سوری اور پاکستان میں ہندوستان کے ہائی کمشنر شرت سبروال شامل ہیں۔ خبریں ایسی بھی آرہی ہیں کہ امریکہ میں ہندوستان کے موجودہ سفیر اور وزیر اعظم کے دفتر میں کام کرچکے میراشنکر بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ حالانکہ اس سے پہلے صرف ایک خارجہ سکریٹری ہی اپنی مدت کار میں توسیع پانے میں کامیاب ہوسکی ہیں، لیکن راؤ کی مدت کار میں ابھی اچھا خاصا وقت باقی ہے اور ان کے مستقبل کے تعلق سے فی الحال کسی طرح کی قیاس آرائی کرنا جلدبازی ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *