راج نیتی

’دامل‘ اور اپرہرن ‘ جیسی فلموں کے ذریعہ بہار میں بندھوا مزدوری اور اپہرن جیسے مسائل کو اٹھانے والے پرکاش جھا اب نئی فلم ’راج نیتی‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ گنگا جل کے بعد پرکاش نے ایک بار پھر اپنے پسندیدہ موضوع پر فلم بنائی ہے۔ اس بار انھوں نے مہابھارت کے کرداروں کو اپنی بنیاد بنایا ہے۔ فلم میں ان تمام مسائل کا پٹ ہے، جو ان کی فلموں کے یو ایس پی مانے جاتے ہیں۔ مثلاً ان کے پسندیدہ اداکار اجے دیو گن اور نانا پاٹے کر ۔علاوہ ازیں نوجوانوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے رنویر کپور اور کیٹرینہ کیف کی جوڑی بھی ہے۔ساتھ ہی نصیر، منوج واجپئی اور ارنجن رام پال بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم میںسیاست میں ہونے والے گھنائونے کھیلوں اور بدلتے کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ فلم اسی وقت سے چرچہ میں ہے، جب کیٹرینہ کے پوسٹر سونیا گاندھی کی شبیہ میں جاری کئے گئے تھے۔ اندازہ یہی لگایا جا رہا ہے کہ راجیو گاندھی اور سونیا سے میل کھاتے اسٹائل رنویر اور کیٹرنہ پر آزمائے گئے ہیں۔حالانکہ جھا نے کہا کہ اس میں کسی ہندوستانی سیاستداں ،سیاسی پارٹی یا موجودہ یا ماضی کے حادثات کو نہیں نمایاں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، میں نے صرف اقتدار کے لئے سب کچھ چھوڑنے والے خاندانوں کی کہانی دکھانے کی کوشش کی ہے۔ بالی ووٹ کے معزز اداکاروں، چار سال کی سخت محنت اور بڑے بجٹ کی اس فلم کے ہدایاتکار نہیں چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی مصیبت کھڑی ہو۔ ان کا ماننا ہے کہ ناظرین ہی فلم دیکھ کر اپنا فیصلہ دیں گے۔ حقیقت چاہے جو بھی ہو، مگر فلم کو سرخیاں خوب مل رہی ہیں۔ یو ٹی وی موشن پکچرس اس فلم کی معاون ہدایتکار ہیں۔ میوزک ہدایتکاری عیان شارپے کا ہے۔ عیان اس سے پہلے گنگا جل کے لئے انعام حاصل کر چکے ہیں۔ نغمے گلزار، سمیر اور سوانند کرکرے نے لکھے ہیں، جبکہ اسکرین پلے پرکاش اور انجم راجا بالی کا ہے۔4جون کو ریلیز ہو رہی اس میگا بجٹ فلم سے باکس آفس کو بے حد امیدیں ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *