شاہد- کرینہ ملیںگے-ملیں گے

آج ہر جگہ سیفینہ یعنی سیف اور کرینہ کے رومانس کے چرچے ہیں۔ شاہد کرینہ کی جوڑی کو لوگ بھلا چکے ہیں۔ جب کبھی بھی شاہد اور کرینہ کا کسی پروگرام میں آمنا سامنا ہوا تو وہ میڈیا کی نظروں سے بچتے رہے۔ آخری بار دونوں فلم ” جب وی میٹ“ میں دکھائی دیئے تھے۔ اسی فلم کے دوران ہی دونوں کا بریک اپ ہواتھا۔ تب شاید ہی کسی نے سوچا تھا کہ دونوں پھر کبھی ایک ساتھ بڑے پرہ پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔لیکن، اب ایسا ہونے جا رہا ہے۔ جب وی میٹ کی یہ جوڑی جلد ہی فلم ” ملیں گے ملیں گے“ م یں عشق لڑاتی نظر آئے گی۔ ستیش کوشک کی یہ فلم رومانٹک ڈرامہ ہے۔ آپ سوچیں گے کہ ایک بار پھر سے شاہد اور کرینہ میں کچھ پک رہا ہے، تو آپ کو بتا دیں کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ چھوٹے نواب اور کرینہ کے درمیان سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ دراصل ”ملیں گے ملیں گے“کافی وقت سے اٹکی ہوئی تھی۔ یہ فلم دونوں نے تب سائن کی تھی، جب دونوں کا رومانس پروان پر تھا۔مگر بونی کپور کی اس فلم میں کئی مسائل کے چلتے تاخیر ہوتی رہی اور فلم لٹکتی چلی گئی۔ اب اچھی خبر یہ ہے کہ فلم کا پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل ہو چکا ہے اور دونوں ہی لیڈ اسٹار پروموشن کے لئے تیار بھی ہیں۔ اب بھلے ہی اصل زندگی میں دونوں الگ ہو چکے ہوںمگر پردے پر تو ملیں گے ملیں گے نہ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *