گل پناگ کا فینس فنڈا

ڈمپل گالوں والی گل پناگ فلم’ڈور‘ کے بعد اب رام گوپال ورما کی فلم رن میں دکھیں گی۔ مس انڈیا کراﺅن سے لے کر ٹی وی اور فلموں تک کے سفر میں سلور اسکرین پر بہت کم نظر آنے کے باوجود گل پناگ نے بی ٹاﺅن میں اپنی الگ شبیہہ بنائی ہے۔ فینس کے ساتھ جڑے رہنے کے سبب سے ان دنوں وہ ٹیوٹر پر بھی مسلسل بنی رہتی ہیں اور یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ وہ بے حد معاشراتی اور تکنیک پسند ہیں۔ ٹویٹر اور اپنی بلاگ ویب سائٹ کے ذریعہ وہ سماجی موجوعات پر کافی دلچسپی اور ذمہ داری بھرنکتہ چینی کرتی ہیں۔
کراﺅن سے فلموں تک کے راستہ کو گل ایک سب سے کامیاب سفر مانتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس درمیان انہیں اپنی قابلیت کو لوگوں کے سامنے لانے کا موقع ملا۔ اس کے ساتھ ہی اپنے اندر غلطیوں کو سدھارنے کا موقع ملا۔ گزشتہ دنوں میکسیم میگزین کے لئے ہاٹ اینڈ بولڈ فوٹو شوٹ کر کے انھوں نے اپنی سائڈ ریل والی سمپل گرل کی شبیہہ بدل دی ہے۔ بکنی میں اپنے حسن کے جلوے دکھا کر گل نے جتا دیا ہے کہ وہ گلیمرس بھی ہیں اور سیکسی بھی۔ ویسے بھی ٹاﺅن میں حسن کا مظاہرہ ہی کامیابی کی چابی ہے۔ کہیں اسی غلطی کو سدھارنے کی بات تو نہیں کر رہی تھیں گل!

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *