اینی میشن میں روشن مستقبل

اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ آج کے اس مقابلہ جاتی دور میں ہماری نئی نسل خصوصاً مسلم نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہے۔یہ زمینی حقیقت ہے کہ جہاں ایک طرف نوجوانوں کی ایک معتد بہ تعداد اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاںلے کر روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں تودوسری جانب نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ ایسا بھی ہے، جو مالی وسائل کی کمی یا خاندان کی پرورش کا بار گراں اپنے کندھوں پر آجانے کی وجہ سے ترک تعلیم پر مجبور ہوگیا اور انہیں کسب معاش کے لئے نکلنا پڑا۔ہم نے ایسے نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے ’’نوجوانوں کی دنیا‘‘ کے نام سے ایک کالم شروع کیا ہے،تاکہ وہ تھوڑی اور محنت کرکے اپنے مستقبل کو روشن و تابناک بناسکیں۔ہم اپنے ہرشمارہ میں قلیل مدتی پروفیشنل کورسز کے بارے میں بات کررہے ہیں اور جاب کے متلاشی اور کریئرسازی کے لئے سرگرداںنوجوانوں کوکورس، اس کی افادیت، مطلوبہ تعلیمی لیاقت اور متعلقہ تعلیمی وتربیتی اداروں کے بارے میں معلومات فراہم کریںگے۔آج ہم جس کورس کے تعلق سے بات کرنے جارہے ہیں،اس کا نام ہے’اینی میشن‘
کورس کا نام:اینی میشن میں کریئر
کورس کی افادیت:
ٹکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ہی آج اینی میشن کی دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور کئی اوورسیج کمپنیاں اینی میشن کے لئے ہندوستان کا رخ کر رہی ہیں، کیونکہ یہاں کم قیمت میں اچھی خاصیت کا کام انہیں مل رہا ہے۔ بڑے شہروں میں اینی میشن فلموں میں کرداروں کے مکالموں کے لئے آواز دینے کا کام جزوقتی پروفیشن بنتا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اب یہ تفریح کے میدان تک ہی محدود نہیں رہ گیا ہے، بلکہ تعلیم اور ورچول ریئلٹی جیسے کئی میدانوں میں اپنی موجودگی درج کرا چکا ہے۔
فکی کی رپورٹ کے مطابق اینی میشن اور گرافکس انڈسٹری ہمارے ملک میں 35 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے۔ دوسری جانب نیس کام نے بھی امیدوں کے چراغ روشن کئے ہیں کہ ہندوستان اینی میشن انڈسٹری کا گراس ریونیو سال 2010تک تقریباً100کروڑ یو ایس ڈالر کو عبور کر جائے گا۔ اینی میشن تیزی کے ساتھ اپنے پیر مارکیٹ میں پھیلا رہا ہے۔ اس نے روزگار کی نئی راہیں استوار کی ہیں۔ اینی میشن میں بہتر مستقبل، کورسیز اور اہلیات نیز تنخواہ وغیرہ سے قبل یہ جاننا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ آخر اینی میشن کیا بلاہے؟
دراصل اینی میشن محض کارٹون بنانے کی تکنیک ہی نہیں بلکہ اس کی دراندازی گیمنگ ایجوکیشن ، موبائل،کھلونے، فلم، اشتہار، بروڈ کاسٹنگ، ویب انٹرٹینمنٹ ،اسپیشل افیکٹ اور آر کیٹیکچر وغیرہ میں بھی ہو گئی ہے۔ان حالات میں تخلیقی صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کے لئے اس میدان میں بے شمار مواقع ہیں۔ اینی میٹڈ فلموں کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔فلموں میں اسپیشل افیکٹس نے بھی اپنی ایک خاص جگہ بنا لی ہے۔ لہٰذا ان حالات کے مدنظر اس میدان میں مانگ میں اضافہ ہونا لازمی ہے۔
اینی میشن صنعت میں وسیع ہوتے مواقع کو دیکھتے ہوئے آج کئی سرکاری اور ذاتی اداروں نے اس کورس کو شامل کر لیا ہے۔ کچھ ادارے تو خاص طور پر اینی میشن کے کورس کے لئے ہی مشہور ہیں۔ طلباء کو اینی میشن کورس کا انتخاب مارکیٹ میں ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے کرنا چاہئے۔ اچھے ادارے اپنے طلباء کو خاص طور سے تھری ڈی اسٹوڈیو،میکس،سافٹ امیج، آفٹر افیکٹس،اڈوب پریمئر جیسے پیکیج کی ٹریننگ دیتے ہیں۔ ساتھ ہی وہاں طلباوطالبات کو گرافکس ڈیزائننگ، اسٹوری بورڈ اور سنے میٹو گرافی کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔ بیشتر اداروں میں اینی میشن سے وابستہ کورس ہی کرائے جاتے ہیں،جن کی مدت 6ماہ سے دو سال تک ہوتی ہے۔ کچھ اداروں نے اب اس میں ڈگری سطح کے کورسیز بھی شروع کر دئے ہیں۔ان کورسیز کے لئے کم سے کم اہلیت 10+12ہے۔ اس معاملہ میں اداروں کی اپنی اپنی الگ بنیاد ہے۔ اس میدان میں کریئر بنانے کے لئے آپ کی تخلیقی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ اور اسکیچنگ میں پکڑ ہونی چاہئے۔
اینی میشن کا کورس کرنے والے طلباء فلم اینی میٹر، وزول آرٹسٹ ،سینئر اینی میٹر اور ویب آرتھر جیسے عہدوں پر کام کر سکتے ہیں۔شروعاتی دور میں ایک اینی میٹر کو 10سے 15ہزار روپے ماہانہ تنخواہ آسانی سے مل جاتی ہے۔
اہم ادارے
nنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن
ہالدی، احمد آباد، گجرات-380007
فون :079-6639692,6605243
فیکس:079-6621167
ای میل:academic@nid.edu
nانڈسٹرئیل ڈیزائن سینٹر، آئی آئی ٹی بامبے
پووائی ممبئی-400076
فون:91-22-5767801
فیکس:91-22-5767803
ای میل:office@idc.iit.ac.in
nبنارس ہندو یونیورسٹی وارانسی
فون:0542-23076224
ویب سائٹ:www.bhu.ac.in
nپران میڈیا انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی
فون:011-41754844
n انٹر نیشنل کالج آف اینی میشن آرٹس اینڈ ٹکنالوجی
ممبئی، کولکاتہ، حیدر آباد، دہلی
آئی سی اے اے ٹی
چوتھی منزل، ٹھاکر مال، ٹھاکر ولیج، کانڈیولی(مشرق) ممبئی -400101
فون :022-28870125,28870210
ای میل:mumbai@icaation
nٹوننر اینی میشن اکیڈمی
731-739۔فل ۔ٹیکنوپارک کیمپس، تری وندرم، کیرلا-695581
فون:23042500
ای میل:training@toonganimationindia.co
اے این ٹی ایس اینی میشن ٹریننگ اسکول
دوسری منزل، آرڈی کامپلیکس ، چوتھا بلاک، بسویشور انگر،بنگلور-560079
فون:9180-51287127/128
ای میل:enquiry@antsindia.com

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *