شاہد کپور نے نہیں کھولا راز

سونی ٹی وی پر نشر ہو رہے ٹاک شو’لفٹ کرا دے‘میں شاہد کپور جب مہمان کے طور پر آئے تو ہاسٹ کرن جوہر نے ان کے اسٹیٹس کے بارے میں جاننے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا اس دوران شاہدکپور نے قبول کیا کہ وہ پرینکا چوپرا کے ساتھ ڈیٹنگ پر نہیں جا رہے ہیں۔سیٹ پر موجود ذرائع نے بتایا کہ کرن جوہر کے شاہد سے ان کا اسٹیٹس پوچھنے پر انھوں نے جواب دیا کہ وہ پوری طرح سنگل ہیں اور سنگل رہنے کے لئے تیار ہیں۔پرمیت شیٹی کی فلم میں اپنی کو ایکٹر انشکا شرما لنک کے بارے میں انھوں نے صاف کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے بہتر ہوگا کہ اس بارے میں پرمیت سے ہی پوچھا جائے ۔
دراصل، اس شو میں ہر بار ایک سیلی بریٹی اور اس کے کچھ فینس حصہ لیتے ہیں۔قسمت سے ان کی ایک دوست کا نام بھی پرینکا اور شاہد بار بار اس کا فیور لیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔حالانکہ انھوں نے بعد میں صاف کیا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں یہ نام بہت پسند ہے۔بہر حال کرن جوہر تمام تر کوششوں کے بعد شاہد سے حقیقت بیان نہیں کراسکے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *