مسز ہٹلر کے رول میں نیہا

نیہا دھوپیا ان دنوں بہت پرجوش ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں ان کی پسندیدہ اسکرپٹ والی ایک فلم مل گئی ہے۔انل شرماکی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں ’ڈیئر فرینڈ ہٹلر‘ ایک الگ قسم کی کہانی ہے۔ اس میں نیہا ایوا برائون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایوا برائون ہٹلر کی بیوی تھیں۔ اپنے کردار کے بارے میں نیہا بتاتی ہیں کہ وہ تاریخ کی طالبہ رہ چکی ہیں۔ اس لئے اس کردار کو ادا کرنے کے لئے کافی پر جوش ہیں۔ یہ فلم ہٹلر کی تاناشاہی شخصیت کو نہیں نمایاں کرے گی ،بلکہ بیوی ایوا اور دیگر قریبی لوگوںکے ساتھ ہٹلر کے رشتوں کو دکھائے گی۔ ایوا کے کردار کو بخوبی ادا کرنے کے لئے نیہا نے تاریخ کی کئی کتابیں پڑھی ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب ہدایت کار راکیش نے ان سے اس کردار کے لئے پوچھا، تب ہی انہیںیہ موضوع کافی پسند آیا تھا۔بقول نیہا: فلم کا نام ’ڈیئر فرینڈ ہٹلر ‘ایک خاص وجہ سے رکھا گیا ہے۔ دراصل گاندھی جی نے ہٹلر کو دو خط لکھے تھے، تب انھوں نے ہٹلر کو ڈیئر فرینڈ کہہ کر مخاطب کیا تھا، اس فلم کا پروڈکشن آمرپالی میڈیا ویزن کے بینر تلے ہو رہا ہے۔ اس کے ہدایتکار راکیش رنجن ہیں۔ آزاد ہدایتکار راکیش کی یہ پہلی فلم ہے ویسے راکیش امیتاز علی کے معاون رہ چکے ہیں۔ اس فلم کے ساتھ امتیاز علیتخلیقی مشیرکے طورپر وابستہ ہیں۔ انوپم کھیر اس فلم میں ہٹلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نیہا ایوا کے کردار میں کھری اترتی ہیںیا نہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *