حکیم اللہ محسود نے اپنی ہلاکت کی سختی سے تردید کی

آباد: پاکستان میں شدت پسند کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے اپنے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں ایک مرتبہ پھر اپنی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
ہفتہ کو جاری کیے جانے والے ایک نئے پیغام میں انہوں نے خبر رساں ایجنسی کو جمعے کی خبروں اور تجزیوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے وہ پروگرام سنا اور یہ کہ وہ زندہ اور صحت مند ہیں۔ بیک وقت اردو اور پشتو زبانوں میں جاری اس پیغام میں انہوں نے میڈیا پر بھی شدید تنقید کی ہے۔پشتو زبان کے پیغام میں انہوں نے جمعہ کو سیربین پروگرام میں ان کی ہلاکت کی خبر پر تبصرے اور تجزیوں کو بالکلغلط قرار دیا۔ میں خود اپنے متعلق بات نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ یہ میری ذات کے متعلق پروپیگنڈا تھا۔ میں نے اس وقت اس کی وضاحت ضروری نہیں سمجھی تھی۔‘حکیم اللہ نے پرجوش انداز میں اپنے ساتھیوں سے کہا کہ وہ ان افواہوں پر کان نہ دھریں جو میڈیا پہلے دن سے پھیلا رہا ہے۔ ’اگر مسجد میں امام نہیں ہوں گے تو کیا وہاں نماز نہیں ہوگی؟ اگر اسامہ، ملا عمر یا میں نہ بھی ہوں تو آپ کا جہاد چھوڑنا جائز نہیں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ان کے دشمن ہر طریقے سے ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں البتہ ان کی دشمنوں کی تمام نقل و حرکت پر نظر ہے۔ ’دشمن کا میڈیا بہت قوی ہے۔ شیطان اس کا ساتھی ہے۔ وہ بہت جلد افواہیں پھیلاتا ہے۔‘حکیم اللہ نے میڈیا سے سخت لہجہ میں کہا کہ وہ ان کو انسانیت کا دشمن اور حیوان کے طور پر پیش کر رہا ہے حالانکہ صورتحال ایسی نہیں ہے۔ ’اسے ہمارے مساجد و مدرسے، ان کے بچے، بڑھے، بوڑھے، شہدا کے زخم اور عورتوں کی مشکلات دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ وہ اپنے مسجد و مدرسے کے دفاع، ملت کے دفاع، مذہب کے دفاع اور اپنی سرزمین کے دفاع کو دہشت گردی کہتا ہے۔ عجیب نظام ہے، عجیب بات ہے۔‘انہوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیا نے ہمیشہ ان کے درمیان بے اتفاقی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ ’ان جھوٹی خبروں پر اتفاق نہ کرنا اس طرح کی آزمائشیں آتی رہیں گی۔‘شمالی وزیرستان میں جاری امریکی ڈرون حملوں کے تناظر میں بظاہر انہوں نے اپنی دھمکی دوبارہ دوہرائی کہ ان کی جانب سے کسی انتہائی اقدام کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔اس ٹیپ کے بارے میں سرکاری ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

Share Article

One thought on “حکیم اللہ محسود نے اپنی ہلاکت کی سختی سے تردید کی

  • April 11, 2010 at 6:44 pm
    Permalink

    اپکا tv خبرنامہ بہت کارآمد ہی -میں اتنے اچچھے اخبار نکلنے پر آپکو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ اخبار خوب سی خوب تر ہوتا جایگا

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *