لارا دتہ کا نیا شوق

سیلینا جیٹلی، مہیما چودھری، کرینہ کپور اور کئی دیگر بالی ووڈ اداکارائوں کی طرح ہی پر کشش اداکارہ لارا دتہ بھی دنیا کو سبزی خوری کا پیغام دینے میں مصروف ہو گئی ہیں۔ آج کل وہ فلموں کے علاوہ سبزی خوری کو فروغ دینے والی تحریک میں لگی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں وہ پیٹا سے جڑ ی ہیں۔ اس کے لئے انھوں نے اپناخاص فوٹو بھی شوٹ کرایا ہے۔ اس میں انھوں نے اپنے پیغام کے مطابق سبزیوںسے بنے کپڑے پہنے ہیں۔ انھوں نے اس فوٹو شوٹ میں فل لینتھ گائون پہنا ہے۔یہ سبزیوں کے پتوں سے بنی ایک شاندار ڈریس ہے۔ اس میں لارا بلا کی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔اب بھائی، سبزی خوری کا اثر تو ہونا ہی تھا، پیور اینڈ سیرین بیوٹی۔سابق مس یونیورس لارا دتہ کہتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لئے سبزی خوری سب سے آسان طریقہ ہے۔ اس پیغام والی اشتہاری فلم کو فیشن فوٹو گرافر جتین کمپنی نے شوٹ کیا ہے اور ڈریس گیون مگل نے ڈیزائن کی ہے۔ اس سے پہلے اداکارہ کرینہ کپور اور ملیکا شیراوت سبزی خوری کو فروغ دینے والی تحریک سے جڑی رہی ہیں۔ ابھی حال ہی میں کرینہ کو سب سے پر کشش ویجٹیرئن کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ لارا دتہ کہتی ہیں کہ اچھی باڈی اور مسلس بنانے کے لئے گوشت کھانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ بازار میں دستیاب سبزیوں کی ایسی کئی ویرائٹی موجود ہیں، جو مسلس بنانے میں کارگر ہوتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *