جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں ڈرون حملہ،15 شدت پسند ہلاک،متعدد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں 3دن کے اندر جاسوس طیارے کے دوسرے میزائل حملے میں 15 مبینہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی اور شمالی وزیرستان کی سرحد پر واقع علاقے شکتوئی میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے،حملے میں ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ملبے سے پندرہ مبینہ شدت پسندوں کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ہلاک شدگان میں ازبک،عرب اور چیچن شامل ہیں۔ڈورن حملہ سینئر عسکریت پسند کمانڈروں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔اس علاقے میں گزشتہ چار دن میں تیسرا ڈورن حملہ ہے۔ جمعرات کو بھی اسی علاقے میں میزائل حملہ کیا گیا تھا جس میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اگلے ہی روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں میزائل حملے میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *