اچھے لوگوں کا ساتھ ضروری ہے :فرینا وزیر

 فلم ’’صدیاں‘‘سے ایک اور غیر ملکی حسینہ نے اپنے قدم بالی ووڈ میں رکھ دیئے ہیں جس کانام ہے’ فرینا وزیر ‘‘اسکاٹ لینڈمیں پیداہوئی اور لندن میں پرورش یافتہ فرینا فلم صدیاں میں بطور ہیروئن نظر آئی ہیں ،ان کے سامنے بطور ہیرواس فلم میں شترگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا تھے ،فرینا کیتن مہتاکی مشہور فلم ’’رنگ رسیا‘‘میں بھی نظر آئینگی ،گذشتہ دنوں فرینا نے چوتھی دنیا کی نامہ نگار ریتکا سونالی سے طویل گفتگو کی۔
س ۔۔۔۔۔آپ کی پیدائش کہاں ہوئی ،خاندان میں کون کون ہیں ،اور تعلیم کہاں حاصل کی ؟
ج۔۔۔۔۔۔ میری پیدائش اسکاٹ لینڈ میں ہوئی ،اور والدین بنیادی طور پر لوہرین (کشمیر )کے باشندے ہیں اور جہاں تک معاملہ تعلیم کا ہے تو وہ اسکاٹ لینڈ اور لندن میں حاصل کی ۔
س۔۔۔۔۔۔آپ نے بطور کیریر اداکاری کو ہی کیوں منتخب کیا اور پہلا بریک کب ملا ؟
ج۔۔۔۔۔۔۔۔جب میں لندن میںتھی تبھی مجھے اردو اور پنجابی میں تھیٹراور وائس اور کے آفر ملنے لگے تھے ۔اس کے بعد کمیونٹی تھیٹر کا آفر ملا ،تب میں پاکٹ منی اور ایکٹنگ کااپنا جنون برقرار رکھنے کے مقصد سے یہ کام کرتی تھی ،جب میں چھٹیوں میں ہندوستان آئی تو ایک فوٹو گرافر سے ملاقات کی ،جس نے انڈسٹری کے کچھ لوگوں سے مجھے ملایا ،اس طرح پہچان بڑھتی گئی اور آج میں یہاں ہوں ۔
س۔۔۔۔۔۔۔۔ایکٹنگ کے علاوہ آپ کا کوئی اور شوق ہے ،جیسے سماجی کام یا اور کچھ ؟
ج۔۔۔۔۔میں اس بات میں یقین رکھتی ہوں کہ آپ سے معاشرے کو کچھ نہ کچھ ضرور ملنا چاہئے،سماجی کا موں سے مجھے شروع ہی سے لگا ؤ ہے ،اسی سے متاثر ہوکر میں نے جنوبی افریقہ میں سماجی کام پر ایک پروجیکٹ کیا تھا ۔
س۔۔۔۔۔۔ایک نئی اداکارہ کے روپ میںانڈسٹری کے لوگوںاور وہاں کے ماحول کے بارے میں آپ کا کیاخیال ہے ؟
ج۔۔۔۔۔جب آپ انڈسٹری میں ہر طرح کے لوگوں سے ملتے ہیں تو ان میں سے کچھ اچھے اور کچھ عجیب قسم کے ہو تے ہیں ،لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ ہمیشہ اچھے اور توانا لوگوں کے ساتھ رہیں ۔
س۔۔۔انڈسٹری میں وہ کون لوگ ہیں جن کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتی ہیں ؟
ج۔۔۔۔۔۔۔۔میں ودھو ونود چوپڑا اور راجکمار ہیرانی سے کافی متاثر ہوں ،اور مستقبل میں ان کے ساتھ کام بھی کر نا چاہتی ہوں ۔
س۔۔۔۔۔۔بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ کیا علاقائی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہیں ؟
ج۔۔۔۔۔ہاں اگر موقع ملا تو علاقائی فلموں میں ضرور کام کرونگی ۔
س۔۔۔فلم ’’صدیاں ‘‘میں آپ نے ریکھا اور ہیما مالنی جیسی اہم شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے ،کیسا تجربہ رہا؟
ج۔۔۔۔۔۔۔میرے لئے یہ تجربہ بہت اہم تھا ،میں جن اداکاراؤں کو فلموں میں دیکھ کر بڑی ہوئی تھی ان کے ساتھ کام کرنا میرے میرے لئے بہت ہی انوکھااور حیرت انگیز تجربہ تھا ۔نئی اداکارہ ہونے کی وجہ سے ان سب کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا ۔
س۔۔۔اپنی آنے والی فلم کے بارے میں کچھ کہنا چاہینگی ؟
ج۔۔۔۔۔کیتن مہتا کی ہدایتکاری میں بنی میرے آنیوالی فلم رنگ رسیاجلد ہی ریلیز ہو نے والی ہے یہ راجہ روی ورما پر مبنی ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *