سشمتا سین کا لیٹین کنکشن

بیٹوی کوین سشمتا سین ایک ساتھ کئی چیزوں میں اپنی توجہ لگائے رکھتی ہیں۔ چاہے وہ فلم ہو، اپنی پروڈکشن کمپنی ہو، اشتہار ہوں، کاروبار ہو یا ننھی پری کو گود لینا۔ فلاپ فلموں کی ایک طویل فہرست کے بعد بھی خود اعتماد سشمتا کام کے ساتھ بھوان کو بھی مانتی ہیں۔ ریمپ واک کے انداز سے سمجھ میں آتا ہے کہ وہ خود اعتماد اور اسٹائلش گرل ہیں۔ ان کے ہاتھوں پربنے ٹیٹو سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھوان پر کتنا یقین کرتی ہیں۔ ان کی دائیں کلائی پر سامنے کی طرف سے بنے ٹیٹو میں لیٹین زبان میں سالی ڈیو لاریا لکھا ہے، جس کا مطلب بڑے فخر سے سشمتا بتاتی ہیںکہ’آئی لیو فار دا گلوری آف گاڈ‘ ہے۔ یعنی میں اوپر والے کے اعتماد پر جیتی ہوں۔دوسرے ہاتھ میں کوہنی پر اندر کی جانب بنے ہوئے ٹیٹو کا مطلب ہے’ٹیپ ٹیشن‘ اور اسی ہاتھ پر کلائی میں اندر کی جانب لکھا ہے کہ ’آئی ایم ‘یعنی میں ہو۔سشمتا کے پاس ویسے تو کسی چیز کی کمی نہیں ہے، بس کمی ہے تو ایک شوہر کی۔ دیکھتے ہیں کہ سشمتا کے دل کی یہ آرزو کب پوری ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *