لگی رہو ترشا

جنوبی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نہ جانے کتنی اداکارائیں بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانے آئیں ۔ ان میں سے کچھ کے ستارے بی- ٹائون میں چمکے تو کچھ کو ناکامی ہی ہاتھ آئی۔ بالی ووڈ میں کامیابی نہ ملنے پر انھوں نے واپس جنوبی فلم انڈسٹری کی جانب رخ کر لیا۔ سائوتھ کی خوبصورت اور گلیمرس اداکارہ ترشا کرشنن ان دنوں بالی ووڈ میں اکشے کمار جیسے سپر اسٹار کے ساتھ فلم میں رول ملنے سے میڈیا میں چھائی ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے ترشا ایک ایم ایم ایس کے سبب تنازعہ میں رہی تھیں، مگر اب ان کا پریہ درشن کی فلم ’’کھٹا میٹھا‘‘ سے ہندی فلموں میں انٹری کرنے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ یہ فلم 1989میں بنی ہٹ فلم ’’ویلان کالوڈ‘‘ کی ریمیک ہے۔روڈ مافیائوں پر بنی اس فلم میں اکشے کانٹریکٹر کے کردار میں ہیں۔ اس فلم میں ترشا اکشے کمار کے اپوزٹ ہیں، ان کا کردار اکشے کی گرل فرینڈ کا ہے۔ حالات کے سبب ترشا اکشے سے نفرت کرنے لگتی ہیں۔ فلم میں وہ اکشے کے ساتھ کامیڈی کرتی نظر آئیں گی۔ ترشا کی قسمت آ ج کل ان پر مہربان ہے۔ انہیں حال ہی میں فینٹا انڈیا کے برانڈ امبیسڈر کے طور پر رانی مکھرجی کی جگہ لیا گیا ہے۔ وہ اسکوٹی پیپ کی بھی برانڈ امبیسڈر ہیں، جس کی برانڈ امبیسڈر پہلے پریتی زنٹا ہوا کرتی تھیں۔ یہی نہیں، وہ ویویل دی ولس کی بھی برانڈ امبیسڈر ہیں۔ اشتہار ات کے لحاظ سے تو ان کا کریئر کافی اڑان بھر رہا ہے، مگر فلموں میں شروعات انھوں نے تمل فلم جوڑی سے کی۔ اس میں وہ معاون اداکار کے کردار میں تھیں۔ حالانکہ ان کا چھوٹا کردار کافی اہم اور پراثر تھا اور انہیں فوراً نوٹس کر لیا گیا۔ ترشا پہلے فالگنی پاٹھک کے ایلبم ’’میری چنر اڑ اڑ جائے‘ میں بھی نظر آئی تھیں، جس سے انہیں ایک خاص پہچان ملی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *