‘کیسی ہوگی فلم ’دبنگ

سری  اشٹ ونائک سنے ویژن لمیٹڈ کے بینر تلے بنی فلم دبنگ ارباز خان پروڈکشنس کی نگرانی میں بنی ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر دلن مہتا ، ارباز خان، ملائکہ اروڑہ ہیں اور ہدایت کار ابھینو کشیپ ہیں۔ فلم کا میوزک ساجد واجد اور للت پانڈے نے دیا ہے۔ بطور اہم اداکار فلم میں سلمان خان، سوناکشی سنہا، ارباز خان، سونو سود، ونود کھنہ، ڈمپل کپاڑیا ،مہیش مانجیرکر، اوم پوری اور ٹینو آنند ہیں۔ فلم میں پولس محکمہ میں پھیلی بدعنوانیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ آئندہ 10ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم سے شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا بالی ووڈ میں اپنے فلمی کریئر کا آغازکرنے جا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی چلبل پانڈے (سلمان خان) کی ہے، جو لال گرج (اتر پردیش )میں رہتا ہے۔ سلمان کا کردار نگیٹو شیڈس لئے ہوئے ہے۔ وہ ایک بدعنوان پولس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو کسی سے ڈرتا نہیں ہے۔اس کے پیچھے بھی ایک خاص وجہ ہے۔جب وہ چھوٹاتھا، تب اس کے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔ بچپن سے ہی اس کی زندگی میں اتار چڑھائو آتے رہے، اس لئے اس کے دل میں کافی تلخیاں ہیں۔اس کی ماں نینی (ڈمپل کپاڑیا) نے پرجاپتی پانڈے(ونود کھنہ) سے دوسری شادی کر لی، جس کے بعد اس کے سوتیلے بھائی ماکھن چند(ارباز خان )کا جنم ہوا۔چلبل کو اپنے سوتیلے والد اور بھائی سے کوئی لگائو نہیں ہے، لیکن اپنی ماں کے لئے اس کے دل میں خاص جگہ ہے۔ ماں کی موت کے بعد اس نے سوتیلے بھائی اور والد سے تعلقات ختم کر لئے۔ چلبل کی زندگی میں راجو(سوناکشی ) کے آتے ہی اس کے مزاج میں تبدیلی آنے لگتی ہے۔ وہ زندگی کے تئیں مثبت رویہ اپنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسے کنبہ کی اہمیت سمجھ میں آنے لگتی ہے۔
چھیڑی سنگھ(سونو سود) کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ اپنے ناپاک ارادوں کو پورا کرنے کے لیے وہ دونوں سوتیلے بھائیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیتا ہے۔ چلبل کے لئے ماکھن مشکلیں پیدا کرتا ہے، لیکن جب اسے سمجھ میں آتا ہے کہ چھیڑی سنگھ اسے مہرا بنا کر اپنامطلب پورا کر رہا ہے تو وہ چلبل کی جانب ہاتھ  بڑھاتا ہے۔کیا چلبل اس کا ساتھ دے گا؟ کیا دونوں بھائی مل کر اپنے مخالف کے خلاف لڑیں گے؟ کیا چلبل اپنے بے خوف مزاج کا صحیح استعمال کرے گا؟ ان سوالوں کے جواب ملیں گے دبنگ میں، جو ڈائریکٹر پروڈیوسر کے دعوے کے مطابق ہائی ہیٹنگ، انٹرٹینمنٹ اور اموشن سے بھرپور فلم ہے۔ ہدایت کار ابھینو کشیپ کو سلمان جیسے اسٹار کو پہلی ہی فلم میں ہدایت کاری کرنے کا موقع ملا ہے۔

Share Article

One thought on “‘کیسی ہوگی فلم ’دبنگ

  • September 23, 2010 at 10:03 am
    Permalink

    اس سی اچھی تو وانٹڈ فلم ہے

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *