کہاں گئیں آمنہ شریف

ماڈلنگ کی دنیا سے نکل کر بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارائوں کی فہرست طویل ہے۔ان میں اگر کئی نام ایسے ہیں جن کے قدم کامیابی چومتی ہے تو کئی نام ایسے بھی ہیں جو بالی ووڈ کی گمنام گلیوں کے اندھیرے میں کھو کر رہ گئے۔ایسا ہی ایک نام ہے خوبصورت دوشیزہ آمنہ شریف کا۔ ماڈلنگ سے فلموں میں انٹری کرنے والی آمنہ شریف کا سورج کب طلوع ہوا اور کب غروب ہو گیا پتہ ہی نہیں چلا۔آمنہ نے ٹی وی سیریل میں بھی کام کیا، انہیں شہرت بھی ملی ، بالا جی ٹیلی فلم کے سیریل ’’کہیں تو ہوگا‘‘ سے جو اسٹار ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔اس میں ان کا کردار پر کشش تھا اور جو بے حد مقبول ہوا۔انھوں نے وقتاً فوقتاً ماڈلنگ کے تئیں اپنے شوق کا اظہار کیاہے۔ انہیں ماڈلنگ کا بچپن سے ہی شوق تھا، کالج کے دنوں میں انہیں آفر بھی ملنے لگے تھے۔ اس موقع کو لپکنے میں انھوں نے ذرا بھی تاخیر نہیں کی اور تمام آفرس تسلیم کرتی گئیں۔ وہ کلوز اپ ، بیٹل موبائیل،امامی کاسمیٹکس، کلیئرسل ،نیس کیفے وغیرہ کے ایڈ میں نظر آئیں۔انھوں نے کئی میوزک ایلبم میں بھی کام کیا ۔ کمار شانو کے ساتھ’ دل کا عالم میں کیا بتائوں تمہیں‘، فالگونی پاٹھک کے ساتھ ’یہ کیسا جادو کیا‘‘کا جادو نوجوانوں کے سرپر چڑھ گیا۔بالی ووڈ میںاپنی پہلی فلم’آلو چاٹ‘ میں وہ اپنے چاکلیٹی لک والے بوائے فرینڈ آفتاب شیودسانی کے ساتھ نظر آئیں۔اس میں ان کا کردار ایک سیدھی سادی خوبصورت لڑکی کا تھا۔حالانکہ فلم چل نہیں پائی مگر بالی ووڈ میں ان کی انٹری کا بگل بج گیا۔
اسی سال وہ فلم ’’آئو وش کریں‘‘میں بھی نظر آئیں۔آمنہ نے کوشش تو بہت کی مگر بالی ووڈ میں اب تک کچھ خاص نہیں کر سکیں، اب جلد ہی وہ ایک ملیالی فلم’کول ‘ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔ حالانکہ آمنہ کی ذاتی زندگی بے حد خوشحال گزر رہی ہے۔وہ طویل عرصہ سے اداکار آفتاب شیودسانی کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔آفتاب ان سے شادی کے لئے بے چین ہو رہے ہیں مگر آمنہ کوابھی شادی کو لے کر کوئی جلدی نہیں ہے وہ ابھی کیرئر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔بقول آمنہ وہ اداکارہ نہیں ہوتیں تو فیشن ڈیزائنر ہوتیں۔آمنہ نے بتایا کہ ان کے پہلے کرش امیتابھ بچن ہیں، مگر وہ شاہ رخ کی بھی دیوانی ہیں۔ لگی رہئے آمنہ کبھی تو آپ کی محنت رنگ لائے گی اور آمنہ یہ بالی ووڈ ہے ، طویل پاری کھیلنے کے لئے یہاں خوبصورت ادائوںکے ساتھ یہاں اچھی اداکاری بھی ضروری ہے۔ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

Share Article

One thought on “کہاں گئیں آمنہ شریف

  • May 28, 2012 at 12:22 am
    Permalink

    AAMNA HM AAP KO BAHOT MIS KARTE HEN KAS KAR AAP KA WOH DARAMA JO AAP NE KAHEN TU HOGA MEN ROOL KIA PLZ AMNA DOBARA LOT AAEN.NAZ BALOCH KARACHI

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *