کیسی ہوگی فلم راون

ایک  دور تھا، جب خالص غیر مذہبی فلمیں بنتی تھیں۔ وقت بدلا، بالی ووڈ  میں فلم سازی سے وابستہ لوگوں کے کام کرنے کا طریقہ بدلا اور مذہبی پس منظر پر مبنی کہانیوں پر فلمیں بننے لگیں۔ آج کے ملٹی پلیس دور میں ہماری  قدیمی کتابوں خاص طور سے رامائن اور مہابھارت کے کرداروں کو مذہب بنا کر اسکرپٹ لکھی جا رہی ہیں۔ پرکاش جھا کی فلم ’’راج نیتی‘‘میں جہاں مہابھارت کے کرداروں کو اٹھایا گیا ہے ، وہیں منی رتنم کی فلم’’راون‘‘ رامائن کا جدید ایڈیشن مانی جا رہی ہے۔
منی رتنم کے ذریعہ لکھی گئی اور ہدایت کی گئی اس فلم کے اہم اداکار ہیں ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے، بپاشا باسو، گووندہ ، وکرم،روی کشن، نکھل دویدی اور سہاسنی۔ ابھیشیک بچن ایک ستائی ہوئی بہن کے بھائی بنے ہیں اور اپنی بہن کا بدلا لینے کے لئے وکرم کی بیوی ایشوریہ رائے کااغوا کر لیتے ہیں۔ بپاشا ابھیشیک بچن کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ابھیشیک راون، وکرم رام اورایشوریہ سیتا کے کرداروں میں ہیں۔ اپہرن کے بعد ایشوریہ اور ابھیشیک کے درمیان خاص طور سے رحم دلی کے احساس بھرے رشتے بننے لگتے ہیں، جسے اسٹاک ہولم سنڈروم کہا جاتا ہے۔ فلم کی کہانی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کے اندر ایک رام اور راون پوشیدہ ہے، جو وقت آنے پر سامنے دکھائی دینے لگتا ہے۔
فلم کے کچھ مناظر کولکاتہ کے ایک ہائوسنگ کا مپلیکس کو ویدک گائوں کی شکل دے کر شوٹ کئے گئے ہیں۔ یہ فلم تین زبانوں یعنی ہندی،تیلگو اور تمل میں ایک ساتھ دو جون کو ریلیز ہوگی۔ راون کے تمل اور تیلگو ایڈیشن میں ابھیشیک بچن نہیں ہیں، جبکہ ایشوریہ رائے تینوں ایڈیشن میں ہیں۔ میوزک آسکر ایوارڈ یافتہ رحمان نے دیا ہے، جبکہ گلوکاری گلزار کی ہے۔میوزک آڈیو کی تقسیم کا اختیار ٹی سیریز کے پاس ہے۔ فلم کی تقسیم کا ذمہ سنبھالا ہے مدراس ٹاکیز اور بگ پکچرس نے۔کیسی ہوگی فلم راون

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *