سیالی کے سڈول جسم کا راز

اداکارہ سیالی بھگت ابھی تک بھلے ہی کوئی ہٹ فلم نہ دے پائی ہوں، لیکن وہ ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ آج کل بھی وہ خاصی سرخیوں میں ہیں۔بالی ووڈ میں آنے والی ہر دوسری اداکارہ کی طرح سیالی بھی اپنی فٹنیس اورچست و توانا جسم کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، لیکن ان کا خود کو صحتمند رکھنے کا طریقہ دوسروں سے منفرد ہے۔وہ اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے فائٹ، ایکشن اور مارشل آرٹ کا سہارا لے رہی ہیں۔اپنے سڈول بدن کو چست رکھنے کے لیے انہوں نے مشہور ٹرینر یجنیش شیٹی کی مدد لی ہے۔
سیالی مارشل آرٹس کی ٹریننگ کا تجربہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ یہ ٹریننگ ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے۔لیکن وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے اس طرح کی مشکل ٹریننگ اس لیے لے رہی ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف فٹ رکھتی ہے، بلکہ توانائی بھی بڑھاتی ہے۔اس سے ورزش ہو جاتی ہے اور جسم بھی فٹ رہتا ہے۔یجنیش کو اپنا ٹرینر منتخب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے سیالی کہتی ہیں کہ وہ تجربہ کار ہیں۔انہوں نے بالی ووڈ کے کئی کلاکاروں کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ دی ہے۔ سیالی بتاتی ہیں کہ وہ اب اس بات پر زور دے رہی ہیںکہ ان کا کھانا پینا منظم طریقہ سے ہو، جو کہ انہیں صحتمند اور فٹ رکھے گا۔مارشل آرٹ آج کے وقت میں رہن سہن کے لحاظ سے خود کو فٹ رکھنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔یہ مختلف مسائل اور امراض سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔سیالی کہتی ہیںکہ ہر شخص کو کم سے کم ایک قسم کا مارشل آرٹ ضرور سیکھنا چاہئے، کیونکہ اس سے نہ صرف خود کی حفاظت کا احساس مضبوط ہوتا ہے، بلکہ توجہ، عزم اور صبر کی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *