ملائکہ کی دبنگ ارباز کے سنگ

بڑے پردے پر پوری طرح فلاپ ہو چکے ارباز خان نے اب پردے کے پیچھے کا کام سنبھالنے کا فیصلہ کر لیاہے۔دراصل وہ اتر پردیش اور بہار کے جرائم اور سیاست پر مبنی ایک فلم بنانے والے ہیں۔’دبنگ‘ نامی اس فلم میں ان کی بیوی ملائکہ اروڑہ خان ایک الگ انداز میں نظر آئیں گی۔ ان کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ وہ اس فلم میں اپنے ٹھمکوں سے بھی آگ لگانے والی ہیں۔ اس فلم میں وہ ’منی بدنام ہوئی۔۔۔۔۔گانے پر ٹھمکے لگاتی نظر آئیں گی اور ان کا ساتھ دیں گے سونو سود ۔ویسے 1998میں منی رتنم کی فلم ’دل سے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کے چل چھیا چھیا۔۔۔۔والے ٹھمکوں کو بھی کوئی نہیں بھلا پایا ہوگا۔شاہ رخ خان کے ساتھ لگائے گئے ٹھمکوں نے انہیں وہ شناخت دلائی کہ اس گلیم ڈال کو لوگ چھیا چھیا گرل کہہ کر پکارنے لگے۔اپنے شوہر کی فلم میں بھی وہ ایسا ہی زبردست آئٹم ڈانس کرنے والی ہیں۔ان کے ڈانس کو کوریو گراف کیا ہے فرح خان نے ۔ملائکہ کو اس فلم سے کافی امیدیں ہیں۔ماڈل اور ویڈیو جاکی ملائکہ کو فلموں کا بھی کریز ہے۔ملائکہ نے ’پریم کا گیم‘،’ای ایم آئی‘،کڈنیپ، ’ویلکم‘،اوم شانتی اوم‘،’ہے بے بی‘،’کال‘،’دی ہیرو‘،’کانٹے‘،’ماں تجھے سلام ‘،’انڈین‘،’بچھو‘،’دل سے اور ’آجا میری جان‘ جیسی فلموں میں آئیٹم ڈانس کیا ہے۔
حال میں ہی ریلیز ہوئی فلم ’ہائوس فل ‘ میں اکشے کمار کی گرل فرینڈ بنی ہیں، جس کا نام تھا پوجا۔فلموں میں ان کا رول بھلے ہی مختصر رہے ، مگر وہ بے حد متاثر کرنے والا ہوتا ہے۔ لیڈ رول نہ کرنے کے سبب وہ کہتی ہیں کہ وہ ایک ماڈل ہیں اور کسی فلم میں لیڈ رول کے ساتھ وہ انصاف نہیں کر پائیں گی۔ اس لئے فلموں میں انہیں اپنے لئے وہی رول پسند ہے، جو گلیمرس ہو۔ اپنی خوبصورت فیگر کا راز بتاتے ہوئے ملائکہ کہتی ہیں کہ ان کے لئے خوبصورت ہونے کا مطلب ہے صحت مند جلد ۔ وہ صبح اٹھ کر چائے یا کافی سے پہلے نیبو اور شہد ملا ہلکا گرم پانی پیتی ہیں ۔جلد کو نقصان پہنچانے والی چیزیں جیسے شراب اور سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگاتی ہیں۔کھانے میں وہ ذائقہ کو نہیں بلکہ بہتر کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔علاوہ ازیں پابندی سے ایکسرسائز بھی کرتی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *