آئی پی ایل گھوٹالہ اور ادیتا

بھٹ کیمپ کی کئی فلمیں کر کے اپنی گلیمر شبیہ بنانے والی ادیتا گوسوامی حالیہ رلیز فلم ’روک ‘میں بالکل نان گلیمر لڑکی کے کردار میں نظرآئی، لیکن ناظرین اسی ادیتا کو دیکھنا چاہتے تھے، جو انہیں پاپ، زہر، اکثر اور اگر وغیرہ فلموں میں نظر آئی تھی۔ حال میں آئی فلم’ چیز‘ میں بھی انھوں نے ایکٹنگ کی ہے، لیکن یہ فلم باکس آفس پر بری طرح پٹ گئی۔ادیتا کہتی ہیں کہ اکشن رول رکنا ان کے لئے نیا تجربہ تھا، کیونکہ انھوں نے پہلے کبھی کسی فلم میں ایسا نہیں کیا۔ ایدتا کہتی ہیں کہ فلم چیز کا تھریلر لاجواب تھا،مگر یہ غلط وقت پر رلیز ہونے کی وجہ سے چل نہیں پائی۔ تھریلر ایسا سبجیکٹ ہے، جس سے ناظرین کی تفریح ہوتی ہے۔ چیز سے قبل آئی ان کی فلم ’روک ہارر‘تھریلر ہونے کے باوجود نہیں چل پائی۔اس کا انہیں افسوس ہے۔ اس کا سبب بھی وہ فلم کا غلط وقت پر رلیز ہونا بتاتی ہیں۔ جب ’روک‘ اور’چیز‘ رلیز ہوئی ، تب آئی پی ایل میچ چل رہے تھے۔ ہندوستان کرکٹ شائقین کا ملک ہے، اس لئے آئی کی آندھی میں کئی اچھی فلمیں اڑ گئیں۔ لیکن ادیتا اب انہیں فلموں میں کام کریں گی، جو ناظرین کا ہر طبقہ دیکھ سکے، چاہے بچے ہوں یا بزرگ۔ وہ اب رومانٹک، کامیڈی فلمیں زیادہ کرنا چاہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ گلیمرس، تھریلر یا ہارر فلمیں بچے نہیں دیکھ پاتے۔ اب تک آئی ان کی فلمیں تھریلر اور ہارر زونر ہیں یا پھر ویسی ہیں، جن میں ان کا رول کافی گلیمرس ہے۔ ادیتا کی آنے والے فلموں میں امر جوشی شہید ہو گیا، بے گنا، دی مین اور ہیلو انڈیا وغیرہ اہم ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *