کیسی ہوگی فلم ’عائشہ‘

مشہور مصنف جیم آسٹن کی مقبول برٹش تخلیق ایماپر مبنی ہے آنے والی فلم ’عائشہ‘۔ سونم کپور اور ابھے دیول اسٹارر یہ فلم انل کپور پروڈکشنز کے تحت بنی ہے۔ ہدایتکاری کی باگ ڈور راج شری اوجھا نے سنبھالی ہے۔ عائشہ ایک پیاری لڑکی کا نام ہے، جو ہر وقت اپنے ہی خوابوں میں کھوئی رہتی ہے۔ ہر لڑکی کی طرح وہ بھی ازدواجی زندگی کے خوبصورت لمحے گزارنے اور ایک راجکمار کو پانے کا خواب دیکھتی ہے۔ عائشہ اپنے خوابوں کو جینا چاہتی ہے، جس کے لئے وہ بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھاتی ہے۔ وہ اپنی زندگی میں آنے والے ہر انسان کا اپنے طریقہ سے امتحان لیتی ہے اور خود سے جڑنے والے لوگوں کو پالیسی کے تحت اپنی انگلیوں پر نچاتی رہتی ہے، لیکن تبھی تک، جب تک کہ ارجن عائشہ کی اس چالبازی میں نہیں پھنستا۔ دہلی کی ہائی کلاس سوسائٹی میں پلی بڑی عائشہ زندگی کے تئیں پوری طرح سنجیدہ ہے اور کافی اسٹائلش طریقہ سے جینے میں یقین رکھتی ہیں۔ اس کے اس کھیل میں اس کی سب سے عزیز سہیلی پنکی ( چھوٹے شہر سے آئی شیفالی) جنوبی دہلی کے رہنے والے رندھیر اور خوبصورت دھرو وغیرہ پھنستے ہیں، لیکن ارجن کی انٹری کے بعد اس کا پورا کھیل بگڑ جاتا ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ دہلی اور ممبئی میں ہوئی ہے۔ نغمے لکھے ہیں جاوید اختر نے، جبکہ میوزک ڈاٹریکشن امت ترویدی کی ہے۔ امت نے ابھی بہت زیادہ کام نہیں کیا ہے۔ وہ انڈسٹری میں نئے ہیں، مگر جاوید اختر کہتے ہیں کہ ان کے میوزک میں جادو ہے۔ وہ ان کے میوزک کو اسمارٹ میوزک کہتے ہیں۔ فلم میں سونم کپور اور ابھے دیول کے علاوہ ایرا دوبے، امرتا پوری، لیزا ہیڈسن ، سمن، سائرس ساہوکار اور ارونودے سنگھ وغیرہ اہم ہیں۔ فلم آئندہ چھ ا گست کو ریلیز ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *