سہارا لکھنو آفس پر چھاپا
ابھی ابھی تو یہ خبر سنی ،پڑھی اور سمجھی تھی کہ سہارا گروپ نے پونے کی ٹیم کو خرید لیا ہے، پھر مودی خود تو ڈوبے ہی ڈوبے سہارا کو بھی بے ساکھیاںتھما دیں ۔ کیونکہ آئی پی ایل کی کوچی ٹیم پہ اٹھے تنازع کو لے کر انکم ٹیکس کا محکمہ چوکنا ہو گیا ہے۔ آئی پی ایل دیگر فرینچائزی دفتروں پر تو پہلے ہی چھاپے پڑ چکے ہیں اب سہارا کے لکھنو دفتر پر بھی 12ممبران کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے ۔حالانکہ سہارا سے وابستہ افسران کا کہنا ہے کہ یہ محض جانچ پڑتال ہے مگر جناب یہ جانچ پڑتال تو شاہ رخ خان کی ریڈ چیلنجزانٹرٹینمنٹ آفس اور بنگال کرکٹ ایسو سی ایشن کے دفتر پر بھی انکم ٹیکس نے کی تھی۔ مگر اس جانچ پڑتال میں ہی سارے مالی گڑبڑی کے کاغذات انکم ٹیکس کے ہاتھ لگ گئے تھے ۔بس ویسے ہی بائی چانس۔ اب خدا کرے کہ سہارا لکھنو دفتر پر بھی یہ صرف جانچ پڑتال ہی ہو۔






