کاپی کیٹ نہیں ہوں: جنیلیا

جانے تو یا جانے نہ کی کامیابی کا جو فائدہ عمران خان کو ملا، وہ شاید جنیلیا ڈسوزا کو نہیں ملا۔ حالانکہ دونوں ہی اس فلم میں لائم لائٹ میں آئے، دونوں کو ہی بڑی بڑی فلمیں ملیں، مگر لائف پارٹنر اور ڈانس پہ چانس کی ناکامی سے ایک بار پھر جنیلیا کی جدوجہد کا دور شروع ہو گیا ہے۔ ہاتھ میں زیادہ فلمیں نہ دیکھ انھوں نے اشتہارات میں قسمت آزمانا شروع کر دیا ہے۔ مانو اتنا ہی کافی نہیں تھا، کنگالی میں آٹا گیلا کی طرز پر ایک اور تنازع نے انہیں پریشان کر رکھا ہے۔ یہ تنازع ہے ان کی ڈریس کو لے کر۔ دراصل ہوا یہ کہ حال ہی میں ایک پارٹی کے دوران جنیلیا ہوبہو ویسی ہی ڈریس پہنچ کر پہنچ گئیں، جو ایک میگزین کے کور پر چھپی تصویر میں پرینکا چوپڑا نے پہن رکھی ہے۔ پھر کیا تھا! وہیں ایک صحافی نے جھٹ سے ان پوچھ ہی لیا کہ وہ پرینکا چوپڑا کی کاپی کیوں کر رہی ہیں؟اس بات سے وہ تلملا گئیں اور انہیں صفائی دینی پڑی کہ وہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی ان کے ہیئر اسٹائل اور لک میں پرینکا سے کافی یکسانیت دکھتی رہی ہے۔ اب حقیقت چاہے جو بھی ہو، آپ اسے صرف اتفاق ہی سمجھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *