خدا وہ وقت نہ لائے ۔۔۔

ای ٹی وی اردو لا رہا ہے ایک نیا ٹی وی شو

سال کے آخر میں بہار میں ہونے والے ودھان سبھا چنائو کے مدنظر ای ٹی وی اردو اپنے چینل پر اگلے ماہ سے ایک خاص پروگرام شروع کر رہا ہے جس کا عنوان ہے ’’بہار عوام اور امیدیں‘‘( وہ امیدیں جو نہ پوری ہوئی ہیں اور نہ پوری ہوں گی شاید) اس پروگرام کو ہر جمعرات کو 8سے 9بجے ٹیلی کاسٹ کیا جائے۔ ایک گھنٹے کے اس خاص شو کو ای ٹی وی اردو نے پرومیننس میڈیا کمیونکیشن کے تعاون سے تیار کیا ہے۔اس پروگرام کے اینکر ہوں گے عرب نیوز کے مدیر سید فیصل علی۔ اس کے پروڈیوسر تاثیر قاسمی ۔ اس خاص پروگرام میں ہر ہفتہ چار مختلف سیاسی پارٹیوں کے مہمانوں کے ساتھ ساتھ بہار کے عوام بھی موجود ہوں گے جو براہ راست اپنے منتخب نمائندوں سے سوال کریں گے۔ پروگرام بہار کی نتیش کمار کی حکومت کے چار سالوں سے بھی زیادہ مدت میں کئے گئےترقیاتی کاموں کے بارے میں ہوگا( یعنی وہ ترقیاتی کام جو ہوئے ہی نہیں)۔ چلئے جناب ہم تو دل سے عوام کے ساتھ ہیں کیونکہ عوام کی امیدیں جب ٹوٹتی ہیں تو تو تو۔۔۔۔لیکن یہ بھی ہم سوچ رہے ہیں کہ نتیش حکومت کا کیا ہوگا۔ بھئی اور کچھ نہیں ہم تو بس یہی دعا کر سکتے ہیں کہ خدا وہ وقت نہ لائے کہ سوگوار ہو تو ۔

Share Article

One thought on “خدا وہ وقت نہ لائے ۔۔۔

  • April 27, 2010 at 9:51 am
    Permalink

    Great site. A lot of useful information here. I’m sending it to some friends!

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *