مزاحیہ رول کریں گی منیشا

ڈیلہی گرل منیشا لامبا جلد ہی ونے پاٹھک اور کے کے مینن کے ساتھ ساگر بالیری کی فلم بھیجا فرائی کے سکویل میں کامیڈی کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ پنجابی، ہندی، انگریزی اور فرینچ پر مضبوط پکڑ رکھنے والی منیشا غیر فلمی بیک گرائونڈ کے باوجود بالی ووڈ کی اچھی اداکارائوں میں شمار ہوتی ہیں۔ محنت کے ساتھ ساتھ منیشا پر ان کی قسمت بھی مہربان رہی ہے۔ انھوں نے کالج کے دوران شوقیہ طور پر ماڈلنگ شروع کی تھی۔ تب وہ ایل جی، سونی، کیڈبری، ہاضمولہ ، ایئر ٹیل اور سنسلک وغیرہ ایڈ فلموں میں نظر آئیں۔ پھر انھوں نے ماڈلنگ سے بالی ووڈ کی طرف رخ کیا۔ اپنی حالیہ فلم ’’ویل ڈن ابا‘‘ میں انھوں نے سنجیدہ اداکاری کی ہے۔ فلم ’کڈنیپ‘میں بکنی پہن کر انھوں نے اپنی سیکسی امیج کا مظاہرہ کیا۔ اس سے ان کی اداکاری کا دم سب کو معلوم ہو گیا، مگر ان کی قسمت کا ستارہ اب بھی چمکتا نہیں دکھائی دے رہا۔ کچھ برانڈ پرموشن کر کے ہی وہ ان دنوں کیمرے کے سامنے نظر آ رہی ہیں۔ منیشا کہتی ہیں کہ کیڈبری کی ایڈ فلم کے آڈیشن کے دوران ہدایت کار سرجیت سرکار نے انہیں فلم میں لیڈ رول کا آفر کیا تھا، جسے انھوں نے فوراً قبول کر لیا۔ بقول منیشا، میں نے فلموں میں آنے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ سب کچھ اچانک ہوگیا۔ منیشا کہتی ہیں کہ اگر وہ اداکارہ نہیں ہوتیں تو صحافی ہوتیں اور جنگ میں فوجی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کرتیں۔ حالانکہ وہ اپنے موجودہ پیشہ سے کافی خوش ہیں اور اسی فیلڈ میں آگے جانا چاہتی ہیں۔ فلموں میں ان کا ڈریم رول ایکشن سین ہے یا پھرکور کامیڈی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *