بھوجپوری فلم میں راکھی ساونت

راکھی ساونت اب بھوجپوری فلموں میں اپنے جلوے دکھانے والی ہیں۔ بالی ووڈ میں کنٹرو ورسی کوین کے نام سے مشہور راکھی ساونت ہمیشہ کسی نہ کسی تنازعہ میں گھری رہتی ہیں۔ کبھی اپنے بوائے فرینڈ ابھیشیک کے ساتھ اپنے رشتوں کے سبب تو کبھی اپنا سوئمبر رچانے کے سبب۔ وہ ہر دن کام میڈیا کے سامنے ہی کرتی ہیں، اس لئے ناظرین اب تک انہیں کئی اسٹائلوں میں دیکھ چکے ہیں۔
اب راکھی ایک نئے انداز میں نظر آئیں گی۔راکھی ہندی فلموں کے بعد اپنے جلوے اب بھوجپوری فلموں میں دکھانے والی ہے۔ راکھی بھوجپوری فلم ’رام بلرام‘ میں آئٹم ڈانس کرنے والی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار موہن پرساد ہیں۔ روی کشن، رنبھا، ارونا ایرانی اور اپاسنا سنگھ فلم کے اہم کردار ہیںجبکہ میوزک ڈائریکٹر راجیش گپتا ہیں۔ راکھی کہتی ہیں کہ وہ اس فلم کے حوالے سے بے حد پرجوش ہیں۔ انہیں پورا یقین ہے کہ ان کا آئٹم ڈانس لوگوں کو پسند آئے گا۔بھوجپوری فلم انڈسٹری دن بہ دن ترقی کر رہی ہے،اس لئے راکھی کی بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کی طویل عرصے سے خواہش تھی۔ اب ان کی یہ تمنا پوری ہونے جا رہی ہے۔ مبارک ہو راکھی دیر سے ہی سہی ، آپ کی تمنا پوری تو ہوئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *